
دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر
اہتمام 9 ستمبر2020ء کو میانوالی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مکتبہ المدینہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرریاں
مکمل کرنے، سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبہ المدینہ کے بستے لگانے اور شعبے کے دیگر مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف
دئیے۔

دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 7 ستمبر 2020 ء کو رنچھوڑلائن
(شومارکیٹ)نگران
کابینہ نے مدنی مشورہ لیا جس
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل
آباد ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
ہوا جس میں اراکین ریجن اور زون
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
دارالسنہ مع دفاتر قانون شخصی کے تحت قائم کرنے کی ترغیب دلائی نیز قانون شخصی
کے مدنی پھول دیتے ہوئے زون نگران اسلامی
بہنوں سے اہداف بھی لئے۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے زون نگران کے ساتھ ماہانہ کارکردگی کی سافٹ وئیر میں انٹری پر
کلام کیا اور بہت اچھے انداز میں تربیت بھی کی۔ اراکین ریجن سے ان کے شعبے کے
متعلق کلام کیا گیا اور کچھ شعبہ پر اہداف بھی دئیے گئے جن میں شعبہ مدرسہ المدینہ بالغات کے تحت ریجن نگران اسلامی بہن نے اراکین
ریجن اور زون نگران اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے پڑھانے کی ترغیب دلائی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ڈونیشن بکس کی ذمہ دار سے ان کے شعبہ کے متعلق کلام کیا اور اراکین ریجن ،زون نگران اسلامی
بہنوں کو فی اسلامی بہن 12 گھریلو صدقہ باکسز رکھوانے کا ہدف بھی دیا۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے تمام نگران اسلامی بہنوں کی صلاحیت کو سراہا اور حوصلہ افزائی
بھی کی۔ اس موقع پر تمام نگران اسلامی بہنوں نے اہداف کو پورا کرنے اور مدنی کاموں
کو بڑھانے کے لیے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 ستمبر 2020 ءکو کراچی کے علاقے بلدیہ’’مہاجر کیمپ‘‘ میں
نگران کابینہ اسلامی بہن نےمدنی مشورہ کیا
جس میں کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی
چند جھلکیاں

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اگست 2020ء میں فیصل
آباد ریجن میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے
مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول
سے نئی منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 394
اس ماہ
انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سےکل منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :79ہزار409
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :8ہزار953
روزانہ امیر اہل سنت کا بیان /مدنی مذاکرہ سننے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد :10ہزار531
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات :513
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد :4ہزار980
تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات:1ہزار311
ہفتہ
وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :13ہزار335
ہفتہ وار علاقائی دورہ
(شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) :937
تعداد ماہانہ مدنی حلقہ :55
ماہانہ تربیتی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :805
وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد
:4ہزار91
کراچی کے علاقےکھارادرمیں کابینہ نگران اسلامی بہن کا کابینہ مشاورت ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5 ستمبر 2020 کو
کراچی کے علاقےکھارادرمیں کابینہ نگران اسلامی بہن نےکابینہ مشاورت کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن نگران اور مشاورتوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں میں شیڈول ، کارکردگیاں اور تقرریوں کے حوالے سے کلام
ہوا مزید علاقائی دورہ مشاورتوں نے 2 ماہ
کا ہدف لیا نیز لاک ڈاون میں جو کمزوریاں
آئیں اسے دور کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے کےلئے اہداف لئے۔

دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 7 ستمبر 2020 ء کو گلشن کابینہ نگران اسلامی بہن نے مشاورتوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیاجس میں تمام مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن مجلس بیرون
ملک شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن کا ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام 8 ستمبر 2020 ء کو بذریعہ ا سکائپ پاک سطح کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی، ملتان
اور فیصل آباد کی شب و روز ذمہ داراسلامی بہنوں کا ریجن
سطح کا مدنی مشورہ لیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام ماہِ
اگست 2020ء کے آخری عشرے میں شعبہ مجلس
کفن دفن کی معاون مفتشات کی تربیتی اجتماع
کا انعقاد کیا گیاجس میں نا صرف پاکستان بلکہ ہند، یوکے، آسٹریا اور کینیا کی
اسلامی بہنوں نے بھی تربیت حاصل کی۔
اس تربیت میں انہیں کفن دفن کے حوالے سے ضروری
مسائل کا ٹیسٹ لینے کا طریقہ کار سکھایا گیااور کفن دفن تربیتی اجتماعات منعقدکروانے
کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر
اہتمام 07 ستمبر 2020ءکو حیدر آباد ریجن میر پور زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن
دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز
اسلامی بہنوں کو مفتشہ ٹیسٹ دینے اور مدنی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 07
ستمبر 2020ءکو اسلام آباد ریجن پنڈورہ ڈویژن میں کفن دفن
تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کراچی ریجن
کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا
طریقہ ،کفن پہنانے کا طریقہ اور اس کے دیگر مدنی پھول نیزمستعمل پانی اور اس کے اسراف متعلق اہم
امور پر نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور میں پاکستان مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا دو دنوں پر مشتمل مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت نگران مع شعبہ مشاورتوں اور تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی ۔ مدنی مشورے میں تنظیمی
مسائل پیش کئے گئے جن کے حل کے لئے عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اور پاکستان مجلس مشاورت نگران نے مدنی پھول دئیے۔
اجلاس کے دوسرے دن شعبہ جات کی جانب سے پیش آنے والے مسائل کا حل بتایا گیا اور عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
بعد ازاں رکنِ شوریٰ ابو ماجد نے پاک مشاورت میں نیو تبدیلی تقرری کا
اعلان کیا اور ریجن نگران کے مسائل کے جوابات بھی عطا فرمائے۔