حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں شعبۂ تعلیم سے
وابستہ شخصیات میں نیکی کی دعوت

ریجن ملتان،
زون بہاولپور کے علاقے چشتیاں میں ریجن
نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ملتان، زون بہاولپور کے علاقے چشتیاں میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں زون نگران
سمیت زون مشاورتوں اور کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو 8 مدنی کاموں کے کارکردگی فارم
سمجھائے گئے نیز سافٹ
ویئر کارکردگی کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا۔تمام
کابینہ اور ڈویژنز کے اہداف مقرر کئے گئے۔تمام ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کے
ساتھ اہداف کو پورا کرنے کا اظہار کیا ۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام
پچھلے دنوں لاہور ریجن، گوجرانوالہ زون میں کورس ”جنت اور دوزخ کیا ہیں“ گوجرانوالہ
زون میں 80 مقامات پر کروایا گیاجن میں16 درجے آن لائن ہوئے ۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں ریجن لاہور، زون گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار
اسلامی بہن کی تشریف آوری ہوئی، حافظ آباد
زون کی 8 مدنی کام زون ذمہ دار اسلامی بہن ، شارٹ کورسز زون ذمہ دار اسلامی بہن اور
حافظ آباد زون کی کابینہ و ڈویژن و علاقہ شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں نے اور ان کے علاوہ مدنی کام کی نیت کرنے والی نیو اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدنی کام کرنے اور
متعلقہ شعبے کے متعلق مدنی پھول حاصل کئے۔ ذمہ داریاں ڈکلیر ہوئیں ، مدنی تحائف بھی عطا فر مائے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن لاہور، زون گوجرانوالہ ، نارووال
کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ داران کی نیو کورسز کے حوالے سے
تربیت فرمائی اور ڈویژن ذمہ دران نے مدنی مشورے میں شرکت کی نیت کی۔
ریجن
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا لاہور فیروزپور کے علاقے مدینہ ہومز میں علاقائی دورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے لاہور شمالی زون کی کابینہ فیروزپور
کے علاقے مدینہ ہومز میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ڈور ٹو ڈور بروز بدھ
ہونے والے دعائے حاجات اجتماع کی دعوت پیش
کی۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر
اہتمام مَدرسہ سطح پردعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ یہ دعائے حاجات اجتماع
طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد کیا گیا اس کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ متفرق روحانی
علاج بتائے اوریاد کروائے گئے نیز پریشان حالوں کے لیے خصوصیت کے ساتھ دعا کا
سلسلہ ہوا۔ قبولیتِ دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ کا سنتوں بھرا بیان بھی ہوا۔
دعوت اسلامی کی
مجلس شب و روز ویب سائٹ پر اسلامی بہنوں کی خبریں اپلوڈ ہونے کا سلسلہ

دعوت اسلامی کے شعبہ
شب و روز کے زیراہتمام ماہ دسمبر 2020ء میں ملک و بیرون ملک سے اسلامی بہنوں کی
658 مدنی خبریں اپلوڈ ہوئیں جس میں بیرون
ملک کی اسلامی بہنوں کی 309 خبریں اپلوڈ ہو کر شب و روز ویب سائٹ کی زینت بنی اور
پاکستان کی اسلامی بہنوں کی 349 خبریں اپلوڈ ہو کر دعوت اسلامی کے شب و روز ویب
سائٹ کی زینت بنی۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بین الاقوامی امور میں ہونے والے
دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
روزانہ نیک اعمال کے
ذریرےجائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ17ہزار203
روزانہ ایک پارہ
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 27ہزار860
روزانہ آدھا پارہ
پڑھنے اسلامی بہنوں کی تعداد:35ہزار974
گھر درس دینے اسلامی
بہنوں کی تعداد: 66ہزار678
1200 مرتبہ درودپاک
پڑھنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 56ہزار410
313 مرتبہ درود پاک
پڑھنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 87ہزار477
12 منٹ مطالعہ
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 83ہزار777
نفل روزوں کی نیتیں
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 22ہزار235
نفل روزہ رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14ہزار704
تہجد پڑھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 10ہزار125
اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ
کریں
پاکستان
اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی
ہفتہ وار رسالہ کارکردگی

ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی
ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی
نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” شانِ رفاعی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب
دلائی۔
پاکستان اور بین الاقوامی امور کی کم و بیش 6لاکھ78 ہزار600اسلامی بہنوں کی رسالہ”
شانِ رفاعی“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل
کی۔
سکھر زون جیکب آباد کابینہ میں ایک نرس اسلامی
بہن کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سکھر زون جیکب آباد کابینہ میں ایک نرس اسلامی
بہن کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز، بیوٹیشن ، نرس اوراسٹوڈنٹس نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی سے متاثر ہوکر ایک نرس نے اپنی تنخواہ میں سے 50% مدرسے میں جمع کروانے کی نیت کی۔
شہداد پور کابینہ
کے شہر ہالا میں شعبہ تعلیم ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بہن کا دو لیڈی ڈاکٹرز سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شہداد پور کابینہ کے شہر ہالا کی شعبہ تعلیم ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہن نے دو لیڈی ڈاکٹرز سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں مکتبۃ
المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔