
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام نواب شاہ زون میں ”تفسیر سورۃ الرحمٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس
میں ٹیچر اور شخصیات خواتین سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۃ
الرحمٰن کے ترجمہ و تفسیر کے بارے میں
معلومات فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور دیگر
کورسز میں بھی شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
حیدرآباد ریجن جیکب آباد کابینہ میں کئی مقامات پر”تفسیر سورۃ الرحمٰن کورس“ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد
ریجن جیکب آباد کابینہ میں کئی مقامات پر”تفسیر سورۃ الرحمٰن کورس“ کا انعقاد
کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لاک ڈاؤن کی مشکل کاریوں میں بھی مجلس شارٹ کورسز نے ہمت نہیں ہاری ۔لاک
ڈاؤن میں اللہ پاک کے کرم سے جیکب آباد میں اچھی
تعداد میں کورسز ہوئے اور ان کی برکت سے
بہت سی اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی جن میں مدنی مذاکرہ دیکھنے
،گھر درس دینے، روزانہ ایک پارہ پڑھنے اور 1200 مرتبہ درود پاک پڑھنے کی نیتیں
شامل ہیں۔
مکتبۃ المدینہ
للبنات کے زیر ِ اہتمام سرگودھا زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں سرگودھا زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔تقرری کے
حوالےسےاہداف طے کئے جبکہ کارکردگی شیڈول پر عمل کرنےاورکارکردگی شیڈول لینےاور دینے
پر توجہ دلائی ۔
فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون میں شخصیات اسلامی بہنوں سے بذریعہ کال رابطہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شعبہ تعلیم کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے بیوٹی
پارلر کی آنر،پاک جونیئرا سکول کی پرنسپل،
دارِ ارقم سکول کی پرنسپل، الائیڈ سکول کی ٹیچر، مدرسۃ المدینہ آن لائن کی ٹیچر اور دارالمدینہ سکول سسٹم کی ٹیچر سے بذریعہ کال رابطہ کیا دعوت اسلامی کے تحت ہونے
والے آن لائن کورسز کا تعارف کروایا اور اسلامی بہنوں کو 7 ستمبر سے شروع ہونے
والے اسلامی زندگی کورس اور اصلاح اعمال کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت ِاسلامی
کے شعبے مکتبہ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سرگودھا زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکنِ ریجن مکتبۃ لمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے مدنی کاموں کو
بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ
وار درس میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگوانے کے اہداف دئیے۔
فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون ڈویژن کھرڑیانوالہ میں اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
کے شہر فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون ڈویژن کھرڑیانوالہ میں اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ تعلیم زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیاآخر میں شرکاء اسلامی بہنوں کو 7 ستمبر سے شروع ہونے والے اسلامی
زندگی کورس اور اصلاح اعمال کورس کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی
کے شعبے علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سرگودھا زون میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں زون تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن ریجن علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے مدنی کاموں کو
بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز
ماہانہ کارکردگی فارم سمجھائے اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستا ن کے شہر
راولپنڈی ، کینٹ کابینہ ، ذیلی حلقہ صدیق اکبر میں اجتماعِ ذکرِ شہادت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور حدود کی تقسیم کاری ،
ماتحت کو سفر شیڈول میں آسانی دینا، ان کی خیر خواہی کرنا، وقف مبلغہ
کو اجیر کروانااور مدنی کاموں کی بہتری و ترقی کے حوالے اہم امور پر مشاورت کی اور بہتری کے لئے نکات فراہم کئے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی ریجن مالیات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں پاک مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور زون وکابینہ
کی تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز زون
اور کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں کی لسٹیں تیار کر کے اس کے مطابق ٹیسٹ کی ترکیب بنائی جائے تاکہ ہدف کو پورا کیا جا
سکے،اس کے علاوہ 100فیصد رسید بکس مالیات
میں جمع کروانے کا بھی ہدف دیا گیا۔

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے خوف خدا
و عشق رسول ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو
اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ
اہتمام ماہ ذوالحجۃ الحرام 1442ھ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں میں روزانہ کئے جانے والے مدنی
انعامات پرعمل کی کارکردگی کےمطابق مدنی انعامات کے7ہزار324 رسائل اسلامی بہنوں میں تقسیم کئے گئے جبکہ7ہزار930 عاملاتِ مدنی انعامات کے رسائل وصول ہوئے۔
پاکستان بھر کی مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے یوم
قفل مدینہ منایا

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یومِ قفلِ مدینہ کی مدنی تحریک
کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں محرم الحرام 1442 ہجری کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی
لحاظ سے پاکستان بھر کی مدرستہ المدینہ
بالغات کی اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایاجس میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!3237 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور4245 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی۔