اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن کے شہر چشتیاں میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال نمبر 1 پر عمل کا ذہن دیتے ہوئے فیضانِ نیت کے موضوع پر بیان کیا۔ اسلامی بہنوں کو ہر ماہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور رسالہ پُر کر کے جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ اور زون ذمہ داراسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کو مضبوط کرنے، تمام شعبہ جات سے مدنی خبریں وصول کرنے نیز مدنی خبر تحریر کرنے کا فارم سمجھایا گیا، ذمہ داران کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی اور حوصلہ افزائی بھی فرمائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی رنچھوڑ لائن،  کابینہ شو مارکیٹ جامعۃ المدینہ میں دعائےصحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعا مانگنے کی فضیلت اور اس کے آداب بیان کئے اور دعائے صحت اجتماع میں دعا مانگی۔ تعویذات دئیے اور مزید اورادعطاریہ کےبستہ پر جانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، فیصل آباد میں مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ، پاکستان مجلس مشاورت نگران مع شعبہ مشاورتوں اور تمام ریجن نگران نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2020 ء کو گوادر زون ، کابینہ حب چوکی میں گڈانی اسٹاپ کے اوراد عطاریہ کے بستہ پر ریجن مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی جس میں انہوں نے   اورادِ عطاریہ کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

دوران تربیت ذمہ داران کو وقت پر آنے اور تعویذات لینے والی اسلامی بہنوں پر انفرادی کو شش کے ذریعے انہیں دعا ئے شفاء اجتماع میں جانے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ مزید سنتوں بھرے اجتماع میں اوراد عطاریہ کا بستہ لگانے کی ترغیب دی نیز اس موقع پر ریجن مشاورت اسلامی بہن نے زون ذمہ دار اور کابینہ ذمہ دار کا مدنی مشورہ بھی لیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ کے زیر اہتمام 19 دن پر مشتمل آن لائن ”اسلامی زندگی“  کورس ہوا 36 اسلامی بہنوں نے اس کورس کو مکمل کیا ۔

مدنی قاعدہ،اسلامی بہنوں کی نماز سے وضو، غسل، نماز کا طریقہ اور عربی نماز سکھایا گیا ساتھ ہی مہلکات میں گناہوں کی معلومات اور ان کا علاج بھی بتایا گیا نیز حقوق العباد بتائےاور بالخصوص ایک عورت کو ماں، بیٹی، بہو،ساس کے روپ میں کیسا کردار ادا کرنا چاہیے یہ بھی سمجھایا گیا اس کے علاوہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 27 دسمبر  کو کراچی ریجن کے کابینہ صدر کی اسلامی بہنوں کا کفن دفن اجتماع ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس کفن دفن کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئے غسلِ میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھا یااور آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سندھ دادو کابینہ کی خیر پور ڈویژن میں کابینہ نگران اور کابینہ کی مشاورت  کا جدول بنا۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں خیرپور، میھڑ ، دادو ڈویژن کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ دارن کے 30 نکات پر بیان کیا گیا۔خیرپور اور دادو کی ڈویژن نگران کی بھی تقرری کی گئی ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاکستان حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون، دادو کابینہ میں خیرپور ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اخلاقیات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شریک اسلامی بہنوں کوحسنِ اخلاق اپنے کا ذہن سازی کی اور کردار کو بہتر بنانے کے طریقے بیان کئے۔ اس موقع پر کابینہ اصلاح عمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے نکات پیش کئے جس میں خیر پور کی نیک اعمال ڈویژن ذمہ دار اور ککر ڈویژن اور دادو کی نیک اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ تکرریاں مکمل کرنے اور وقت پر کاکردگی جمع کروانے اور اجتماعات میں جاکر اپنے شعبے کی مضبوطی کے لئےکوشش کرنے کا ذہن دیا نیز آخر میں ذمہ داران نے اپنی نیتوں کا اظہار فرمایا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن ، کابینہ سجاول ، ڈویژن چوھڑ جمالی میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےعمل کرنے کی ترغیب دلائی اور ان پر عمل کرنے کی برکتیں بھی بتائیں گئیں نیز اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ نیک اعمال کے رسالے تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، فیصل آباد میں مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ، پاکستان مجلس مشاورت نگران مع شعبہ مشاورتوں اور تمام ریجن نگران نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے جملہ تنظیمی مدنی پھول بیان فرمائے ، مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی جانب سے تنظیمی مسائل پیش کئے جس کے حل کے لئے عالمی مجلس مشاورت نگران اور پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی پھول عطا فرمائے۔

رکنِ شوریٰ ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حب ماہ کے موضوع پر مدنی پھول بیان کئے تمام شعبہ جات کی سالانہ کارکردگی اور چھ سالہ اہداف کا جائزہ لیا۔

مدنی مشورے کے دوسرے دن پاکستان نگران اور عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔پاکستان دفتر للبنات میں شعبہ مسائل و تجاویز اور سافٹ ویئر نگران اسلامی بہن کی ورکنگ کے حوالے سے تعارف اور New organization chart پیش کیا گیا۔

ڈویژن تا ریجن سطح نگران مع مشاورتیں تقرری مکمل کرنے ، پاک سطح شعبہ ذمہ داران کو رہ جانے والی زون میں شیڈول مکمل کرنے، زون تا ڈویژن نگران کی آٹھ دینی کام کارکردگی سافٹ ویئر کی ٹریننگ کرنے کے حوالے سے شرکاء اجلاس نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف لیئے۔آخری میں ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر تحائف پیش کئے۔


خوشخبری  !!!

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 28دسمبر 2020ء سے نیو کورس ”بیٹی کا کردار “ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔یہ کورس 3 دن پر مشتمل ہو گا ۔کورس کا دورانیہ1 گھنٹہ (یعنی 60 منٹ ) ہو گا ۔

اس کورس میں اسلام سے پہلے عورتوں کا مقام،بیٹی کی پرورش و تعلیم و تربیت کے اصول ،بچپن کی سادگی،بیٹی کی سلیقہ شعاری و ہنر مندی ، شرم و حیا،زینت کا بیان ،Self-protection نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔یہ کورس علاقہ سطح پر کروایا جائے گا ۔