اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ریجن کے کابینہ صدر کے علاقے ریلوے کالونی میں اسلامی بہنوں کا کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 140 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس کفن دفن کابینہ سطح شارٹ کورسز کی اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئے غسل میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھایا اور غسل میت دینے اور تجہیز و تکفین کی کتاب کو پڑھنے کا بھی ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ریجن کے کابینہ صدر کے علاقے سلطان آباد میں اسلامی بہنوں کا کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ ٔتعلیم ڈویژن سطح اسلامی بہن نے تربیت کی جس میں غسلِ میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھایا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 11 دسمبر 2020 ء کو کورنگی کابینہ کے علاقہ ضیاء کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کی علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کے فضائل پر بیان کیا۔ دورانِ بیان نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرتے ہوئے شکر کو اپنانے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پر کرنے کا ذہن دیا شرکااسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 10 دسمبر2020ء  کو کراچی ریجن کے کابینہ اورنگی کی اسلامی بہنوں کا آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح مجلس کفن دفن مفتشہ اسلامی بہن نے تربیت کی جس میں غسل میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھایا بالخصوص دورانِ تربیت اسراف و مستعمل پانی کے مسائل بھی سمجھائے گئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ،

ملک و بین الاقوامی امور میں ان تحریکوں کی مختصر کارکردگی ملاحظہ کیجیے

103,278اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لیا۔

26,909اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا ۔

32,884 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پارہ پڑھا ۔

65,531 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔

52,857 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔

85,124 اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک پڑھے۔

82,480 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔

19,802 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں ۔

15,444اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

اسلامی بہنوں نے تہجد 9389 پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

islamibahan.inamat@dawateislami.net


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ ’’دوزخ کے کتے ‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی نیز پاکستان اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’ دوزخ کے کتے ‘‘ پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی”6 لاکھ27ہزار3سو 75رہی“۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت   نے شعبہ مجلسِ رابطہ کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ لیااو ر مدنی مشورے میں اس شعبے کی عالمی سطح اور بیرونِ ملک کی شعبہ ذمہ داران شامل ہیں جس میں گناہوں سے بچ کر اللہ پاک کی رضا کے حصول کے لیے بہتر طریقے سے مدنی کام کرنے اور اپنے شعبے سے متعلق تربیت حاصل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز کارکردگی وقت پر وصول کرنے کا طریقہ بتایا اور ماتحت سے تعاون لینے کے طریقے پر بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن واہ کینٹ زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں اسلام آباد ریجن نگران ، واہ کینٹ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرریوں اور آٹھ دینی کاموں کا فالو اپ کیا نیزتقرریوں کو مکمل کرنے ، نئی ڈویژن میں دینی کام اور سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن  کا بذریعہ فون ملتان دار السنہ کے مدنی عملے کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان سطح دار السنہ ذمہ دار ، ملتان ریجن و زون نگران دار السنہ کی ناظمات و معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنا مکمل مدنی عملے کی تقرری مکمل کرنے نیزکورس میں ایڈمیشن کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام11 دسمبر2020ء بروز جمعہ نگران عالمی مجلس کا ”کورس بیٹی کا کردار“ پر مدنی مشورہ بذریعہ لنک ہوا جس میں ریجن نگران ، ادارتی شعبہ عالمی سطح،فیضان آن لائن اکیڈمی ذمہ دار عالمی سطح،پاکستان نگران اور کراچی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں یہ کورس کہاں کہاں ہونے چاہیئے، اس کورس کی کیا افادیت ہے؟ اس سے متعلق بات چیت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا پاکستان نگران، اورادِ عطاریہ ذمہ دار کے ساتھ بذریعہ لنک مشورہ ہوا جس میں ہر زون میں اورادِ عطاریہ کے بستے ہوں، ہر زون میں شعبہ اورادِ عطاریہ ذمہ دار کی تقرری ہوئی نیز روحانی علاج اور استخارہ کا ہفتہ وار اجتماع میں اعلان کرنا۔پر بات چیت ہوئی۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے شعبے و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام10دسمبر2020 ء کو ملتان ریجن میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں شرکا کو سنتوں بھرے اجتماعات میں بستہ لگانے کی ترغیب دلائی گئی نیز ذمہ داران کو بستہ لگانے کے نکات دئیے گئے ۔