دعوت اسلامی کے تحت یکم دسمبر2020 بروز منگل   پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کے ذیلی حلقہ عمر فاروق میں محفل نعت میں شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے ’’ صحابہ کرام علیہم الرضوان کا عشقِ رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے عشقِ رسول میں زیادہ سے زیاد درود شریف پڑھنے، نیک اعمال کرنے اور بالخصوص نمازوں کی پابندی کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت یکم دسمبر2020 بروز منگل   پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق ِ اکبر میں علاقائی دورہ میں شرکت کی۔ 


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ،ملک و بیرون ملک میں85,298اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کے جائزہ لیا۔

25,248اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

30,869 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا ۔

60,698 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔

47,662 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔

80,432 اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک پڑھے۔

77,865 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔

13,853 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں ۔

16,034اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

9,047 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں

islamibahan.inamat@dawateislami.net

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میرپورخاص زون میں حیدرآباد ریجن کی مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن کا شیڈول بنا جس میں زون شعبہ مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم زون ذمہ دار ، کابینہ و ڈویژن سطح شعبہ مشاورت ذمہ دارن نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی پر کلام کیا کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا تقرری مکمل کرنے کے اہداف دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس کا زون کراچی ایسٹ، کابینہ لیاقت آباد،ڈویژن عزیز آباد میں اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت  کا انعقاد کیا گیا جس میں غوثِ پاک کے اوصاف سے متعلق بیان ہوا اور اچھی اچھی نیتیں کروائی گئیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 28 نومبر کو کراچی ریجن ،  کابینہ صدر، دارالمدینہ آرام باغ کیمپس کی اسلامی بہنوں کا کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 40 اسٹاف ممبرز نے شرکت کی۔

مجلس کفن دفن ذمہ دار کابینہ سطح اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئے غسل میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھایا اور اچھے تاثرات بھی پیش کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 30 نومبر کو کراچی ریجن کے کابینہ صدر ، ڈویژن لائنزایریا کی اسلامی بہنوں کا کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئے غسل ِمیت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھایا ۔ اس تربیتی اجتماع میں 7 اسلامی بہنوں نے کفن تیار کرنے اور 11 اسلامی بہنوں نے کتاب ” تجہیز وتکفین کا طریقہ “ مطالعہ کرنے کی نیت کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 30 نومبر کو کراچی ریجن کے کابینہ صدر کی اسلامی بہنوں کا کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں تقریباً 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس کفن دفن کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئے غسلِ میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھایا اور کچھ اسلامی بہنیں ٹیسٹ دینے کیلئے تیار ہوئیں مزید نے اچھی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ریجن کے کابینہ رنچھولائن میں ڈویژن شومارکیٹ کی اسلامی بہنوں کا کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن کابینہ سطح نے تربیت کرتے ہوئے غسل ِمیت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھایا 3 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ اور 5 اسلامی بہنوں نے اس شعبہ میں کام کرنے کی نیت کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن کے کابینہ  صدر اور سائٹ ایریا ، زون ساؤتھ سینٹرل کی اسلامی بہنوں کا کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح مجلس کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کر تے ہوئے غسلِ میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھایا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن مشاورت ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے گڈاپ زون کی کابینہ اطراف گڈاپ ( شاہ مرید) میں مدنی مشورہ لیا جس میں ذیلی تا زون سطح ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت اسلامی بہن نے ڈونیشن بکس وقت پر کھولنے، کارکردگی درست انداز میں دینے، گھریلو صدقہ بکس کا آرڈر دینے کی ترغیب دلائی مزید رجسٹریشن کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا اور ہر منسلک اسلامی بہن کے گھر میں صدقہ بکس رکھوانے کا ہدف بھی دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت 30 نومبر کو کراچی عزیز آباد میں مخیر اسلامی بہن کے گھر پر محفل نعت منعقد ہوئی  جس میں کم و بیش 100 شخصیات اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور دورانِ بیان دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، نیکی کی دعوت دینے، فیضان نماز کورس کرنے و نماز پڑھنے کا ذہن دیاجس پر شرکا نے اچھی نیتیں پیش کیں۔