رکن عالمی
مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس کے شعبہ مکتبۃالمدینہ
للبنات کے زیراہتمام 8 دسمبر2020 ء کو رکنِ عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ
للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے پاک مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دار و ریجن ذمہ داران
کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا ۔
مدنی مشورے میں مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کی
جانب سے ملنے والے کاموں کی اہمیت و بروقت رپلائے، پے رول پرحاضری مکمل و تصدیقات،
ناظمات کے تقرر، شعبہ کے تحت ہونے والے کورسز نیزذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھانے
پرکلام ہوا نیز نمایاں کارکردگی بھی بتائی
گئی اورشعبہ کی ترقی کے لیے اہداف دیئے گئے۔

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام 7 دسمبر 2020 ء کو کوئٹہ کی
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی زون اور
ڈویژن ذمہ دار کامدنی مشورہ کیا جس میں فنانس
ڈپارٹمنٹ ذمہ دار نے چندہ کرنے کی تنظیمی و شرعی احتیاطیں کے ٹیسٹ اور رسیدیں
جمع کرنے کے مختلف اہداف سمیت اہم نکات بیان کئے جس پر ذمہ داران نے بھرپور تعاون
کرنے اور نکات پر عمل کرنے کی نیتیں کیں۔

اسلامی،بہنوں
کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام ایڈریس گارڈن میں مالیات زون مشاورت نے کابینہ
مشاورت کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ سے
متعلق نکات بتائے اور ڈونر لسٹ تیار کرنے، رسیدوں کی مکمل وصولی،ای رسید کا فالو اَپ،
ٹیسٹ ریزلٹس کا مکمل ریکارڈ لینے اور شعبہ پر تقرر مکمل کرنے پر بھی کلام ہوا ذمہ
داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کے شعبہ مکتبۃالمدینہ
للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کی مکتبۃالمدینہ ریجن زمہ دار نے اوکاڑہ زون کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ مکتبۃالمدینہ کی زون و کابینہ ذمہ دران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں اپنے شعبے پر تقرریاں کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کا ذہن دیا
گیا مزید ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور اس کا
مطالعہ کرنے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا گیا۔

دعوت اسلامی
کے ذیر اہتمام پچھلے دنوں ڈویژن بابر مارکیٹ میں ٹیلی تھون کی نمایاں کارکردگی پر مقامی شخصیات و دیگر اسلامی بہنوں کی
حوصلہ افزائی کے لئے اجتماع منعقد کیا گیا
جس میں کابينہ نگران و کابينہ مشاورتوں
نے شرکت کی مزید کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدر آباد ریجن ، حیدر آباد کابینہ میں مدرسۃ المدینہ
بالغات کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے حب جاہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ داران کو نیو مدنی
نکات کا مطالعہ کرنے اور فاروڈ کر وانے اور نیو فارم پر کاکردگی بنانے کے تعلق سے کلام کیا گیا۔ اجیر ٹیسٹ کے لیے
اسلامی بہنوں کے نام بھی طلب کئے گئے نیز ذمہ داران کو اہداف دئیے گئے جس پر ذمہ داران نے کارکردگی
کو مضبوط کرنے کی نیت کی اور اہداف کو پورا کرنے کی نیت پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 دسمبر2020ء کو کورنگی 36G میں گیارھویں شریف کے سلسلہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں
سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابينہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”اولیائےکرام
کے اختیارات“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو اللہ والوں کے طریقۂ کار کے مطابق شب و روز گزارنے
کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 7 دسمبر 2020 ء کو بذریعہ اسکائپ ’’مسکرانے
کے دینی و دنیاوی فوائد‘‘ کورس ہوا جس میں کراچی ریجن نگران سمیت ریجن سطح کی دیگر
شعبہ(شب و روز،اصلاحِ اعمال،اورادِ عطاریہ،مجلسِ رابطہ و شعبۂ تعلیم اور دارُالسنّہ)
ذمہ داران نے شرکت کی۔
کورس میں مسکرانے کے دینی،دنیاوی اور طبی فوائد بیان کئے گئے مزید ساتھ ہی تبسم،ضحک،قہقہہ کی تعریف فرق کے ساتھ بتائی گئی
نیز قرآن و حدیث سے مسکرانے کی فضیلت اور مسکرانے کی اچھی بری نیتوں کا ذکر بھی ہوا۔
آخر میں
شرکا نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس
میں شرکت کرکے پتا چلا کہ مسکرانے کے کیا کیا فوائد ہیں بعض دفعہ حالات کی سنگینی
کی وجہ سے یا کار کردگیاں وقت پر نا ملنے کی وجہ سے ہم مسکرانا بھول جاتے ہیں جب
کہ اس عادت کو مشکل وقت میں بھی اپنائے رکھنا چاہئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ نومبر2020ء میں
بیرون ملک ہند(دہلی ،ممبئی، کولکتہ ، اجمیر) ،یوکے
برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ،
عرب شریف ، کویت ، آسٹریلیا ملبرن، ملائشیا ، کینیڈا ، موریشس ، ،بوٹسوانا ، مزوزو ، زیمبیا ، ، اسپین ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ ، سری
لنکا ، ایران ، یواے ای ، مصر مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے ون ڈے سیشن بنام ”مسکرانے کے دینی و
دنیوی فوائد“ کا 1ہزار266
مقامات پر اختتام ہوا جن میں کم و بیش 24ہزار749اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے Session کو بہت پسند فرمایا، دعوت
اسلامی کے لئے دعائیں بھی کی نیز18ہزار739اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور18ہزار862 دیگر شارٹ کورسز کر نے نیتیں کیں۔
ماہ نومبر2020
ءمیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والی مختلف کورسز کی ماہانہ کارکردگی

اسلامی بہنوں کی
مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ
نومبر2020 ءمیں ملک و بیرون ملک سے پاکستان کے ریجنز )اسلام
آباد ، فیصل آباد ، ملتان، لاہور ،
حیدرآباد ، کراچی ) ہند کے ریجنز(دہلی ،ممبئی، کولکتہ
، اجمیر) ، یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، عرب شریف ،کویت ، بحرین، آسٹریلیا ، ملائشیا ، امریکہ ، کینیڈا ، ماریشس ، مزوزو ، زیمبیا ، ملاوی ،کینیا ، بیلجئم ، اسپین ،ہالینڈ ، اٹلی ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ ،چائنہ ، ساؤتھ کوریا ، بوٹسوانا ، ایران ، ترکی ، یواے ای ، مصر میں مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے 16
مختلف کورسز (اپنی
نمازدرست کیجئے ، زندگی پرسکون
بنائیے، فیضان تجوید و نماز ، اسلامی کی
بنیادی باتیں ، طہارت کورس ، کفن دفن ، کورس جنت اور دوزخ کیاہے؟ ، فیضان مدنی کام کورس ، حسنِ کردار ، تفسیر سورۂ نور کورس،
تفسیر سورۂ رحمٰن کورس ، فرض علوم کورس ، کورس فیضانِ ایمانیات، مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد، مفتاح الجنہ ، تربیت ِ اولاد کورس) کا 1ہزار349
مقامات پر اختتام ہوا جن میں کم و بیش
26ہزار370اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد ریجن میں نومبر2020ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد ریجن میں نومبر2020ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 636
روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد : 6ہزار717
روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان
/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 8ہزار699
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات : 217
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 2ہزار360
تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات : 1ہزار378
ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 4لاکھ7ہزار206
ہفتہ وار علاقائی دورہ
(شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) : 1ہزار998
تعداد ماہانہ مدنی حلقہ : 87
ماہانہ تربیتی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1ہزار200
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 4ہزار348
پاکستان بھر میں
نومبر2020ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں
کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں نومبر2020ء
میں ہونے والے اسلامی
بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ
کارکردگی درجِ ذیل ہے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4ہزار185
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:55ہزار248
روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/
مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:73ہزار979
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات: 3ہزار275
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:35ہزار409
تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 8ہزار179
ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 2لاکھ19ہزار480
ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ): 16ہزار382
تعداد ماہانہ مدنی حلقہ:566
ماہانہ
تربیتی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 13ہزار643
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 36ہزار240