اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 15 ستمبر 2020ء کو مدرستہ المدینہ بالغات کی  پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کراچی ایسٹ، زون و کابینہ ناظم آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں تدریس کے حوالےسے مدنی پھول سمجھائے۔ تکمیلی جدول پر تربیت کی ۔ نئے مدارس اور گھر مدرستہ المدینہ بالغات کے اہداف دئیے نیز شعبے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔ ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا اور اگلے ماہ سے 25 مدارس کھولنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  13 ستمبر 2020 ء کو حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹنڈوآدم زون میں ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں اراکین ریجن اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے غوروفکر کی اہمیت پر نکات بیان کیے۔ مشورے میں شعبوں کے مسائل سنے گئے اور انکے حل کے لیے تجاویز پیش کی گئی مدنی کاموں میں مضبوطی کے لیے اہداف بھی دئیے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام   13 ستمبر 2020ء کو حیدرآباد ریجن کی مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں نواب شاہ زون کی دو کابینہ ٹنڈو آدم اور نوشہرو فیروز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں میں ای رسید اکاؤنٹ کھلوانے، اور چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں سے ٹیسٹ کے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا گیا ماہانہ کارکردگی پر بھی کلام ہوا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15ستمبر2020ء کو  لاہور ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں گوجرانولہ زون کی تمام کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں ماہانہ کارکردگی شیڈول کے مطابق مدنی کام کرنے،مشاورتوں کو جلد مکمل کرنے اور کارکردگی بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔ مزید اس موقع پر ذیلی سطح تک تقرر کے اہداف ئیے گئے نیز گھریلو کارکردگی صدقہ بکس کے ماہانہ اہداف ،کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت سے وصول کروانے اور چندے کے بارے میں شرعی تنظیمی احتیاطیں کتاب کے ذیلی سطح تک کی ذمہ داران کے ٹیسٹ کے حوالے سے کلام ہوا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 15 ستمبر  2020ء کو شعبہ تعلیم کی ملتان ریجن نگران نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن ذمہ دار اور زون سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے احساسِ ذمہ داری کے مدنی پھول دیتے ہوئے اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مربوط رہنے کے لیےمدنی پھول دئیے نیز ڈاکٹرز اجتماع کا فالو اَپ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ سے متعلق مدنی کاموں کے فالو اپ کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام میانوالی زون،  میانوالی کابینہ، ڈویژن خانقاہ میں زون نگران اسلامی بہن کی محفلِ نعت میں شرکت ہوئی ۔ اس اجتماع میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز انہیں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، گھر میں صدقہ بکس رکھنے،مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 15 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون، اوکاڑہ کابینہ میں رکنِ زون شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اوکاڑہ کے نرسنگ اسکول میں اجتماع کا آغاز کیا جس میں اسکول کی پرنسپل، ٹیچر اورا سٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

رکنِ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع کے بعد انفرادی کوشش کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ڈاکٹر اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ پرنسپل صاحبہ نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنےا سکول میں ڈاکٹر اجتماع کروانے کی نیت بھی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  مکتبہ المدینہ للبنات کے زیراہتمام ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد، جھنگ زون، باغ مصطفی کابینہ کی ڈویژن گوجرہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کام بڑھانے اور بہتری لانے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز مکتبہ المدینہ للبنات کابینہ سطح پر تقرری بھی کی۔ 

دعوت اسلامی کے زیراہتمام ستمبر 2020ء  کو ریجن فیصل آباد، جھنگ زون نگران اسلامی بہن نے باغ مصطفی کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کام بڑھانے کے لیے نکات فراہم کیے اور تقرریوں پر کلام کیا نیز دو ڈویژن پر نگران اسلامی بہنوں کا تقرر بھی کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 14 ستمبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے جڑانوالہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون نگران، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور جن علاقوں میں مدنی کام نہیں ہے اس کے حوالے سے اہداف بھی دئیے نیز اس میں بہتری لانے کے لیے نکات فراہم کیے اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام 10ستمبر  2020ء کوکراچی ریجن کی ایسٹ زون کی کابینہ ڈرگ کالونی میں مجلس مدنی انعامات کا مدنی مشورہ لیا گیا جس میں علاقہ اور ذیلی سطح کی ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا ۔ بہتری کے لیے مدنی پھول بھی پیش کئے نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کی اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی دئیے اور ذمہ داران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام 10ستمبر  2020ء کوکراچی ریجن کی ایسٹ زون کی کابینہ بن قاسم ڈویژن قائد آباد میں مجلس مدنی انعامات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 8 مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذ مہ داراسلامی بہنوں کو مدنی انعامات اجتماع اور کارکردگی بہتر بنانے کے ترغیبی مدنی پھول بتائے نیز مدنی مذاکرہ کارکردگی وصول کرنے،یومِ قفلِ مدینہ اور مجلس مدنی انعامات کے تحت مدنی کاموں کی مختلف تحریکوں کی کارکردگی میں اضافے کی ترغیب بھی دلائی ۔