اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  20 اگست 2020ء کو کراچی ایسٹ زون کورنگی کابینہ ناصر کالونی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات کی 12ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز اپنے شعبہ میں ترقی کے لئے ذمہ داران سے رابطے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام20 اگست  2020ء کو کراچی ایسٹ کی میر پور ساکرو کابینہ میں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14مد نی انعامات ذمہ داران ڈویژن سطح نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنےاور اپنے شعبے کو مضبوط کرنے کے لئےمدنی انعامات اجتماعات کی بھر پور ترغیب دلائی ۔


19 اگست 2020ءبروز بدھ حیدرآباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے  حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن لیاقت کالونی میں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔آخر میں مکتبۃ المدینہ للبنات کا کے تحت لگنے والے بستے کا جائزہ لیانیز حیدرآباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 17اگست 2020ء کو پاکستان کےشہرملتان  ریجن احمد پور زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے ’’میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ ‘‘ اور اس کے دیگر مدنی پھول ’’مستعمل پانی اور اس کا اسراف ‘‘ کے مدنی پھولوں پر روشنی ڈالی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 17اگست 2020ء کو پاکستان کےشہر کراچی  ریجن کی بلدیہ کابینہ میں کفن دفن کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں’’ غسل ِمیت ‘‘ کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو مفتشہ ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 17اگست 2020ءکو پاکستان کےشہر ریجن  کراچی ریجن رنچھوڑ لائن کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے ’’میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ ‘‘ اور اس کے دیگر مدنی پھول ،’’مستعمل پانی اور اس کا اسراف ‘‘ کے مدنی پھولوں پر روشنی ڈالی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء کو حیدرآباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآباد زون کی حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن پکا قلعہ میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا اہتمام کیا۔

علاقائی دورہ میں اسلامی بہنوں کو درس اجتماع میں شرکت کی دعوت دی نیز ایک شخصیت سے ملاقات کی اور ان کو گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے ترغیب دی گئی جس پر انہوں نے گھریلو صدقہ بکس اپنے گھر میں سجانے نیز اس کی رقم دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 18 اگست 2020 ء کو فیصل آباد ریجن جڑانوالہ میں زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن کا (تحصیل جھمرہ مرکز سالار والا، تحصیل جڑانوالہ مرکز کھڑیانوالہ،تحصیل جھمرہ مرکز ساہیانوالہ ) (Tehsil Jhumra marlz Salarwala, Tehsil Jaranwala markaz Khurianwala, Tehsil jhumra markz sahianwala)کی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سےبذریعہ کال رابطہ ہوا جس میں زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں 23 اگست 2020ء کو مدنی چینل پر ہونے والے’’ ٹیچرزاجتماع‘‘ میں شرکت کی دعوت دی نیز جامعۃالمدینہ کا تعارف پیش کیا اور آن لائن کورسسز کے بارے میں معلومات دیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2020 ءکو فیصل آباد ریجن نگران، فیصل آباد  زون نگران اور دارالمدینہ کی ریجن سطح کی تعلیمی امور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کارڈیالوجی اسپتال میں بیمار اسلامی بہنوں سے عیادت کی۔

اسپتال میں دعائے شفاء اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے بیان کرنے کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو روحانی علاج بتائے اور آخر میں دعائے خیر بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 16 اگست 2020ء فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن منصور آبادمیں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون فیصل آباد ،رکن ریجن شعبہ تعلیم، زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ تعلیم کے مدنی پھول اور ماہانہ کارکردگی فارم سمجھائے گئے ،کارکردگی شیڈول کو بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا اور ڈویژن سطح کی تقرریاں مکمل کرنے کا اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  13 اگست 2020ء پاکستان کے شہر کراچی ریجن زون کراچی ایسٹ کی کابینہ گلستان جوہر کی مجلس مدنی انعامات کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں چار علاقوں کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی انعامات اجتماع اور کارکردگی بہتر بنانے کے مدنی پھول بتائے نیزمدنی مذاکرہ کارکردگی وصول کرنے،مجلس مدنی انعامات کے تحت مدنی کاموں کی مختلف تحریکوں کی کارکردگی میں اضافے کی ترغیب بھی دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  13 اگست 2020ء پاکستان کے شہر کراچی ریجن زون کراچی ایسٹ ، کابینہ ٹھٹھہ کی مجلس مدنی انعامات کا بذریعہ کانفرنس کال مدنی مشورہ ہواجس میں مدنی انعامات کابینہ سطح ذمہ دار اور ان کی ماتحت ڈویژن مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جس میں مدنی انعامات اور مدنی مذاکره کے حوالے سے مدنی پھول پیش کیے مدنی انعامات اجتماع رکھنے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ذیلی مدنی انعامات ذمہ دار یاد دہانی کا میسج کرنے کا ذہن دیااور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کارکردگی لینے کا بھی ذہن دیا ۔