
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020 ء کو ریجن
ملتان مجلس شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام زون ذمہ داران مجلس شارٹ کورسز کا اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں کورس اسلامک ہیرو کے نکات سمجھائے گئے۔
کورسز کے اہداف لئے گئے۔ ہر ماہ ذمہ داران سے
اپنی زون میں متفرق شارٹ کورسز کروانے کی نیتیں لی گئیں۔ کارکردگیاں جمع کروانے کی
تاریخ پر کلام کیا۔ نیز کورسز کے مدنی کاموں کا فالو اَپ کیا گیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2020 ءکو ملتان
ریجن نگران اسلامی بہن نے اپنی تمام ریجن
مشاورتوں اور تمام زون نگران کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو تقرری والا
فارم کا فالو اپ کرنے، ذیلی کی تعداد کا
فالو اَپ کرنے کا ذہن دیا گیا مزید ٹیلی تھون کی کارکردگی کی یاد دہانی کروائی گئی
نیز مدنی مشورے کی حاضری لینے کا ذہن دیا
گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13دسمبر2020ء کو لانڈھی ساڑھے3 اور بابر مارکیٹ میں گیارہویں
شریف کے سلسلہ میں محفل نعت منعقد کی گئی جس میں ذمہ داران و مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابينہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ”واہ کیابات غوث اعظم کی“
کے موضوع پر بیان کیا تربیت کے اہم نکات دیۓ اور اللہ والوں کے طریقہ کار کے مطابق شب و روز
گزارنے کا ذہن دیا۔ ایمان کی سلامتی کے لیۓ شیخ کامل کے ہاتھوں بیعت ہونے کے فضائل بتاکر ترغیب دلاٸی۔ نمازوں اور سنتوں کی پابندی کا ذہن بھی دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدر کابینہ
کے ایک ذیلی حلقے کے سنتوں بھرے اجتماع میں بنت عطار سلمہا الغفار نے
شرکت کی۔ بعد
اجتماع زون نگران اسلامی بہن کے ساتھ ایک
ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر شادی کی تقریب کی خوشی میں دل جوئی کے لیے جانا ہوا
جہاں آپ نے اہل خانہ کے لئے دعا بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12 دسمبر2020 ء کو
اورنگی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
کابینہ تا ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔ دوران مدنی مشورہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربيت کی مزید دینی کاموں کو آگے بڑھا نے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020 ء کو
گلزار ہجری کابینہ میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں زون مشاورت اسلامی بہن اور کابینہ تا
ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا جس میں
انہوں نے ذمہ داران کو” حبّ جاہ “سے بچنے کا ذہن دیا نیز 8 دینی کاموں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ کس طرح
مزید دین کا کام بڑ ھایا جا سکتا ہے اور بہترین کار کردگی کے لئے اہداف بھی دئیے
گئے اور اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف بھی دئیے گئے نیز زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر
اہتمام 12 دسمبر2020 کو صدر ادریس گارڈن کے مدرسہ میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ماہنامہ فیضان مدینہ سالانہ بکنگ“
کے لئے مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ماہنامہ
فیضان مدینہ کی بکنگ بذریعہ انٹرنیٹ سکھائی گئی کس طرح ماہنامہ فیضان مدینہ کی ترغیب
دلا کر ہم اسلامی بہنوں کو سالانہ بکنگ کے لیے تیار کر سکتے ہیں۔ اس میں کیا سہولیات
ہیں آڈر کیسے ملے گا جو اسلامی بہنیں بکنگ کروائیں گی ان سے کیا معلومات لینی ہے
اس حوالہ سے ”دعائے عطار دامت برکاتھم العالیہ“ بھی سنائی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس محفل نعت کے تحت 12 دسمبر 2020 ء کو شخصيت کے گھر محفل نعت ہوئی
جس میں 2 کابينہ مشاورت، دیگر ذمہ داران و مقامی شخصيات نے بھی شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے بیان میں ”اللہ پاک کے آخری نبیﷺ“ کی سنتیں اپناتے ہوئے اِن سے سچی محبت کرنے کا ذہن دیا۔ غوثِ پاک کی
کرامت بتاتے ہوئے
اللہ والوں سے اپنا تعلق جوڑنے کے لئے
بیعت ہونے کا ذہن دیا۔ ہم نیازی بھی ہیں اور نمازی بھی دینی تحریک سے وابستہ ہوتے
ہوئے مدنی چینل، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی بھی
ترغیب دلائی گئی۔

دعوت اسلامی کے تحت 10 دسمبر2020ء کو صدر ادریس
گارڈن کے مدرسے میں ریجن نگران نے صدر، رنچھوڑلائن، گلشن اور کھارادر کابينہ میں
علاقہ سطح تک کی نگران کا مدنی مشورہ لیا۔
گفتگو کابہتر اندز اپنانے، نرمی، درگزر کے ساتھ
دینی کام کرنے کا کرنے ذہن دیا۔ ٹیلی تھون کی اچھی رپوٹ پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ ہفتہ وار رسالے کی رپوٹ بڑھانے اور ذیلی نگران
کو بھی دین کا کام سکھانے کے اہم نکات دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
کھارادر کابینہ کے علاقہ موسی لین میں قائم اسکول میں درس اجتماع ہوا جس میں اسکول
ٹیچرز اور دیگر عملے نے شرکت کی ۔
مجلس مالیات کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا آخر میں نیک
اعمال کے رسالے تقسیم کرتے ہوئے ہر ماہ جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر ٹیچرز نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 12
دسمبر2020ء کو کراچی ریجن کے کابینہ بلدیہ
کی اسلامی بہنوں کا آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مجلس شارٹ
کورسز کے زیرِ اہتمام حافظ آباد زون کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام حافظ آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں شارٹ کورسز ذمہ داران، کابینہ نگران
اور مختلف شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز کورس مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائدکا فالواپ کیا گیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے
اور ا س میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔