دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  02 ستمبر2020ء کو حیدرآباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ سافٹ ویئر کی ٹریننگ کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا جس میں سکھر ،نواب شاہ ،میر پور خاص زون کی زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے آٹھ مدنی کام کارکردگی سافٹ ویئر کی ٹریننگ دی اس ٹریننگ میں ڈویژن وائز سافٹ ویئر کارکردگی تیار کرنے کا طریقہ بتایا گیا درست فارمیٹ کے مطابق اور پچھلے ماہ کی کارکردگی کا تقابل ڈویژن وائز اندراج کرنے کا ذہن دیا اور سافٹ ویئر کے فوائد بیان کیے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 07 ستمبر 2020 ء  کو حیدرآباد زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں حیدرآباد کابینہ کی کابینہ تا علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد زون نگران اسلامی بہن نے حکمت عملی کے موضوع پر نکات بیان کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدنی کاموں میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور ما تحت اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں فعال کرنے کا ذہن دیا۔ مزید انہوں نے کارکردگی وقت پرجمع کروانے اور فولو اَپ کی ترغیب بھی دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 ستمبر2020ء کو ملتان ریجن کی  تمام شعبہ مشاورتوں اور زون نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ ا سکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذہنی ہم آہنگی کے بارے میں کلام کیا نیز زون میں تقرریوں کے اہداف دئیے۔8 مدنی کام کی ماہانہ کارکردگی فارم کی صورت میں لینے کا نفاذ ذیلی سطح تک کرنے کا ذہن دیا اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن ،  زون وہاڑی میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے اور ماہانہ کارکردگی فارم پُر کرنے کا طریقہ بتایا گیا اور غلطیوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔

 


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام 10 ستمبر2020ء کو فیصل آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اور رکن کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عا لمی سطح کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  7 ستمبر 2020 ء کو کراچی کے علاقے گلشن میں کابینہ نگران نے اپنی تمام مشاورتوں کے ساتھ اجلاس کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھرپور شرکت کی۔

جس میں کابینہ نگران نے ذمہ داران کو اپنا محاسبہ کرنے اور مدنی کاموں میں بہتری اور بیانات کی تیاری کے لئیے نکات دئیے مزید شیڈول، کارکردگی وقت پر تیار کرنے کے لئے مدنی کاموں کا جدول اور ذاتی جدول بنانے اور وقت کی قدر کرنے کا ذہن دیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام فیصل آباد   ریجن میانوالی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میانوالی کابینہ کی مجلس مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کارکردگی وقت پرجمع کروانےکی بھرپورترغیب دلائی نیز شعبے کےمدنی کام کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتر لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ملیر کابینہ میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 05 ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی مجلس مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کی مزید ترقی اور نئے تقرری کے اہداف دیئے۔شیڈول پر پابندی سے عمل کی طرف توجہ دلائی گئی اور ماتحت سے وصول کرکے نمبر دینے کی مضبوط ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 ستمبر 2020 ء کو کراچی کے علاقے صدرمیں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں تمام مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مدنی کاموں کی ترقی و تنزلی پر کلام ہوا۔ کابینہ نگران نے نکات دئیے۔ مزید ذمہ داراسلامی بہنوں کے شیڈول، کار کردگیوں اور تقرریوں کے اہداف پر توجہ دلائی نیز لاک داؤن کی وجہ سے جو کمزوریاں آئیں ان کو دور کرنے اور مدنی کاموں پر بھر پور توجہ دینے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے  زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میانوالی زون اطراف نمل کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اطراف نمل کابینہ کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کفن دفن پر تقرر ،تربیت پراور ٹیسٹ دینے پر بھرپورترغیب دلائی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 9 ستمبر2020ء کو میانوالی زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مکتبہ المدینہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرریاں مکمل کرنے، سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبہ المدینہ کے بستے لگانے اور شعبے کے دیگر مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 7 ستمبر 2020 ء کو رنچھوڑلائن (شومارکیٹ)نگران کابینہ نے مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے محاسبے کے موضوع پر بیان کیا اور محاسبے کی کمزوری پر توجہ دلائی اور روزانہ تنظیمی مدنی کاموں کے حوالے سےاپنا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا مزید اس موقع پر مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے محاسبہ تحریک میں شامل ہونے، اسکی کارکردگیاں دینے، ہفتہ وار رسالہ کا مطالعہ کرنے، مدنی مذاکرے کی پابندی اور ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں سے فالو اپ رکھنے کا ذہن دیا۔