9 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام 20ستمبر 2020ء کو فیصل
آباد ریجن، زون فیصل آباد کی پینسرہ کابینہ میں مجلس رابطہ ذمہ دار ریجن سطح کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقہ
سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مجلس رابطہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی پھول سمجھائے اور وقت پر کارکردگی جمع
کروانے کا ذہن دیا نیز ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو مجلس رابطہ کے تحت
ماہانہ مدنی حلقہ لگانے اور اپنے شعبے کے کام کو بڑھانے کی ترغیب دلائی اور مختلف نکات فراہم کئے ۔