رسالہ  نیک اعمال ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہےجس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔نیک اعمال کے ذریعے اپنے شب و روز کا جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا گناہوں میں۔امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے تمام مسلمانوں کو گویا ایک ایسا آسان و بہترین انعام و نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذیعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت ، ،تقوی و توبہ و اخلاص، قفلِ مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے ان شاء اللہ ۔

1- کراچی ریجن ماہ نومبر میں 11268 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔56 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 1122 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

2-حیدرآباد ریجن میں 5312 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 19 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 412 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

3- ملتان ریجن میں 5345 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔10مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 264 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

4-فیصل آباد ریجن میں 5659 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔41 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 559 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

5-لاہور ریجن میں 5979 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 18 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 700 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

6-اسلام آباد ریجن میں 4315 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 13 مقامات پر اصلاح اجتماع ہوا جس میں 506 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 10دسمبر 2020ء کو پاکستان کی تمام مکتبۃالمدینہ کی ریجن ذمہ داران کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان کی زو ن مکتبۃالمدینہ ذمہ داران بھی شامل تھیں ۔

مدنی مشورے میں پاک مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتبۃالمدینہ سے خریداری کرنے ،آرڈر بُک کروانے اور سامان حاصل کرنے کے حوالے سے کلام کیا ۔اس مدنی مشورے میں پاکستان کی آرڈر بُک کرنے والی اور کراچی ریجن کی آرڈر بُک کرنے والی اسلامی بہن بھی شامل تھی ۔ان دونوں(آرڈر بُک کرنے والی) نے مزید چند باتوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے پاک سطح کی اسلامی بہن نے چند باتوں پر رہنمائی فرمائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ نومبر2020 ء میں بیرون ملک ہند(دہلی ،ممبئی، کلکتہ ، اجمیر) ،یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، عرب شریف ، کویت ، آسٹریلیا ملبرن، ملائشیا ، کینیڈا ، موریشس ، ،بوٹسوانا ، مزوزو ، زیمبیا ، ، اسپین ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ ، سری لنکا ، ایران ، یواے ای ، مصر مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع سے ون ڈے سیشن ”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا 1266 مقامات پر اختتام ہوا جس میں کم و بیش 24749اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے Session کو بہت پسند فرمایا دعوت اسلامی کے لئے دعائیں بھی کیں نیز18739اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور18862 دیگر شارٹ کورسز کر نے نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ نومبر2020 ء میں ملک و بیرون ملک سے پاکستان ریجنز(اسلام آباد ، فیصل آباد ، ملتان ، لاہور ، حیدرآباد ، کراچی ) ہند ریجنز(دہلی ،ممبئی، کلکتہ ، اجمیر) ، یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، عرب شریف ،کویت ، بحرین ، آسٹریلیا ، ملائشیا ، امریکہ ، کینیڈا ، موریشس ، مزوزو ، زیمبیا ، ملاوی ،کینیا ، بیلجئم ، اسپین ،ہالینڈ ، اٹلی ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ ، بنگلہ دیش ، نیوزی لینڈ ،چائنہ ، ساؤتھ کوریا ، بوٹسوانا ، ایران ، ترکی ، یواے ای ، مصر ) مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع سے 16 مختلف کورسز(اپنی نمازدرست کیجئے ، زندگی پرسکون بنائیے، فیضان تجوید و نماز ، اسلام کی بنیادی باتیں ، طہارت کورس ، کفن دفن ، کورس جنت اور دوزخ کیاہے؟ ، فیضان مدنی کام کورس ، حسنِ کردار ، تفسیر سورۂ نور کورس، تفسیر سورۂ رحمٰن کورس ، فرض علوم کورس ، کورس فیضانِ ایمانیات، مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد ، مفتاح الجنہ ، تربیت ِ اولاد کورس) کا 1349 مقامات پر اختتام ہوا جس میں کم و بیش 26370اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 


اسلامی بہنوں کا شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  پچھلے دنوں کھارادر کے ڈویژن ٹاور میں کابینہ و ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے مختلف پالرز میں جاکر نیکی کی دعوت دی۔ شخصيات نے پالر میں درس رکھوانے اور اپنے گھر مدنی حلقہ رکھوانے کی نیتیں کیں۔ شخصیات اجتماع کی دعوت دی گئی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ و دیگر رسائل بھی تقسیم ہوئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020 ء کو کورنگی ساڑھے 3 میں کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔

شیڈول کو مزید بہتر کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے پر کلام ہوا سابقہ رسیدوں کی وصولی بھی کی گئی مزید شخصیات کے گھروں میں ڈونیشن بکس رکھوانے اور ان سے رابطے مضبوط رکھنے کے حوالہ سے بھی توجہ دلائی تاکہ دین کے کام میں معاونت و آسانی ہو ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020 ء کوکورنگی ساڑھے 3 میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن  نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔

عدل و انصاف کے متعلق نکات سمجھائے، شیڈول کو مزید بہتر کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیا ۔ بہتر کاکردگی پر حوصلہ افزائی کے لئے ذمہ داران کو تحائف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 08 دسمبر2020ء کو فیصل آباد ریجن میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات کے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے دعائے حاجات اجتماع کی ترکیب مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ سافٹ وئیر میں درست کارکردگی کے اندراج پر تربیت کی جبکہ دینی کاموں میں در پیش مسائل کے حل بتائے۔ مختلف شعبہ جات پر بھی مختصرا کلام کیا اور شعبہ جات کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیراہتمام 07 دسمبر 2020ء فیصل آباد  کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ، کابینہ اور ڈویژن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن کی مکتبۃ المدینہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل کے نکات سمجھائے نیزتقرریاں مکمل کرنے ،سنتوں بھرے اجتماعات اور مدرستہ المدینہ بالغات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیے۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیراہتمام 09 دسمبر 2020ءبروز بدھ فیصل آباد ریجن جھنگ زون کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کی زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن کی مکتبۃ المدینہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنے شعبے پر تقرریاں کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔ اسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے کا ہدف دیا ۔ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں ہفتہ وار رسالے پہنچانے پر غور کیا گیا نیز اس سلسلے میں اسلامی بہنوں نے اپنی مشورے اور تجاویز پیش کیں اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں نومبر2020ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 599

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 9ہزار776

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان /مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 11 ہزار 74

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات : 564

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5 ہزار 415

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات : 1 ہزار 383

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 25 ہزار 260

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) : 1 ہزار 865

تعداد ماہانہ مدنی حلقہ : 77

ماہانہ تربیتی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1 ہزار 822

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 5 ہزار 601


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ملیر زون میں زون سطح پر  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 6 کابینہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور فعال اور غیر فعال اسلامی بہنوں کی کار کردگی کو بہتر بنانے پر نکات دیئے نیز کار کردگی کا جائزہ لینے، شیڈیول میں نمبرنگ کرنے اور سب سے اہم ماتحت اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا ذہن دیا۔