
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں کراچی ریجن صدر کابینہ کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 32
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اوراد و وظائف اور شارٹ کورس کی زون سطح
اور کابینہ سطح اسلامی بہن نے تربیت کی جس میں 32 اسلامی بہنوں نے شامل
ہوکر غسل میت و کفن دینے کا درست طریقہ سیکھا
اس موقع پر3 اسلامی بہنوں نے غسل میت دینے اور 6 اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز وتکفین
کا طریقہ کا مطالعہ کرنے کی نیت پیش کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی
دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کھارادر گلشن کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ
ہوا جس میں زون تا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت 62 اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی اورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
فیصل آباد ریجن
پاکپتن زون میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام 19 دسمبر 2020ء کو فیصل
آباد ریجن پاکپتن زون میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، زون نگران اور ذیلی
سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور وقت پر باکسز کھولنے، وقت پر کارکردگی جمع
کروانے کا ذہن دیا نیز اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے کارکردگی شیڈول لینے اور وقت پر
ماہانہ کارکردگی لینے پر نکات فراہم کئے ،صدقہ بکس کے آرڈر کروانے پر زور دیا اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا اہداف بھی دیا۔
نگران عالمی
مجلسِ مشاورت کا ٹاور کے ذیلی حلقے”کلامِ
شہید“ کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران
عالمی مجلسِ مشاورت کا زون ایسٹ ، کابینہ کھارادر،علاقہ ٹاور کے ذیلی حلقے”کلامِ شہید“ کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی،آخر میں انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔

اسلامی
بہنوں کی مجلسِ اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن ذمہ دارشعبہ اورادِ عطاریہ کا بستوں
کا جدول رہا ۔ کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے شعبےکے لحاظ سے مدنی پھول دئیے۔ ذمہ داران کو کمزوری پر توجہ دلائی مدنی بہار کی
تربیت کا ذہن دیا،اسلامی بہنوں کو اطاعت کا ذہن دیا اور مدنی کاموں میں استقامت
کےلئے دعا فرمائی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن کی شارٹ کورسز ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نےملتان ریجن کی زون
ملتان اور زون شجاع آباد کا بذریعہ اسکائپ
مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ سطح تک کی شارٹ کورسز ذمہ داران نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے
میں ” بیٹی کا کردار کورس “ کے نکات سمجھائےگئے۔ ذمہ داران سے تقرری کی معلومات لی گئیں اور علاقہ سطح تک کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا
نیز شارٹ کورسز کے مدنی کاموں کا فالواپ کیا گیا اور کارکردگی شیڈول اور شارٹ کورسز کے تحت دیگر متفرق شارٹ کورسز
کروانے کے اہداف لئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن رضا
آباد میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
رکن ریجن
مجلسِ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی، اسلامی
بہنوں میں نیک اعمال کے رسالے تقسیم کئے گئے جبکہ نیک اعمال Applicationکا تعارف بھی پیش کیاگیا۔
فیصل آباد ریجن میں مجلسِ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال زیر اہتمام
گزشتہ روز فیصل آباد ریجن میں مجلسِ اصلاح
اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن مجلسِ اصلاح اعمال کی
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال اجتماع کو ڈویژن سطح کرنے کی ترغیب دلائی، ذیلی
تک تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے، مدرستہ المدینہ بالغات میں اصلاح اعمال
اجتماع کرنے کے مدنی پھول بھی سمجھائے۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر
مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایاچنانچہ ملک و بین الاقوامی امور میں
ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درجِ
ذیل ہے:
روزانہ نیک اعمال کے جائزہ لینے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 90ہزار454
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 26ہزار940
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:35ہزار351
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 65ہزار955
1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 52ہزار637
313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 80ہزار289
12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 85ہزار473
نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 21ہزار424
نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 12ہزار874
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9ہزار756
اگر کوئی اسلامی
بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ نومبر2020ء میں
ملک و بیرون ملک سے پاکستان ریجنز (اسلام آباد ، فیصل آباد ، ملتان، لاہور ، حیدرآباد ، کراچی )، ہند ریجنز(دہلی ،ممبئی،
کلکتہ ، اجمیر) ، یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، عرب شریف ،کویت ، بحرین ، آسٹریلیا، ملائشیا
، امریکہ، کینیڈا ، ماریشس ، مزوزو ، زیمبیا ، ملاوی ،کینیا ، بیلجئم ، اسپین ،ہالینڈ ،
اٹلی ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ ، بنگلہ دیش ، نیوزی لینڈ، چائنہ، ساؤتھ کوریا ، بوٹسوانا ، ایران ، ترکی ، یواے ای ، مصر میں مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے 16 مختلف
کورسز(اپنی نمازدرست کیجئے ، زندگی پرسکون بنائیے، فیضان تجوید و نماز ، اسلامی کی بنیادی باتیں ،
طہارت کورس ، کفن دفن ، کورس جنت اور دوزخ
کیاہے؟ ، فیضان مدنی کام کورس ، حسنِ
کردار ، تفسیر سورۂ نور کورس، تفسیر سورۂ
رحمٰن کورس ، فرض علوم کورس ، کورس فیضانِ
ایمانیات، مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد
، مفتاح الجنہ ، تربیت ِ اولاد کورس) کا 1ہزار349
مقامات پر اختتام ہوا جن میں کم و بیش 26ہزار370اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔

17دسمبر 2020ء کو سیالکوٹ زون پسرور کابینہ کے ڈویژن کنگرہ میں اسلام آباد ریجن نگران نے اسلامی
بہنوں کے 8 دینی مدنی کاموں کے آغاز کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بہنوں کےساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں 8دینی کاموں کا مختصراً طریقہ کار سمجھاتے ہوئے ان دینی کاموں کو تنظیمی پالیسی
کے مطابق کرنے کا ذہن دیا۔
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں اور دوہفتہ وار اجتماع نیز ایک ذیلی حلقے میں
ماہانہ اجتماع شروع کرنے کی نیت بھی کی ۔

دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام 18 دسمبر 2020ء کو رحیم یار خان
زون میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات
فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ
جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ پاکستان مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ
دار اسلامی بہن نے بھی اس اجتماعِ پاک
میں خصوصی طور پر شرکت کی۔