
دعوتِ اسلامی کے تحت 13 ستمبر 2020 ء کو حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹنڈوآدمزون میں
اراکین ریجن اور زون ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ کیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
13 ستمبر 2020ء کو حیدرآباد ریجن شارٹ
کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نواب شاہ زون کا مدنی مشورہ کیاجس میں زون تا ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
فیصل آباد ریجن میانوالی زون کی ڈویژن ہرنولی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام فیصل
آباد ریجن میانوالی زون کی ڈویژن
ہرنولی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اپنے اعمال
کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن
دیا۔
فیصل آباد ریجن
میانوالی زون کندیاں ڈویژن میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام فیصل
آباد ریجن میانوالی زون کندیاں ڈویژن میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فیضان شجریہ
عالیہ“ کے موضوع پر بیان کیااوراپنی ظاہری و باطنی اصلاح نیز جوانی کیسے گزارنی چاہیےکے حوالے سےنکات فراہم کئے۔ رکن زون ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبےکے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے
حوالے نکات فراہم کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات
و تعویذاتِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کی ریجن مشاورت کا ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور جدول مضبوط بنا نےاور
زون ذمہ دار کو فعّال کرنے بارے میں نکات فراہم کئے نیز نئے شعبے مجلس مدنی بہاریں
کے نکات سمجھائے اور شعبے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تربیت کی۔

دعوت اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام
16ستمبر 2020ء بروز بدھ فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبۂ تعلیم کی کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اس
ماہ ہونے والے ڈاکٹر اجتماع کی دعوت دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو شرکت
کروانے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔
مکتبہ المدینہ
للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون
میں مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کی مجلس مکتبہ
المدینہ للبنات کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن مکتبہ المدینہ ذمہ دار
اسلامی بہن، رکن زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرریاں
مکمل کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں مکتبۃا
لمدینہ کےبستےلگانے اور شعبے کے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 16ستمبر 2020ء کو بروز بدھ ریجن فیصل آباد، جھنگ زون کی چینوٹ کابینہ
کی ڈویژن بھوانہ میں ڈاکٹر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں،
ڈاکٹرز اور نرس اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدرستہ المدینہ بالغات ریجن مشاورت اور ریجن کورس ذمہ
دار اسلامی بہن کا کابینہ ذمہ داران اور
مدرسات کے ساتھ مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کے شعبےکا مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام 15 ستمبر 2020ء کو کراچی
کے علاقہ کھارادر میں ریجن مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کھارادر کابینہ کی شعبہ مدرستہ المدینہ
بالغات کی ذمہ داران اور مدرسات نےشرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کو تقرری، اہداف مکمل کرنے، مدارس میں اضافے اور تجوید کو بہتر کرنے کے
ذرائع بتائے اوروقف کے مال میں تصرف کرنے کے مسائل اور اجارے کے اہم مسائل پر کلام
کیا۔

ریجن لاہور نگران ڈویژن سطح و زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 ستمبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے مدنی مشورہ کیا جس
میں ریجن لاہور، زون ہزارہ،کابینہ ایبٹ آباد ، ہری پور،غازی کابینہ کی نگران ڈویژن سطح و زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 ستمبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے مدنی مشورہ کیا جس
میں زون واہ کینٹ کی کابینہ کامرہ ، پنڈی کھیپ،اٹک کی نگران اسلامی بہنوں اور زون مشاورتاسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔