شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا

ملک و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مدنی کاموں کی مختصر کارکردگی ملاحظہ کیجیے:

84,491اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کے جائزہ لیا۔

26,266اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

31,740 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔

63,131 اسلامی بہنوں نے گھر میں درس دیا ۔

49,182 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔

81,752 اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک پڑھے۔

69,172 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا ۔

19,781 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں ۔

12,410اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

9,019 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

islamibahan.inamat@dawateislami.net


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔اس ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ ’’اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔پاکستان اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں‘‘ پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی’’6 لاکھ26ہزار1سو 30رہی‘‘


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 1 دسمبر 2020 ء کوساؤتھ زون کے مختلف کابینات جیسے کھارادر،گلشن،بلدیہ،نیو کراچی،ڈیفنس،کلفٹن میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔

شرکا اسلامی بہنوں نے گھر گھر جا کر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کی نیت بھی کی اور ایک اسلامی بہن نے اجتماع کے لئے اپنا گھر بھی پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2020ء کو  کھارادر کے ڈویژن نیاآباد میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ تا ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کی تربیت کی گئی مزید ذمہ داران کو حب جاہ سے بچنے کا ذہن دیا گیا نیز 8 مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ بہترین کارکردگی کے لئے اہداف بھی دئیے گئے اور ذمہ داران کو جدول پر عمل کرنے پر تحائف بھی دئیے گئے۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن و زون سطح اور پاک و ریجن سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت کی۔

پاک سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تجوید اور علم دین کے فضائل پر بیان کیا۔ مدرسات کو مدرستہ المدینہ بالغات لگانے کے مدنی پھول سکھائے۔ مدرستہ المدینہ میں تفتیش کےنظام کو بہتر کرنے کے حوالے سے مشورے دیئے۔ تجوید درست کرنے کیلئے کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر مدرسات نے ہاتھوں ہاتھ اپنے آپ کو کورس کیلئے پیش کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ملتان،   زون ڈی جی خان زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اصلاح اعمال کی ریجن ذمہ دار نے زون ، کا بینہ، ڈویژن اور حلقہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں کارکردگی کو مضبوط بنانے اور مجلس کی طرف سے عطا کئے گئے اصول و ضوابط کو فالو کرتے ہوئے نیک اعمال کو عام کرنے کا ذہن دیا گیا نیز ذمہ داران کو اپنی انفرادی عبادت پر بھر پور توجہ دینے کی طرف توجہ دلائی ۔

کارکردگی فارم سمجھائے گئے۔ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کرنے اور ہر ماہ اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے کا ذہن دیا گیا۔ آخر میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نیک اعمال پر بھر پور عمل کرنے اور کروانے کی نیتیں کیں ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  2دسمبر 2020 ء کو ملتان ریجن ، زون ملتان، کابینہ وہاڑی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ کفن بچھانے اور پہنانے کا طریقہ کار اسراف اورمستعمل پانی کے مدنی پھول سکھائے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 24 نومبر2020 کراچی ریجن و زون مشاورت، پاک سطح کورسز ذمہ دار اور معاون مفتشہ نے مدرستہ المدینہ بالغات کا وزٹ کیا۔

ڈویژن گھارو کے تقریباً11 مدرستہ المدینہ بالغات کا الگ الگ جائزہ لیا گیاجس میں مدرسات کے جدول پرعمل کے انداز کو چیک کیا گیا نیز اہم مدنی پھولوں پر توجہ دلائی گئی مزید طالبات کا ٹیسٹ بھی لیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام لانڈھی نمبر 6 میں ہونے والے علاقائی دورے میں زون تا علاقہ مشاورت سمیت 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ میں اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی گئی اور جامعۃ المدینہ میں ہونے والے کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر متعدد اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام  1 دسمبر 2020 ءکو صدیق آباد میں ریجن مشاورت اسلامی بہن نے اپنے شعبہ اوراد عطاریہ کا مدنی مشورہ کیا جس میں بستہ مجلس ذمہ دار ان اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ دار ان کی تربیت کی گئی۔ کارکردگی کے حوالے سے کلام ہوا جس میں مزید بہتری کے حوالے سے توجہ دلائی گئی نیز احساس ذمہ داری سے کام کرنے کا ذہن دیا گیا، آخر میں ٹیلی تھون کی کارکردگی بھی وصول کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 1 دسمبر 2020  ء کو بہادر آباد میں شخصیات اسلامی بہنوں میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ٹیوٹر اسلامی بہن کوبھی نیکی کی دعوت دی گئی۔ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور علم دین کے حصول کے لئے جامعۃ المدینہ میں ہونے والے شریعت کورس میں داخلہ لینے کا ذہن دیا گیا تو انہوں نے اپنا اور اپنی بہن کا نام بھی لکھوایا نیز مزید شخصیات اسلامی بہنوں سے ہاتھوں ہاتھ 3 یونٹ جمع ہوئے اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل اور ماہنامے بھی تقسیم کئے گئے۔ 

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 1 دسمبر بروز منگل نگران عالمی مجلسِ مشاورت  نے ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ مسز گورنر سندھ، MPA اور دیگر خواتین شخصیات سے ملاقات کی ۔

دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف کروایا گیا، بالخصوص مدرسۃ المدینہ، دارالمدینہ اور شارٹ کورسز کے حوالے سے بتایا گیا،تفسیر کورس کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور دعوتِ اسلامی کی کُتب و رسائل بالخصوص معرفۃ القرآن، کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب اور اسلامی بہنوں کی نماز تحفۃً پیش کی گئی۔