اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت 30 نومبر 2020 کو اورنگی کابینہ میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے  مشاورتوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں شخصیات میں مدنی کام کرنے کے طریقے بتاکر مزید مدنی کام میں بہتری کی ترغیب دلائی نیز ریجن مشاورت نےAIPECT INSTITUTEکی آنر اسلامی بہن سے ملاقات کی، انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا، مزید مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا جس پر وہاں کی آنر اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نیو کراچی کے ڈویژن ناگن چورنگی اور سیکٹر 8 میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا کم و بیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال پر بیان کرتے ہوئے قرآن و حدیث و اقوال آئمہ کی روشنی میں جائزہ کی اہمیت بیان کی نیز بہتان اور چغلی کی مذمت بتاتے ہوئے ان سے بچنے کا ذہن دیا مزید اپنے اعمال کی اصلاح کے لئے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور یومِ قفل مدینہ منانے کا بھی کہا جس پر شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام یکم دسمبر 2020 بروز منگل  شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی بڑابورڈ ڈویژن میں ناظرہ قرآن کورس کا جائزہ کیا نیز چند طالبات کا ٹیسٹ بھی لیا۔

شرکائے کورس کو ناظرہ میں کامیاب ہونے کے بعد مدرستہ المدینہ بالغات میں تدریس کا ذہن دیا۔ٹیلی تھون عطیات کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔ مزید ہر طالبہ کو اپنے گھر ڈونیشن بکس رکھنے کا بھی ہدف دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےکراچی ایسٹ زون میں لیاقت آباد کابینہ میں مدنی مشورہ لیاجس میں زون تا علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مدرسات(ٹیچرز) نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں انھیں شعبے کے اپڈیٹ نکات سمجھائے۔ٹیلی تھون عطیات کی کارکردگی وقت پر جمع کروانے، ہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا بھی ہدف دیا نیز زون و کابینہ کے مدارس کا جائزہ وتفتیش کرنےکے حوالے سے تفہیم کی نیز نئے مدارس اور گھر مدرستہ المدینہ بالغات کے اہداف دئیے گئے۔ اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا ہاتھوں ہاتھ اظہار پیش کیا ۔


دعوت اسلامی کے تحت25  نومبر بروز بدھ پاکستان نگران اسلامی بہن نے پاک دفتر للبنات کی اسلامی بہنوں کے ساتھ دفتر ی نظام پر اجلاس لیا جس میں پاکستان نگران اور پاک دفتر للبنات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔ اجلاس میں پاک دفتر للبنات کے موجودہ دفتری نظام اور پاکستان انتظامی کابینہ آفس کے دفتری نظام پر کلام ہوا۔ پاک دفتر للبنات کے دفتری نظام کو بہتری کی طرف لانے کے لئے باہمی مشاورت کی گئی ۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ لامدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات کی پاک سطح ذمہ دار نے کراچی کے مدرستہ المدینہ للبنات  نیو کراچی 11 جے کا جا ئزہ کیا جس میں مُدرِّسہ، ناظمہ اور اسٹاف کے ساتھ مشاورت کی جس میں تحریری کام چیک کرنے، مدنی عملہ کے ساتھ خود کفالت تعلیمی امور صدقہ بکس اور مزید کلاسز کے اضافے پر مدنی مشورہ کیا اور اہداف دئیے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ریجن کے کابینہ سائٹ ایریا ، نیو کراچی ، ڈرگ کالونی اور اورنگی ٹاؤن کی اسلامی بہنوں میں بذریعہ نیٹ کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح مجلس کفن دفن مفتشہ اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئے غسلِ میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھایا ۔ بالخصوص دورانِ تربیت اسراف و مستعمل پانی کے مسائل بھی سمجھائے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رنچھوڑلائن کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ داران نے شرکت کی ۔کابینہ نگران نے تربیتی بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں کو  بزرگان دین کی اطاعت، احساس ذمہ داری اور خوفِ خدا کے بارے میں بتاکر اپنانے کا ذہن دیا۔

جن شعبہ جات پر ذمہ داران مکمل نہیں انہیں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے احساس ذمہ داری کے ساتھ مدنی کام کرنے کی نیتیں کیں۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ و محفل نعت کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ و محفل نعت کی زون سطح ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے علاقائی دورہ کرنے کی اہمیت اور اہم نکات پر تربیت کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف بھی دیئے اور نیتیں بھی کروائیں جس پر شرکاء اسلامی بہنوں نے اہداف پورے کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلم  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 2 میں سر سید گرلز ہائی اسکول ،روبینہ اسکول،کریسنٹ اسکول میں درس اجتماع منعقد کئے گئے جن میں اسٹوڈنٹس کو کڈز مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی گئی اور ٹیچرز کو آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن کا ذہن دیا گیا۔درس کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے مختلف رسائل تقسیم کئے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن  نے شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 بسم اللہ سٹی میں ایک گیسٹرو سرجن کے  گھر محفل میلاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران نے ’’غوث پاک کے گھرانے کی شان وعظمت ‘‘ پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت اور مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلےکی ترغیب دلائی گئی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ٹیلی تھون کا بھی ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ ایک یونٹ جمع کیا گیا۔آخر میں شرکا کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔