اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 6 اگست 2020ء کو پاکستان کے شہر لاہور میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے غسل کا طریقہ، کفن پہنانے کا طریقہ، مستعمل پانی اور اس کا اسراف کے حوالے مدنی پھول پیش کئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 9 اگست 2020ء کو جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں چار ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرری کے حوالے سے اہداف دیئےاور ڈیٹا انٹری کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں لاہور ریجن کے ہر ہر ذیلی حلقے میں ”سورہ الرحمن مع التفسیر و ترجمہ “کورس کراونے کی تیاری بھی ہوئی۔


12 اگست 2020ء کو پاکستان کے شہر کھارادر کےڈویژن ٹاور میں ہفتہ وار درس اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی بہن نے ”بیماری اور صبر کے فضائل“ پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ 


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں اسلامی بہنوں نے جولائی 2020ء میں آٹھ مدنی کاموں میں بھرپور طور پر حصہ لیا جس کی مختصر رپورٹ ملاحظہ فرمائیے۔

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے 25اسلامی بہنیں مدنی ماحول سے منسلک ہوئیں۔

8536 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دینے کی سعادت حاصل کی۔

روزانہ 9942اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت کا بیان /مدنی مذاکرہ سننے کا شرف حاصل کیا۔

517 اسلامی بہنوں نے تعداد مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھایا۔

5179 اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھا۔

1307اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔

849اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار علاقائی دورے میں شرکت کی۔

اسلامی بہنوں 54 ماہانہ مدنی حلقے منعقد ہوئے۔

563اسلامی بہنوں نے ماہانہ تربیتی حلقوں میں شرکت کی۔

4261اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات کے رسائل جمع کرائے۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 7 اگست 2020ء کو مجلس شارٹ کورسزذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ریجن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔مدنی مشورے میں طہارت کورس کے حوالے سے مشورے دیے گئے اور مسائل پر گفتگو ہوئی نیز آنے والے کورس میں مزید بہتری لانے کیلئے کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام3 اگست 2020ء کو مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ  کا اہتمام کیا جس کی کارکردگی کے مطابق3193 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ پڑھااور 4223 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگایا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام حیدرآباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے 09 اگست2020ء کو حیدرآباد صدر (کینٹ) کے بستے کا وزٹ فرمایا اور آخر میں انہوں نے مدنی مشورہ بھی فرمایا جس میں کارکردگی کی مضبوطی پر کلام ہوا ۔

حیدرآباد ریجن میں مکتوبات و اوراد عطاریہ کے 10 بستے لگتے ہیں جس میں ماہانہ کم و بیش تین ہزار تعویذات دئیے جاتے ہیں، اوراد کی تعداد اس کے علاوہ ہے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 10اگست 2020ءکو  فیصل آباد ریجن (فیصل آباد ،پاکپتن ،میانوالی، لیہ،جھنگ،سرگودھا اور ساہیوال زون) کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے ماہانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 11اگست 2020ء کو فیصل آباد ریجن میانوالی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہواجس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا اور شعبےکے مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبہ المدینہ کے زیر اہتمام 11اگست 2020ءبروز منگل فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہواجس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ہفتہ وار درس اور مدرستہ المدینہ بالغات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے پر مدنی پھول دیئےاور اہداف لئے گئے نیز تقرریاں مکمل کرنے اور تقسیم رسائل کی کارکردگی کو بہتر کرنے پر کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام حیدرآباد ریجن کی مجلس مشاورت ذمہ دار  اسلامی بہن نے 11 اگست2020ء کو بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیاجس میں ریجن مشاورت اور زون ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے وقت کی اہمیت پر نکات بیان کرتے ہوئے وقت پر کاکردگی دینے اور اپنی ذمہ دار اسلامی بہن سے مربوط رہنے کا ذہن دیا نیز مکتبۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کی اچھی کاکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11اگست2020ءکوپاکستان نگران اسلامی بہن  نے پاکستان کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ زوم مدنی مشورہ لیا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے’’ خوشگوار زندگی گزارنے کے طریقے ‘‘بیان کئے۔

پاک مشاورت اسلامی بہن نے اکتوبر 2020ء میں بالمشافہ مدنی مشورہ رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی ،ذمہ داران کو کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے، ماتحت سے وصول کرنا ،چیک کر کے واپس سینڈ کرنے اور ماہانہ کارکردگی درست و مکمل مع تقابلی جائزے کے ساتھ ماتحتوں سے وصول کرنےاپنی کارکردگی ذمہ دار کو پیش کرنے، کارکردگی شیڈول کے مطابق عمل کرنے، کارکردگی شیڈول کی کمزوریوں کو دور کرنے کے حوالے سے توجہ دلائی گئی۔

پاک مشاورت اسلامی بہن نے راہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ غیر فعال ذمہ دارا ن کو فعال بنایا جائے، تبدیلی کے لئے تنظیمی طریقہ کار کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کی جائے تاکہ مدنی کاموں کو نقصان سے بچایا جاسکے نیز بالمشافہ شیڈول کی اہمیت بیان کی گئی اور ذمہ داران کو بالمشافہ سفر شیڈول بنانے کی ترغیب دلائی گئی ۔

قانون شخصی کے تحت دارالسنہ کے لئے بلڈنگ یا جگہ تلاش کرنے ،نئے شہروں میں مکتوبات واورادِ عطاریہ کی تربیت کے لئے اسلامی بہنوں کے کوائف کے حوالے سے ریجن نگران سے فالو اپ کیا گیا۔