دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  رحیم یار خان زون ک میں رحیم یارخان کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی ڈویژن کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن نگران و ذیلی حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی 8 دینی کاموں میں مزید بہتری لانےکے حوالے سے تربیت کی۔ روزانہ کے مدنی کام گھردرس، کیسٹ بیان و دیگر کو بڑھانے کے حوالے سے فرمایا کہ یہ وہ مدنی کام ہیں جن کے ذریعے اسلامی بہنوں کا اپنے گھروں میں رہتے ہوئے وقت نیکیوں میں گزرتا ہےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  رحیم یارخان زون نگران اسلامی بہن نے خان پور کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں کابینہ مشاورت سے لے کر ذیلی سطح تک کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے ، ذیلی سطح کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا ۔ مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تربیت فرمائی گئی مدنی مشورے میں زون ذمہ دار شعبہ ڈونیشن بکس اور کابینہ ذمہ دارشعبہ کفن دفن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے کلام فرمایااسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 13 دسمبر 2020 ء کوملتان ریجن ، زون شجاع آباد، کابینہ شجاع آباد میں واقع جامعہ اظہر ی سیده فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا للبنات ميں كفن دفن كا تربیتی اجتماع ہوا جس میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی نیزجامعہ کی طالبات و حافظات ناظمہ معلمات نے شرکت کی۔

ملتان ریجن مقشہ نے تربیت کی فرض کفایہ علوم کی اہمیت و فضیلت کو اجاگر کیا اور کفن دفن کے شعبے پر کام کرنے کا ذہن دیا اسلامى بہنوں نے دعوت اسلامی کا شکریہ کرتے ہوئے ا پنی زون میں کام کرنے کی نیتیں پیش کیں ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے  زیر اہتمام 13 دسمبر 2020 ء کو ملتان ریجن ، زون بہاولپور کی کابینہ بہاولپور میں كفن و دفن كا تربیتی اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کیی۔

مبلغۂدعوتِ اسلامی نے شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز نزع کے وقت کیا کرنا چاہیے اس حوالے سے شرعی رہنمائی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے  زیر اہتمام 13 دسمبر2020 ء کو کورنگی ساڑھے 5 میں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن و علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اہم نکات دیتے ہوئے ماہانہ رپورٹ و شیڈول سمجھایا جہاں کمزوری ہے وہاں بھی تربيتی اجتماع کرنے کاذہن دیا باصلاحیت اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ دینے کے لئے نام وصول کئے مزید اہداف بھی دئیے اور حوصلہ افزائی کرنے، مدنی مشوروں میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کورنگی ساڑھے تین میں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ داران نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اہم نکات دیتے ہوئے ماہانہ رپورٹ و شیڈول سمجھایا مزید بہتری کےلئے ہر ماہ اس شعبے کا تربیتی اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی تیاری کرکے ٹیسٹ بھی دیا جائے با صلاحيت اسلامی بہنوں کے نام وصول کئے حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 12 دسمبر 2020 ء کو کورنگی 4نمبر   میں اسلامی بہنوں کے درمیان کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنون نے شرکت کی۔

کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نزع کے متعلق مختصر بیان کیا۔ شرکا کو غسل و کفن دینے کا سنت طریقہ سکھایا نیز عملی طور پر اس خیر خواہی کے کام میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 12 دسمبر2020ء بروز ہفتہ نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ہند کی ملک و ریجن نگران اور دارالسنّہ ذمہ دار (ملک سطح) کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں گفتگو ہوئی کہ اسلامی بہنوں کی حدود کم ہو تاکہ وہ زیادہ بہتر طریقے سے کام کرسکیں اور ہند میں دارالسنّہ مع دفاتر کی ترکیب پر بات چیت ہوئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  حیدرآباد ریجن کی مجلس اصلاح اعمال کی زون ذمہ دار کا لاڑکانہ زون کی دادو کابینہ میں مدنی مشورہ کیا جس میں دادو کابینہ اور سیہون شریف کابینہ کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ”حب جاہ “کے موضوع پر بیان کیا۔ ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا ۔ کاکردگیاں وقت پر جمع کروانے اور اپنے شیڈول کو مضبوط بنانے اپنی ماتحت کا شیڈول چیک کرنے کی بھی ترغیب دلائی گئی جن ڈویژن میں مدنی کام نہیں وہاں مدنی کام شروع کرنے کا ہدف لیا گیا ۔ مدنی مشورے کے آخر میں ذمہ داراں کے درمیان مدنی تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام بروز ہفتہ 12 دسمبر 2020 ء کو پاکستان حیدرآباد ریجن،   کابینہ سجاول، ڈویژن جاتی کے علاقہ جاتی میں اصلاح اعمال اجتماع کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” بہار نیت“ کے موضوع پر بیان کیا ۔بیان کے آخر میں نیتیں کروائی گئیں اور اصلاح اعمال کے مطابق عمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر شرکا و ذمہ داران نے نیتیں پیش کیں ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 12 دسمبر 2020ء کو کراچی ریجن کے کابینہ بلدیہ کی اسلامی بہنوں کا آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس کفن دفن مفتشہ اسلامی بہن ریجن سطح نے تربیت کرتے ہوئے غسل میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھایا اور غسل میت دینے اور تجہیز و تکفین کی کتاب کو پڑھنے کا بھی ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ڈرگ کالونی نمبر 1 میں اصلاح اجتماع ہوا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران نے چغلی کی مذمت پر بیان کیا اور چغلی سے بچنے کا ذہن بھی دیا نیز روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ بھر کر مہینہ کے آخر میں اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔