اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020ء کو  کراچی کورنگی ساڑھے 3 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔

زون و کابینہ مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے اس حوالے سےنکات فراہم کئے نیز دوسرے شعبے سے رابطہ و تعاون کرنے، کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے احسن انداز میں دین کا کام کرنے اور تکمیلِ ناظرہ جدول کےاہداف دئیے۔