اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے  زیر اہتمام 20 ستمبر 2020ء کو میرپور خاص زون کے شہر ٹنڈوالہ یارمیں مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کی ریجن ذمہ دار و مشاورت نے SOP's کے مطابق تعویذاتِ عطاریہ کا تربیتی اجتماع فرمایا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ماسک ، سینیٹائزر اور سوشل ڈسٹینس کا بھی خیال رکھا گیا نیز اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو تعویذاتِ عطاریہ بھی دئیے۔


اسلامی  بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 19 ستمبر 2020 ء کو عالمی مجلس مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا حیدرآباد ریجن اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میرپور زون ، سکھر زون ، کشمور زون اور تھر زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کے بارے میں تربیتی نکات بیان کئے ۔ ذمہ داراسلامی بہنوں نے ان نکات کے مطابق مدنی کام کرنے کی نیت کی۔

اسلامی  بہنوں کے شعبے مجلس رابطہ کے تحت کراچی، لیاقت آباد کے علاقہ عزیز آباد میں 19 ستمبر 2020 ء کو مینا بازار لیڈیز مارکیٹ میں درس اجتماع ہواجس میں 30 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید درست کرنے کے لیے مینا بازار میں قائم مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ساؤتھ سینٹرل کے علاقے گلشن میں کورس ’’ تفسیر سورہ رحمن‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے تفسیر سورہ رحمن کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوقرآن پاک پڑھنے کے فضائل بتاتے ہوئے ترجمہ و تفسیر کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی اہمیت بیان کی نیز کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مزید کورسز کرنے کی بھی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 18 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد، جڑانوالہ زون، شاہ کوٹ کابینہ میں شخصیات کے درمیان ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داران اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے جدول کے مطابق وضو کا حنفی طریقہ سمجھایا اور شخصیات کو اپنے گھروں میں صدقہ بکس رکھنے کا ذہن دیا نیز مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 20 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد،جھنگ زون کی جھنگ کابینہ میں شعبہ تعلیم کے تحت اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار نے اجتماع کے بعد انفرادی کوشش کے ذریعے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور نیتیں بھی پیش کی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 19 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد، جڑانوالہ زون، شاہکوٹ اطراف کابینہ کے علاقے مقبول ٹاون میں شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ دار نے اہل ثروت اسلامی بہن سے ملاقات کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی نیز گھر میں صدقہ بکس رکھنے کا ذہن بھی دیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 1ستمبر 2020ء کو   ریجن فیصل آباد، اوکاڑہ زون ، اوکاڑہ کابینہ کے شہر اوکاڑہ میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا جدول رہا ۔ ذمہ داراسلامی بہنوں نے اوکاڑہ شہر کے سب سے بڑے ہسپتال میں شخصیات سے ملاقات کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ڈاکٹر اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور دیگر مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ  اسلامی کے شعبے مکتبہ المدینہ للبنات کے زیراہتمام 19 ستمبر 2020ء کو مکتبہ المدینہ للبنات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے جھنگ زون کی چینوٹ کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں مکتبہ المدینہ للبنات ریجن ، زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے اور اسلامی بیانات جلد 4 کے آرڈر کروانے پر اہداف دئیے جبکہ اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام  پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں جدول مضبوط بنا نے ، زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ کار کر دگی کی کمی کی وجوہات کا جائزہ لیا ۔ مجلس کودیئےگئے نئے شعبے مجلس مدنی بہاریں کے نکات سمجھائے اور شعبہ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نیتیں کروائیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں لاہور ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے نیو کورس ’’جنت اور دوزخ‘‘ کے نکات بیان کئے جس میں کورس کے نکات سمجھائے کورسز کروانے کی ترجیحات بتائی گئیں۔ مزید معاون مفتشات کی جاب ڈسکرپشن کے حوالے سے زون ذمہ داراسلامی بہنوں کو آگاہ کیا اور مزید معاون مفتشات کے ٹیسٹ کی تیاری اور تربیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ایسٹ لیاقت آباد(دستگیر) میں ذمہ دار اسلامی بہن کی وَرلڈ میمن اورگنائزیشن کی پروگرامر آرگینائزر اور اوکھائی میمن جماعت کی سوشل ورکر سے ملاقات ہوئی۔ مزید یونائیٹڈ کنگ کے گھر والوں کی اسلامی بہنوں سے ملاقات ہوئی۔

ذمہ دراسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور تقسیم رسائل، اپنے گھر شخصیات اجتماع کروانے ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا بھی ذہن دیا۔

دعوت اسلامی ویلفیر ٹرسٹ کی خدمات کے بارے میں بھی بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں اور ویلفیئر کے کاموں کو سراہتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے اپنے کمیونٹی پروگرامز میں دعوت اسلامی کے کتب و رسائل تقسیم کرنے اور میمن فاؤنڈیشن میں دعوت اسلامی کا اجتماع کروانے کی نیتیں پیش فرمائیں۔