دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام22 دسمبر2020ء
کو پاکستان کے چھ ریجن(کراچی ،حیدرآباد، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور فیصل آباد) کی شعبہ تعلیم ذمہ
داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں عالمی سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور پاکستان میں ٹیچرز، اسٹوڈنٹس، ایلوپیتھک ڈاکٹر اور ہومیوپیتھک
ڈاکٹرز کے درمیان دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس
شعبے میں پیش آنے والے مسائل بیان کئے اور ان کے حل کے لئے اہم امور پر مشاورت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 21
دسمبر 2020ءکو کراچی ریجن صدر کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مجلس کفن دفن کی کابینہ سطح اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت و کفن دینے کا درست طریقہ سیکھایا
نیزدوران تربیت مستعمل پانی ، اسراف سے
بچنےاور مختلف دینی اصول کے بار میں
معلومات دی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن کے علاقے بورے والا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا کابینہ شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت ڈویژن نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
علاقائی دورہ و محفل نعت کی ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی نیز محارم کے مدنی قافلے مضبوط
کرنے کے ساتھ ساتھ شعبے پر تقرر کرنے کا ہدف دیا، افرادی قوت بڑھانے کے لئے مدنی
پھول دئیے اورشعبے کے Update مدنی پھول سمجھائے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی کابینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں ڈویژن تا ذیلی علاقائی دورہ مشاورتوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ اور محفل نعت کے نکات سمجھائے گئے،
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے کام کو مزید بہتر انداز میں کرنے کی نیتیں کیں۔
کراچی لانڈھی
کابینہ کے دو ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام 21 دسمبر 2020ء کو کراچی لانڈھی کابینہ کے دو ڈویژن (لانڈھی،
کورنگی ساڑھے 3 ) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
تا ذیلی علاقائی دورہ مشاورتوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزعلاقائی دورہ کے اہم نکات پر کلام کیا
ہوا ۔ اس موقع پر شعبے میں نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی تحائف کے ذریعے حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت نے تجو ید ٹیسٹ کے
حوالے سے بذر یعہ لنک مدنی مشورہ کیاجس میں
شارٹ کور سزذمہ دار عالمی سطح ٹیسٹ مجلس نے شرکت کی۔
نگران عالمی
مجلس مشاورت نے مدنی مشورے میں فیضان آن لائن اکیڈ
می کے ٹیسٹ کا نظام مضبوط کرنے سے متعلق مدنی پھول اور طریقے کار تر تیب دیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 20 دسمبر 2020ء کو حیدرآباد کے 3 علاقوں لطیف آباد نمبر 4 ، آفندی
ٹاؤن اور پریٹ آباد کے مختلف ”بیوٹی پارلرز “ میں مدنی حلقوں کا اہتمام کیا گیا جس
میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
مدنی حلقوں
میں قرآن پاک کی فضیلت بیان کی گئی اور فرض علوم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ مدنی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا ، شرکا میں
مکتبۃ المدینہ کے متفرق رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاڑکانہ ڈویژن میں اصلاحِ
اعمال زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورہ کیا جس میں اصلاحِ اعمال کی ڈویژن و علاقہ اور ذیلی
ذمہ داران نے شرکت کی۔
شعبہ کے
مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور کمی ہونے کی
صورت میں ان کا ذہن بنایا ۔مدنی مذاکرہ کارکردگی لینے کا طریقہ بھی بتایا اور جہاں
جہاں تقرریاں نہیں وہاں تقرریاں کرنے کا ڈویژن ذمہ دار سے ہدف بھی لیا گیا اور ہر
علاقہ اور ڈویژن ذمہ دار کو جدول بنانے کا ذہن بھی دیا۔
حیدر آباد
زون کی ٹنڈو محمد خان کابینہ میں ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی
مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام 20دسمبر 2020ء بروز اتوار حیدر آباد زون کی
ٹنڈو محمد خان کابینہ میں ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس
میں زون تا ڈویژن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن اور
علاقہ سطح کی تقرری مکمل کرنے اور مزید
مدرسات میں اضافہ کرنے کی نیت کی۔ آنے والے کورسز کو زیادہ تعداد میں کروانے کی نیت
کی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں تھر زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سے زون
سطح تک تمام ذمہ داران سمیت کندری کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔
ملتان ریجن
، زون بہاولپور ، کابینہ بہاولپور، اختر کالونی ميں كفن دفن كا سنتوں بھرااجتماع
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں ملتان ریجن ، زون بہاولپور ، کابینہ بہاولپور، اختر کالونی ميں كفن دفن كا سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا مکمل طریقہ بتایا ۔اسلامی
بہنوں نے میت کو غسل دینے اور ٹیسٹ میں حصہ لینے کی نیت بھی پیش کی ۔
Dawateislami