اسلامی بہنوں کے شعبہ مجلس رابطہ کے  زیر اہتمام 9 ستمبر 2020 ء کو کراچی کے علاقہ عزیزآباد، مینا بازار لیڈیز مارکیٹ میں درس اجتماع کیا گیا جس میں 10 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی چینل دیکھنے اور اپنی تجوید درست کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   حیدرآباد ریجن کے ٹنڈو محمد خان کابینہ کے ڈویژن ٹنڈو محمد خان کے علاقے مشترکہ کالونی میں سورۃ رحمن کورس کا اختتام ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں کے بہت اچھے تاثرات ملے، اسلامی بہنوں نے آئندہ دنوں میں ہونے والے جنت و دوزخ کورس کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن اور اراکین زون ذمہ دار اسلا می بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور علاقائی دورہ کے شرکا کی تعداد بڑھانے نیز تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا ۔ ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 11 ستمبر2020ء کو فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کومز ید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے جبکہ تقرریاں مکمل کرنے حوالے سے بھی کلام کیا۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام 6 ستمبر 2020 ء کو حیدرآباد ریجن کی مجلس مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے میرپور خاص زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس مالیات ذمہ دار نے مدنی مشورے میں کارکردگی فارم کے متعلق کلام کیا اور جنرل رسید بکس کی وصولی کا ذہن دیتے ہوئے ہر سطح کی ذمہ دار کو مجلس مالیات کے تحت ہونے والے ٹیسٹ دینے کے اہداف دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام11 ستمبر2020ء کو فیصل آباد ریجن ساہیوال زون کی ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدنی انعامات پاک سطح ذمہ دار، ریجن، زون اور کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کو بڑھانے پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف مدنی انعامات پر عمل کرنے کے مدنی پھول دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام 10ستمبر  2020ء کوکراچی ریجن کی مجلس مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ زون ، ا یسٹ زون ، گڈاپ زون اور کوئٹہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبہ مدنی انعامات میں کمزوریوں کی وجوہات معلوم کرتے ہوئےان کمزوریوں کو دور کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ کارکردگی مضبوط بنانےاور اپنے اپنے زون میں شعبہ مدنی انعامات کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام 10ستمبر  2020ء کوکراچی ریجن ساؤتھ زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے“ کہ موضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز مدنی انعامات و مدنی مذاکرہ کارکردگی کو بہتر کس طرح کیا جائےاس حوالے نکات فراہم کئے ۔


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام8ستمبر 2020ء کو   نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا لاہور ریجن ، زون گجرانوالہ کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں کاررکردگی کا جائزہ لیا گیا،اور معلمات بڑھانے، مدنی مذاکرہ، ہفتہ وار اجتماع شروع کرنے کے اہداف دیئے گئے، لاک ڈاؤن سے قبل مدنی کام کی جو صورتحال تھی اُسی پر لانے کا ذہن دیا گیا نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے، تنظیمی و ادارتی شعبے والو ں کو آپس میں مربوط رہنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام11 ستمبر2020 ء کو اسلام آباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اجیر و غیر اجیر مدرسات نے شر کت کی۔

اسلام اباد کی ریجن مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مدرِسَہ کو کیسا ہونا چاہیے“ کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات کا جدول سمجھایا اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام  8 ستمبر2020 ء کو پاکستان کی پاک و ریجن سطح ذمہ داران کا عالمی مجلس مشاورت ذمہ دارمدرسۃ المدینہ للبنات نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا۔

ماتحت اورذمہ داران کی شعبہ کارکردگی، چندے کے بارے میں شرعی اورتنظیمی احتیاطیں رسالہ سے ٹیسٹ کا سلسلہ، ناظماتِ اعلیٰ کے جائزے اوراس کا اپڈیٹ ریکارڈ، مجلس کی جانب سے دیئے گئے کاموں کی اہمیت، بچیوں کی منزلیں پختہ کروانا اوردیگر اہم نکات پرمشاورت ہوئی ۔

دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 8 ستمبر 2020ء کو   نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا لاہور کی ریجن نگران و گوجرانوالہ کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ ہائی کورٹ میں جاکر نیکی کی دعوت کا موقع ملا جہاں ایڈوکیٹ اور سینئر و جونیئر وکلاء سے ملاقات ہوئی ۔ ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں فیضانِ نماز کورس کرنے،قرآنِ پاک ناظرہ پڑھنے اور کتب و رسائل پڑھنے کا ذہن دیا گیا۔