اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام آن لائن کورس’’تفسیر سورہ رحمن ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ آن لائن 86 درجات میں 636 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں میں سے 567 اسلامی بہنوں نے مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیت کی جبکہ 515 اسلامی بہنوں نے تفسیر صراط الجنان پڑھنے کی نیت بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9ستمبر 2020ء کو لاہور شمالی زون کی فیروز پور کابینہ کی ڈویژن تا ذیلی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی، محفل نعت میں مبلغہ کارکردگی فارم پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9ستمبر 2020ء کو جوہر ٹاؤن میں جنوبی لاہور زون کا  مدنی مشورہ ہواجس میں پاک علاقائی دورہ ذمہ دار، لاہور ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اور لاہور جنوبی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے جنوبی لاہور زون کی کابینہ ذمہ داران اور ڈویژن، علاقہ اور حلقہ سطح کی اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو شیڈول کے مطابق کام کرنے نیز تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے اور مدنی مشورے کے اختتام پر حوصلہ افزائی کے لیے مدنی تحائف پیش کیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2020ء کو   نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا کابینہ سائیٹ ایریا،ڈویژن میرا ناکا میں ڈویژن نگران اسلامی بہن کی شادی کے محفلِ نعت میں شرکت ہوئی ، آخر میں ملاقات کرکے انفرادی کوشش کا سلسلہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 ستمبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاور ت کا  ریجن نگران، پاکستان نگران،کراچی ریجن نگران، مکتبۃ المدینہ ذمہ دار مجلس بیرونِ ملک کے ساتھ نکات برائے ربیع الاوّل کا مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 ستمبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاور ت کا  ریجن حیدرآباد کی زون میر پورخاص میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں قفلِ مدینہ کارڈ لگانے اور خوش عقیدگی کی صورت اختیار کرنے و اخلاص کے ساتھ کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام 19 ستمبر 2020ء  کو ریجن فیصل آباد، زون ساہیوال، سمندری اطراف کابینہ کی مجلس رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے آگاہی فراہم کی۔

شخصیات اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی نیز مدرسہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن بھی دیا ۔ شخصیات خواتین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  مکتوبات و اورادِ عطاریہ زیراہتمام 21 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ سکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں رکن ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی اورگاؤں گوٹھوں میں دعوت اسلامی کے مدنی کام بڑھانے، دعائے صحت اجتماعات کروانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے مدنی کام بڑھانے کے لیے اوراد ِعطاریہ کے بستے لگانے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 20 ستمبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن ، میانوالی زون کی نورپور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور شیڈول، کارکردگیاں فارم اور مدنی پھول سمجھائے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اہم شعبہ جات پر تقرریاں کیں اور ذمہ داران کی شعبے کے مدنی پھولوں کے مطابق تربیت کی ۔ جن علاقوں میں مدنی کام نہیں ہو رہا ان علاقوں میں مدنی کام شروع کروانے کا ذہن دیا ۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن، میانوالی زون کی نورپور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار کو کارکردگی فارم سمجھائے اور فارم پر کارکردگی دینے کا ذہن دیا اور شخصیات سے ملاقات کرنے اور ان کو دعوتِ اسلامی کے ساتھ منسلک کروانے کی ترغیب دلائی نیز شعبہ کے مدنی کام بڑھانے کا ذہن دیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 21ستمبر 2020ء کو فیصل آباد، پاکپتن زون، پاکپتن کابینہ کی ڈویژن پاکپتن میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگہ حیات کابینہ اور پاکپتن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کی ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی۔ کارکردگی فارم اور شعبے کے مدنی پھول بھی سمجھائے نیز اپنے شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لیے اہداف بھی دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 21ستمبر 2020ء بروز پیر فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون کی بصیر پور کابینہ میں شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم زون ذمہ دار، کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی فارم، شیڈول اور شعبے کے مدنی پھول سمجھائے ۔وقت پر کارکردگی دینے کا ذہن دیا نیز مدنی کام بڑھانے کے لیے اہداف بھی طے کئے ۔

ذمہ داران کو زون سطح پر ہونے والے ڈاکٹرز اجتماع کی دعوت دی اور شخصیات کو شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔