فیصل
آباد ریجن ڈونیشن بکس ذمہ دار کا خوشاب کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ
مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیراہتمام 20ستمبر 2020ء کو ریجن
سطح ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن، سرگودھا
زون، خوشاب کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں
کا مدنی
مشورہ لیا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اپ ڈیٹ مدنی پھولوں پر کلام کیا ۔
کابینہ سطح ذمہ دار اسلای بہن نے ہاتھوں
ہاتھ اپ ڈیٹ مدنی پھول تقسیم کئے۔ ذمہ
داراسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم سمجھائے
، وقت پر کارکردگی جمع کروانے اور کارکردگی فارم پر کرنے کا ذہن دیا۔ مزید شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی
بہنوں کے شیڈول چیک کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 20 ستمبر 2020ء کو ریجن
فیصل آباد ، پاکپتن زون کی عارف والا کابینہ میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورہ لیا جس میں شعبہ تعلیم کی زون ، کابینہ
اور ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ
اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت
فرمائی اور مدنی کام بڑھانے کے لیے مدنی پھول دئیے نیز علاقہ سطح پر تقرری بھی کی ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 20 ستمبر 2020ء کو ریجن
فیصل آباد ، پاکپتن زون، پاکپتن کابینہ کی ڈویژن ملکہ ہنس میں شعبہ تعلیم کے تحت ڈاکٹرز
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شخصیات
نے شرکت کی ۔
اجتماع کے بعد شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا
ذہن دیا ۔
اوکاڑہ زون کی اوکاڑہ کابینہ میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن کامدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 20 ستمبر 2020ء کو ریجن
فیصل آباد،اوکاڑہ زون ،اوکاڑہ کابینہ کی ڈویژن پتوکی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبہ تعلیم کی زون تا ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی اور تقرریوں کا جائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی ۔ زون سطح پر ہونے والے ڈاکٹرز اجتماع کی دعوت دی نیز اپنے
شعبے کے مدنی کام بڑھانے کے لیے ذمہ داران کو اہداف بھی دئیے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام
21ستمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن، میانوالی زون کی میانوالی کابینہ
مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات
سے ملاقات کی ۔
میانوالی زون ڈونیشن بکس ذمہ دار کا نور پور کابینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کےزیراہتمام 20
ستمبر 2020ء بروز اتوار فیصل آباد ریجن ، میانوالی زون کی نورپور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیراہتمام گزشتہ روز علاقائی دورہ ریجن سطح ذمہ دار اسلامی
بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر
جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول وصول کرنے اور چیک
کرنے کے حوالے سے تربیت کی نیز علاقائی
دورہ کرتے ہوئے رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا ۔
حیدرآباد ریجن، نواب شاہ زون کا پاکستان سطح ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام 20
ستمبر 2020 ء کو حیدرآباد ریجن، نواب شاہ زون کا پاکستان سطح ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں نواب شاہ زون کی زون تا کابینہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کشمور زون، ڈھرکی
کابینہ کے علاقے گلاب شاہ کالونی میں دعائے صحت اجتماع
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 ستمبر2020ء کو لاک ڈاون کے بعد کشمور زون، ڈھرکی کابینہ کے علاقے گلاب شاہ کالونی میں دعائے
صحت اجتماع ہوا جس میں دکھیاری امت اور پریشان اسلامی بہنوں کے لیے صلوۃالحاجات، دعا اور مکتوبات و اراد عطاریہ کا بستہ لگایا گیا
۔ اجتماع پاک میں نگرانِ کابینہ اور ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے پھرپور تعاون کیا ۔
میرپور خاص زون کے شہر ٹنڈوالہ یارمیں مجلس مکتوبات و اورادِ
عطاریہ کا تربیتی اجتماع
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ
کے زیر اہتمام 20 ستمبر 2020ء کو میرپور خاص زون کے شہر ٹنڈوالہ یارمیں مجلس
مکتوبات و اورادِ عطاریہ کی ریجن ذمہ دار و مشاورت نے SOP's کے
مطابق تعویذاتِ عطاریہ کا تربیتی اجتماع فرمایا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ماسک ،
سینیٹائزر اور سوشل ڈسٹینس کا بھی خیال رکھا گیا نیز اجتماع کے اختتام پر اسلامی
بہنوں کو تعویذاتِ عطاریہ بھی دئیے۔
عالمی مجلس مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا حیدرآباد ریجن اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 19 ستمبر 2020 ء کو عالمی
مجلس مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا حیدرآباد ریجن اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں میرپور زون ، سکھر زون ،
کشمور زون اور تھر زون کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
Dawateislami