دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی ساؤتھ زون کی گلشن اقبال کابینہ کی گلشن ڈویژن کے ہفتہ وار درس اجتماع میں بیان کیا جس میں کثیر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے گناہوں سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک مالیات ذمہ دار کا ملتان ریجن کی ڈی جی خان زون کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن مالیات ذمہ دار نے شرکت کی۔

ریجن مالیات ذمہ دار کو ٹیسٹ کے اہداف بھی دیئے گئے ، اس کے علاوہ مالیات کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے مدنی پھول پیش کئے گئے نیز سافٹ وئیر کے لنک کے حوالے سے،شخصیات ریکارڈ کے لنک میں زیادہ سے زیادہ انٹری کرنے اور اثاثہ جات کے ریکارڈ پر ورکنگ کو مضبوط کرنے کی بھی ترغیب دلائی گئی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک مالیات ذمہ دار اسلامی بہن کا ملتان ریجن کی مظفر گڑھ زون کا مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مالیات ذمہ داران ،کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ مالیات کا تعارف پیش کیا گیا اور شعبہ مالیات کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ شعبہ تمام شعبوں سے اہم ہے اور اس کی اہمیت آکسیجن کی طرح ہے،اس کے علاوہ مالیات کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے مدنی پھول پیش کئے گئے، ماہانہ کارکردگی پر کلام ہوا۔

امیر اہلسنت کی ٹیسٹ دینے والیوں کے لئے دعا میں حصہ پانے کی غرض سے ذمہ داران کو ٹیسٹ کی ترغیب دلائی گئی ، ماہانہ اور سالانہ شخصیات ریکارڈ بنانے،ای رسید اور ماہانہ آمدن کو بڑھانے کے حوالے سے بھی ترغیب دلائی گئی نیز ڈونیشن بروقت جمع کروانے اوردرست مدات کے ساتھ رقم جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک مالیات ذمہ دار اسلامی بہن کا ملتان ریجن ، وہاڑی زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن مالیات ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت ڈویژن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مشورے میں شعبہ مالیات کا تعارف پیش کیا گیا اور شعبہ مالیات کی اہمیت سے شرکا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ شعبہ تمام شعبوں سے اہم ہے اور اس کی اہمیت آکسیجن کی طرح ہے،اس کے علاوہ مالیات کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے مدنی پھول پیش کئے گئے، ماہانہ کارکردگی پر کلام ہوا۔

امیر اہل سنت کی ٹیسٹ دینے والیوں کے لئے دعا میں حصہ پانے کی غرض سے ذمہ داران کو ٹیسٹ کی ترغیب دلائی گئی ، ماہانہ اور سالانہ شخصیات ریکارڈ بنانے،ای رسید اور ماہانہ آمدن کو بڑھانے کے حوالے سے بھی ترغیب دلائی گئی ، ڈونیشن بروقت جمع کروانے اوردرست مدات کے ساتھ رقم جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی گئی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دِنوں پاکستان کے شہر حیدر آباد ریجن ، سکھر زون  ، جیکب آباد کابینہ میں ٹیلیفونک مجلس مدنی انعامات کا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع ِ پاک میں فیضان نیت کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی انعامات پر مضبوطی سے عمل کرنے کا ذہن دیا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن پکا قلعہ میں  3 دن کا اجتماعِ ذکرِ شہادت منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے امام حسین کی عبادات کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو عاشورہ کے دن روزہ رکھنے کی فضیلت کے بارے میں بھی بتایا نیز اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شمالی زون کی تمام کابینہ علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار نے مشورے میں نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی، گھر گهر جا کر نیکی کی دعوت دینے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا ،علاقائی دورہ اور محفل نعت میں تقسیم رسائل کی نیت کروائی نیز شیڈول جدول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور نئے کارکردگی فارم کا نفاذ کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے  زیر اہتمام جنوبی لاہور زون کی کابینہ شیخوپورہ اور فاروق آباد میں مکتوبات و اوراد ِعطاریہ کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے تین بستوں پر مدنی مشورہ کیا جس میں اس شعبے کی زون ذمہ دار ،کابینہ کی ڈویژن ذمہ دار اور نگران کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت فرمائی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں غیر فعال اسلامی بہنوں کو فعال کرنے اور شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے تجاویز اور مشورے دئیے اور شعبے کے حوالےسے اہداف دئیے نیز مجلس کی طرف سے دیئے گئے فارم سمجھائے اور مدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی ا نعامات کے تحت 26 اگست  2020 ء کو فیصل آباد اور حیدرآباد ریجن کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں میرپور، لاڑکانہ، حیدر آباد، میانوالی، سرگودھا زون کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ، حیدر آباد ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار اور (پاکستان سطح ) مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی ۔

مدنی انعامات پر مقرررکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی انعامات اور ماتحت شعبہ مدنی مذاکراہ کے نکات کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے اسکے مطابق اپنی اپنی کابینہ،ڈویژن اور علاقوں میں عملی نفاذ کی ترغیب دلائی ،کمزور علاقوں،ڈویژن اور کابینہ میں جا کر شعبے کے مد نی کام کا جائزہ لینے کا ذہن دیا ،شعبے کے لحاظ سے آ نے والے مسائل کے حل کی ترکیب بنائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام میانوالی شہر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن نگران ، میانوالی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور محاسبے کے مدنی پھول بیان کئے ، آٹھ مدنی کاموں کا فالو اپ کیا ، زون و کابینہ نگران مقررہ تاریخ تک ماہانہ مدنی مشورہ لیں ، نیو ڈویژن میں مدنی کاموں کا آغاز کرنے، تقرریاں مکمل کرنے، ماتحت سے مقررہ تاریخ تک شیڈول وصول کر کے چیک کرنےاور اپنا کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے، ماتحت سے ماہانہ کارکردگی بروقت وصول کرنے اور ستمبر سے زون و کابینہ نگران کی مدد سے سافٹ ویئر پر ماہانہ کارکردگی کا اندراج کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن شہر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن نگران ، پاکپتن زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور محاسبے کے مدنی پھول بیان کئے ، آٹھ مدنی کاموں کا فالو اپ کیا ، زون و کابینہ نگران مقررہ تاریخ تک ماہانہ مدنی مشورہ لیں ، نیو ڈویژن میں مدنی کاموں کا آغاز کرنے، تقرریاں مکمل کرنے، ماتحت سے مقررہ تاریخ تک شیڈول وصول کر کے چیک کرنےاور اپنا کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے، ماتحت سے ماہانہ کارکردگی بروقت وصول کرنے اور ستمبر سے زون و کابینہ نگران کی مدد سے سافٹ ویئر پر ماہانہ کارکردگی کا اندراج کروانے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام سکھر زون پائی جو گوٹھ ڈویژن میں ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سورۂ رحمٰن کا ترجمہ و تفسیر کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر دو اسلامی بہنوں نے مدنی کام کرنے کی نیت پیش کی۔