دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 جنوری 2021 ء کو کورنگی کابینہ،  ڈویژن کراسنگ کے علاقے بھٹائی کالونی میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مشاورت ذمہ داران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں کم و بیش 9 ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کی۔ دوران تربیت ذمہ داران اسلامی بہنوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کیا اور ذمہ داران اسلامی بہنوں کودینی کاموں کو بہتر بنانے کے لئے اسلامی بہنوں سے رابطے مضبوط رکھنے کا ذہن دیا۔ آخر میں ذمہ داران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔