دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم کی رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کام بڑھانے اور کارکردگی میں موجود کمزوری کو دور کرنے کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اپنے شعبے کے مدنی کاموں میں مضبوطی لانے کے لئے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن جھنگ زون باغ مصطفی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات کی کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمحاسبے کے مدنی پھول دئیے نیز شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا ۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا اسی سلسلے میں ملک و بیرون ملک میں ہونے والے مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 67ہزار297

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21ہزار962

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:23ہزار959

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 53ہزار347

1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 39ہزار297

313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 60ہزار507

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 65ہزار514

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11ہزار212

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 13ہزار288

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار825

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:

islamibahan.inamat@dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 ستمبر 2020ء کو  پشاور زون میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16ستمبر 2020ء کو  پشاور میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے پشاور زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا ڈویژن نگران نے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی پھول دئیے ۔ لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کاموں میں ہونے والی کمزوری کو دور کرنے کے لیے اہداف دئیے اور نیتیں کروائیں اور مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام15ستمبر 2020ء کو  لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ایبٹ آباد کابینہ کے علاقائی دورہ میں شرکت کی اور گھر گھر جا کر سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور شارٹ کورسز کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15ستمبر 2020ء کو  لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ایبٹ آباد میں ہزارہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی پھول دئیے اور لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کاموں میں ہونے والی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے اہداف دئیے اور نیتیں کروائیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10ستمبر 2020ء کو  بذریعہ اسکائپ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں زون تا ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی پھول دئیے،مدنی کاموں اور کارکردگی شیڈول کو بڑھانے کی نیتیں کروائیں ، غیر فعال ذمہ داران پر توجہ دے کر فعال بنانے کی ترغیب دلائی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مختلف اہداف پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8ستمبر 2020ء کو  لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے گوجرانولہ سیشن کورٹ کے اطراف میں ہونے والے علاقائی دورہ میں شرکت کی اور گھر گھر جا کر سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور شارٹ کورسز کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8ستمبر 2020ء کو  لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے گوجرانولہ زون کامدنی مشورہ لیا جس میں زون تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی پھول دئیے اور لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کاموں میں ہونے والی کمزوری کو دور کرنے کے لیے اہداف دئیےاور نیتیں کروائی گئیں۔ 

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7ستمبر 2020ء کو  لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے جنوبی اور شمالی لاہور زون کا مدنی مشورہ کیاجس میں زون تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کو مدنی پھول دئیے اور لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کاموں میں ہونے والے کمزوری کو دور کرنے کے لیے اہداف دئیے اور نیتیں کروائیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 18 ستمبر 2020  ء کو میر پور خاص زون کی جھڈو کابینہ میں زون نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ تا ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی کام پابندی سے کرنے کا ذہن دیا ۔مزید مالیات ٹیسٹ مکمل کروانے ،کفن دفن کے شعبے کے تحت ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا۔

ڈویژن نگران کو اپنے تمام شعبوں کی تقرری مکمل کروانے ،مدنی کاموں میں ہونے والی کمی کو دور کرنے کا مدنی ذہن دیتے ہوئے مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے بستے کے لیے ذمہ داراسلامی بہنوں کے نام لیے گئے۔