دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  14 ستمبر 2020 ء کو کراچی ساؤتھ زون کی کابینہ گلشن(طارق روڈ) میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن اور مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی کام میں کمزوری پر توجہ دینے اور کارکردگی وقت پر دینے کے لئے تربیت کی ۔ نیو علاقہ نگران کا تقرر ہوا۔ ایک نیا اجتماع شروع کیا گیا اور ایک مزید نیا اجتماع 23 ستمبر سے شروع کرنے کاہدف لیا گیا۔ نیو اجتماع کے حوالے سے نکات دئیے نیز ڈویژن مدنی حلقے کی کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے نکات لکھوائے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 15 ستمبر 2020ء کو کراچی کے علاقے کھارادر میں مجلس مکتبۃ المدینہ  کا تقسیم رسائل کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن اور کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے بستہ ذمہ داران اور ڈویژن کی تقرری کے بارے میں کلام کیا اور اسلامی بیانات کتاب خریدنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والے اسلامی لٹریچر کی اہمیت بتائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام16 ستمبر 2020 ء کو زون احمد پور شرقیہ، ڈویژن چنی گوٹھ  میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں میں میت کو غسل اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا کیا اور اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 ستمبر 2020 ء کو  ریجن حیدرآباد نگران اسلامی بہن نے نواب شاہ زون ، ڈویژن نواب شاہ ، علاقہ حسین آباد کالونی میں علاقائی دورہ براۓ نیکی کی دعوت میں شرکت کی۔ تربیتی جدول کے بعد گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی اس دوران اسلامی بہنوں سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا اور انفرادی کوشش بھی کی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام 14 ستمبر 2020 ء کوزون و ریجن ملتان، کابینہ قادر پور راواں میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے پر تقرری کی۔ مدنی انعامات کے مدنی پھول سمجھائے مزید کارکردگی فارمز سمجھائے اور ذمہ داران کو وقت پر کارکردگی دینے کی نیت کروائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  16ستمبر 2020 ء کو کابینہ صدر کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ ميں ہفتہ وار درس اجتماع منعقد کیا گیا جس ميں بنت عطار سلمھا الغفار اور زون نگران نے شرکت کی۔

درس اجتماع میں بنت عطار سلمھا الغفار نے اعلانات کئے، شرکاء اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے کی بھی نیت کروائی نیزاجتماع کے بعد اسلامى بہنوں سے ملاقات بھى کی اور ان ميں رسائل تقسیم کئے۔

درس اجتماع کے بعد بنت عطار سلمھا الغفار نے کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر جاکر ان کی دلجوئی کی۔ وہاں موجود اسلامی بہنوں اور ذمہ داران سے ملاقات بھی کی۔ ان سے مدنی فیس لیتےہوئے اچھی اچھی نیتیں بھی کروائیں آخر میں اجتماعی دعا بھی کروائی۔

اسلامی   بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام18 ستمبر 2020ء کو مدرسۃ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآباد اور ملتان کی ریجن تا کابینہ اور ناظمات اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا ۔

جس میں شعبے کے حوالے سے مختلف کام سمجھائے، نئے مدارس اور گھر مدرستہ المدینہ بالغات کے اہداف دئیے نیز شعبے کے نظام کو مضبوط بنانے کےلیے ذہن سازی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے”محاسبہ“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات کا رسالہ ہر ماہ جمع کروانے، فضول گفتگو سے بچنے اور خاموش شہزادہ پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام کراچی سائٹ ایریا میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ،کفن پہنانے کا طریقہ اور اس کے دیگر نکات بیان کئے نیزمستعمل پانی اور اس کے اسراف کے متعلق نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن میانوالی زون  اطراف حافظ والا کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس کفن دفن رکن ریجن سطح، زون اور ڈویژن سطح کی ذمہ دارا اسلامی بہنوں سمیت 60اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام کراچی کے علاقے کلفٹن میں مجلس شارٹ کورسز کے تعاون سے شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان ” طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 14 شخصیات، آن لائن بزنس وُومین ، ڈیزائنر ، یونیورسٹی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنےاورسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں پیش کی اور کورس کی پسندیدگی کا اظہار کیا، اس طرح کے فرض علوم کورسز کرنے اور خصوصاً نماز کورس کروانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن  بھلوال زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران، سالم اطراف ، بھلوال اور کوٹ مومن کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور جن علاقوں میں مدنی کام نہیں ہو رہا ان علاقوں میں مدنی کام شروع کروانے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع دوبارہ بحال کرنے کی ترغیب دلائی۔