اسلامی بہنوں  کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کابینہ بلدیہ ، ڈویژن سعیدآباد کے جامعۃالمدینہ گرلز عشق عطار میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کم و بیش 170 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اپنے شعبے کے نکات سمجھائے اور دوران تربیت ای رسید کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ آخر میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں اور کم و بیش 150 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ بھی دیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاک سطح ذمہ دار  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس پر تمام زون ذمہ داران شعبہ روحانی علاج اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کو کارکردگی فارم اور اس سے متعلق نکات سمجھائے نیز بستوں کی تشہیر پر بھی توجہ دلائی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  ریجن شعبہ ذمہ دار روحانی علاج نے بن قاسم زون کابینہ گھارو اور ٹھٹھہ کے بستوں کا وزٹ کیا ۔ اس میں زون مشاورت اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

بستہ مشاورت سے ملاقات ہوئی اور انہیں مدنی پھول دیے بستے کی تفتیش فرمائیں تحریری کام کرنے ، تجوید درست کرنے ، مدنی بہار کا ٹیسٹ دینے اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیا ۔ا ایک ذمہ دار بیمار تھیں ان کی عیادت بھی کی۔ مزید انہیں حوصلے کے ساتھ صبر کرنے کا ذہن دیا آخر میں دعا کے ساتھ اختتام ہوا۔


دعوت اسلامی  کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن میں لاڑکانہ زون میں لاڑکانہ کابینہ کی ایک ڈویژن باڈرھ میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں لاڑکانہ کابینہ نگران، ڈونیشن بکس ذمہ دار، مجلس مالیات ذمہ دار ،روحانی علاج ذمہ دار ، مدنی دورہ ذمہ دار اور کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار ان اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے شعبے کے تحت نکات پیش کئے جبکہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نیکیاں بڑھانے ‘‘کے موضوع پر بیان فرمایا اور دینی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا ۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبے ذونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان، پنجاب کے شہر جھنگ میں ڈونیشن بکس زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن  نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن کے حوالے سے مدنی پھول سمجھاتے ہوئے کام کو بڑھانے اور نیو اجتماع شروع کروانے کا ذہن دیا کارکردگی کو مزید بہتر سے بہتر بنانے اور وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ علاقائی دورہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ کے نئے نکات اور کارکردگی فارم پر کلام کیا نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ،مدنی قافلہ اور محفل نعت کےشعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ شیڈول، ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول لینے اور چیک کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کی تمام ریجن شعبہ شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ،ملتان، فیصل آباد اور لاہور ریجن شعبہ شب وروز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی خبریں بنانے کے حوالے سے کلام کیا نیز شب وروز کی نیو میل آئی ڈی پر خبریں سینڈ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔


 شیخِ طریقت ،امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پر عیسویں ماہ کی پہلی پیر شریف جامعۃ المدینہ گرلز میں یوم قفل مدینہ منانے کا اہتمام کیا جاتا ہےجس میں خاموش رہنے کی ترغیب کے سلسلے میں ذہن سازی کے لئے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ خاموش شہزادہ پڑھ کرسنایا جاتا ہے اسی سلسلے میں ماہِ فروری2021ء کی پہلی پیر شریف کو یوم قفل مدینہ منانے کا اہتمام کیا گیا جن کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

یوم قفل منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12ہزار971

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5ہزار557

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15ہزار446


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے صدیق آباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن للبنات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبہ کی کارکردگی اور شیڈول وصول کئےاور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانےاوراس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


 دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے، دینی کاموں میں بہتری لانے اور شخصیات خواتین سے ملاقاتیں کرنے کے اہداف دئیے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی جناح کابین میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دارا سلامی بہن نے”نیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون جناح کابینہ کے علاقے پولیس لائن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام دیگر کورسز میں داخلہ لینے اور شرعی اصولوں کے مطابق فی سبیل اللہ غسلِ میت میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔