اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ساؤتھ زون کی ڈیفنس کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈیفنس کابینہ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے ”محاسبہ“ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے، اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے، مدنی انعامات کا رسالہ ہر ماہ جمع کروانے اور ہر ماہ کی پہلی پیر کو یومِ قفل مدینہ منانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن کی ٹاور کابینہ میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چھ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ٹاور کابینہ کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کی عاملات میں اضافہ کیسے کیا جائے اس حوالے نکات بیان کرتے ہوئے مدنی انعامات اجتماعات رکھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کی ایسٹ زون کورنگی کابینہ کی ڈویژن کوسٹ گارڈ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی مذاکرہ کے دیکھنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز انہیں اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ایسٹ زون کی لانڈھی کابینہ میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تین ڈویژنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لانڈھی کابینہ مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور جدول جمع کروانے کا ذہن دیا نیزمدنی انعامات اور مدنی مذاکرے کی کار كردگی بہتر بنانے کے مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی انعامات اجتماع رکھنے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام05 ستمبر 2020ء کوعلاقائی دورہ ذمہ دار ریجن سطح  اسلامی بہن نے علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ زون سطح کا ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن مشاورت ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے مدنی کام کو آگے بڑھانے کیلئے خیر خواہی کی اہمیت پر مدنی پھول دئیے، علاقائی دورے کے شعبے کو مزید مضبوط کرنے کیلئے بھی نکات بیان کئے نیز زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی مرکز کی اطاعت کے ساتھ مدنی کام کرنے اور وقت پر مدنی خبریں دینے کی بھی نیتیں پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 ستمبر 2020 ء کو ریجن فیصل آباد،  فیصل آباد زون کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران اور اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگیوں کا تقابل کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی ،سفری اخراجات پالیسی اور کارکردگی شیڈول تفصیل سے سمجھائے۔اس کے علاوہ متفرق مدنی پھولوں پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے اہم نکات بیان کئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 ستمبر 2020 ء کو فیصل آباد ریجن ،  فیصل آباد کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون فیصل آباد، ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈویژن وائز ماہانہ کارکردگیوں کا تقابل کرتے ہوئے آٹھ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیےاور اپنا کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کا کارکردگی شیڈول لے کر چیک کرنے پر تربیت کی ۔

دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 5 ستمبر 2020 ء کو ریجن فیصل آباد کی میانوالی زون کا ماہانہ   مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگیوں کا تقابل کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اورمدنی کاموں کو بڑھانے کے لیے مزید اہداف دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 6 ستمبر 2020 ءکو ریجن فیصل آباد ، زون اوکاڑہ میں شعبہ تعلیم کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون تا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ تعلیم کے مدنی پھول اور کارکردگی فارم سمجھائےنیز شعبے کے مدنی کام کو بڑھانے کے لیے مختلف مدنی پھول دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام جڑانوالہ زون کھرڑیانوالہ کابینہ  دارالسنہ للبنات میں 7 ستمبر سے شروع والے غیر رہائشی کورس اسلامی زندگی اور اصلاح اعمال کے لیے کل 96 داخلے کروائے گئے جس میں 59 منسلک شخصیات، مختلف اداروں کی اسٹوڈنٹس ، سنی مدارس کی ناظمات، 11 طالبات اور 24 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام  5 ستمبر 2020 ء کو ریجن فیصل آباد ، ساہیوال زون، ساہیوال کابینہ کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن کا گورنمنٹ پرائمری اسکول کی ٹیچر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز دارالسنہ للبنات کی طرف سے ہونے والا (19) دن کا کورس کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 7 ستمبر 2020 ء کو دارالسنہ للبنات میں  شروع غیر رہائشی کورس ’’اصلاحِ اعمال‘‘ کے لیے پاکپتن زون سے 42داخلے کروائے گئے، کورس کرنے والی اسلامی بہنوں میں B.A ،  F.A اور میٹرک کی اسٹوڈنٹس شامل ہیں۔