الحمدللہ عزوجل !شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا :

ملک و بیرون ملک میں روزانہ محاسبہ کی 55,005اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔

روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی 18,773اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی19,502 اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔

گھر درس 47,907 اسلامی بہنوں نے دینے کی ترکیب بنائی۔

1200 درودپاک 34,093 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

313 درود پاک 50,656 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

12 منٹ مطالعہ کی 61,811 اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔

نفل روزوں کی نیتیں 11,924 اسلامی بہنوں نے کی۔

نفل روزے 7,289 اسلامی بہنوں نے رکھے۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں پاکستان سطح تا کابینہ سطح کی مدرسۃالمدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 اگست 2020ء   کو ریجن نگران، پاکستان نگران،کراچی ریجن نگران،ادارتی شعبہ ذمہ دار (عالمی سطح) اور مجلس شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے جس میں کورس "جنّت و دوزخ کیا ہے؟" کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی اور اسکے نصاب وغیرہ پر کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کھارادر کابینہ علاقہ بغدادی میں ہفتہ وار درس کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز آخر میں انفرادی کوشش کرکے مدنی کاموں کے لیے اسلامی بہنوں کو تیار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ریجن کے کھارادر کابینہ علاقہ بغدادی میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے ہفتہ وار اجتماع و اجتماعِ ذکرِ شہادت میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبے علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 21 اگست 2020ء کو سرگودھا زون کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی کو کارکردگی فارم پُر کرکے دینے، کارکردگی شیڈول ذمہ دار کو جمع کروانے اور ماتحت سے وصول کر کے چیک کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اگست 2020ء کو فیصل آباد زون نگران  اسلامی بہن کا فیصل آباد کابینہ نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی کے سافٹ وئیر کی ٹریننگ دی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 اگست 2020ء کو  کراچی ایسٹ زون گلزارِ ہجری کابینہ ڈویژن ابوالحسن میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ”مدنی مذاکرے “ کے موضوع پربیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 اگست 2020ءبروز جمعرات   کراچی ، حیدرآباد اور لاہور ریجن و زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ آٹھ مدنی کام کارکردگی سافٹ ویئر کی ٹرینگ دی ، ڈویژن وائز کارکردگی کو سافٹ ویئر میں اندراج کرنے کا طریقہ، سافٹ ویئر میں کابینہ / زون / ریجن کے کارکردگی فارمز چیک کرنا ، کارکردگی ماتحت سے درست فارمیٹ پر وصول کرنا ، کابینہ نگران کی سافٹ ویئر کے حوالے سے ٹرینگ کرنا اور سافٹ ویئر کے فوائد بیان کئے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈویژن ڈیرہ مراد جمالی میں ”تفسیر سورہ ٔ رحمٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورہ ٔ رحمٰن کا ترجمہ اور تفسیر کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز دیگر امور پر بھی تربیت کا سلسلہ ہوا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام جولائی 2020ء پاکستان کے بڑے شہروں( کراچی ،حیدرآباد ،ملتان ،فیصل آباد ،لاہور اور اسلام آباد )میں ”طہارت کورس“ کا سلسلہ ہوا ۔کورس میں وضو ،غسل،نجاستوں کے احکام ،کپڑے پاک کرنے کا طریقہ اور مستعمل پانی کے احکام بیان کئے گئے ۔مقامی مدرسہ کے ذریعے اس کورس کے 335 درجات لگائے گئے جن میں کم و بیش3ہزار312 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ آن لائن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے اس کورس کے 247 درجات لگائے گئے جن میں کم و بیش 4ہزار45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے دیگر شارٹ کورسز میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت بھی کی جن کی تفصیل درجِ ذیل ہے:

دیگر شارٹ کورسز کرنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار164

ہفتہ وار مدنی مذاکرےمیں شرکت کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار45


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام جولائی 2020ء میں پاکستان کے چھ ریجن (کراچی ،حیدرآباد ،ملتان،فیصل آباد،لاہور اور اسلام آباد )میں 11 مختلف شارٹ کورسز” اپنی نماز درست کیجیئے کورس ،Basics of Islam،فیضان سیرت مصطفیٰﷺ،مفتاح الجنہ ،Nurses workshop اور حسن کردار کورسز“کے 40 آن لائن درجات ہوئے ، جن میں کم و بیش 609 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔