اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2020ء بروز اتوار  پنجاب، وہاڑی زون، لودھراں کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز شرکا نے ٹیسٹ دینے کی بھی نیت کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے کراچی کے علاقے الہلال سوسائٹی عسکری پارک پرانی سبزی منڈی نگرانِ شورٰی کی خالہ کے سوئم میں شرکت کی جس میں شہید کا درجہ کس کس کو نصیب ہوتا ہے اس کے بارے میں بتایا گیا اور آخر میں انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کی نیتیں کروائیں گئیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کورنگی ساڑھے پانچ میں کابينہ نگران اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ نگران اسلامی بہن نے ’’کامیابی کوشش کرنے والوں کو ملتی ہے‘‘ اس موضوع سے متعلق تربیتی نکات پیش کئے ۔ ذمہ داران کو مدنی کاموں کی تحریک میں شامل ہونے اور اسے بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز شعبہ جات کے نکات بر وقت ذمہ داران تک پہنچانے اور نہ پہنچانے کے نقصانات بھی بتائے گئے اسی سلسلے میں اہداف بھی دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لانڈھی ساڑھے تین  کے ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مجلس اصلاح اعمال کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور نیک اعمال رسالہ کا تعارف کروایا شرکا اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع و روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی نیت کروائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس   شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر سے ملاقات کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلا ئی جس پر انھوں نے عملی طور پر دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس   اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن مشاورت مجلس اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے جنوبی لاہور کی کابینہ داتا صاحب کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون مشاورت اور 6 ڈویژنز مشاورت مجلس اصلاح اعمال نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت مجلس اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم اور مکتب لگانے کی تربیت کی نیز تقرری کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی پروفیسرز میں محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں ریجن سطح شعبہ ٔتعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رضائے الہی کے حصول کےلئے قرآن پاک ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے کا ذہن دلاتے ہوئے تفسیر صراط الجنان پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر پروفیسرز نے تفسیر صراط الجنان کا مطالعہ کرنے کی نیت کی نیز آخر میں دعا بھی کروائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شمالی لاہور زون نگران نے کابینہ میاں میر کا مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ داران نے اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کی۔

مدنی مشورے میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال اور مدنی مذاکرہ فارم سمجھایا۔ مدنی مذاکرہ سب ذمہ داران کو دکھانے کے اہداف دئیے گئے نیز تقرری مکمل کرنے کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شمالی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ شاہدرہ مریدکے کا مدنی مشورہ لیا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شمالی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز باقاعدہ مدنی مشورہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں زون نگران نے پہاڑ پور کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تقرریاں پوری کرنے، منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی لسٹیں تیار کرنے کے اہداف دئیے گئے نیز ہر ماہ مدنی مشورہ لینے، کارکردگی شیڈول نیچے سطح تک وصول کرنے، کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر دینے کی ترغیب دی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   ڈونیشن بکس کے زیراہتمام پچھلے دنوں گوجرانوالہ زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ تا زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی پھولوں کےمطابق تربیت، گھریلو صدقہ باکسز کے آرڈر بڑھانے اور نیو ڈونیشن بکس جلد لگوانے کے اہداف، گھریلو صدقہ باکسز کی جلد رجسٹریشن مکمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز تقرری کے حوالے سے کلام ہوا۔


پچھلے دنوں جامعۃ  المدینہ جوہر ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیراہتمام شمالی لاہور اور جنوبی لاہور زون کی تمام بستہ مجلس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں شعبہ اوراد عطاریہ کی ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی، ٹیلی تھون کی کارکردگی، مدنی بہار، نیو تربیت کے کوائف، بستوں اور شعبہ کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مسائل کو حل کرنے اور شعبہ کو مزید مضبوط کرنے کے متعلق مزید تجاویز بھی پیش کیں۔اس موقع پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔