دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں صحرائے مدینہ زون گڈاپ کابینہ میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن مشاورت اور مدرسات نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدرسات کے تحریری کام چیک کئے نیز شعبے کے اپڈیٹ نکات سمجھائے اور تکمیلی شیڈول ہر طالبہ کا بنانے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں  سے ایک شعبہ ’’ مدرسۃ المدینہ بالغات ‘‘ بھی ہے جس کے تحت مدرسۃ المدینہ بالغات لگائے جاتے ہیں جن کا دورانیہ 60منٹ ہوتاہےاور اس میں تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم دی جاتی ہے۔ اِن مدارس میں قراٰنِ کریم سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز، غسل اور وضوکے ضروری احکام سے آگاہ کرنا، سنتیں اور آداب سکھانا اور نیک اعمال کے رسالے کے ذریعے فکر آخرت کرنا اور کروانا بھی شامل ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! مدرسۃ المدینہ بالغات اسکولز، کالجز اور اکیڈمیز وغیرہ میں بھی لگائے جاتے ہیں جن میں پروفیشنل طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی علمِ دین اور تعلیم قراٰن سے آراستہ کیا جاتا ہے۔اسی طرح گھروں میں پردے کی رعایت کے ساتھ گھرمدرسۃ المدینہ بالغات کی ترغیب بھی دلائی جاتی ہے جس کا دورانیہ 35 منٹ ہوتاہے، اس میں شرکت کرکے اہلِ خانہ محرم تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

اسی سلسلے میں ماہِ جنوری2021 ء میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں تقریباً179مقامات پر نئےمدرستہ المدینہ بالغات کا اضافہ ہواہے جن میں کم و بیش 2ہزار515 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیااور تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور متفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلائی نیز 2021ءمیں مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، رمضان میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنےاورہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کے اہداف دئیے۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھے شرکت کی اور مختلف نکات پر کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  پاکستان کی تمام ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ،فیصل آباد ،لاہور اور اسلام آباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلا می بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی شیڈول بہتر ہونے پر حوصلہ افزائی کی نیز جہاں کارکردگی شیڈول میں کمی تھی وہاں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی ۔تقرری کے اہداف دئیے ۔کابینہ سطح پر تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا، تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکستان، پشاور زون میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاحِ اعمال کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے ور دوسروں کو ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔ مزید مدنی مشورے میں مختلف نکات سمجھائے گئے اور اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن لاہور، زون و کابینہ حافظ آباد میں حافظ آ باد زون نگران اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں ہر شعبہ کی زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہن نے مشاورت کو نیو تقرریوں کے اہداف دئیے۔ ہاتھوں ہاتھ 2 کابینہ سے 6 ذمہ داراسلامی بہنوں کا ڈویژن اور علاقہ سطح پر تقرر ہوا ۔ نیو کوس فیضان زکوة کے نکات سمجھائے گئے۔2اسلامی بہنوں نے کورس فیضان زکوة کیلئے ٹیسٹ دینےکیلئے کوائف بھی پیش کئے۔ایک اسلامی بہن نے کابینہ حافظ آباد کے محلہ مغل پورہ میں شارٹ کورس کروانے کی پیشکش بھی کی۔ ہر ذمہ دراسلامی بہن نے اپنے شعبے پہ کلام کیا اور اہداف دئیے۔

 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سکھر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا علاقہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت شارٹ کورسز کروانے والی مدرسات نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور فی علاقہ دو مدرِسہ تیار کرنے کا ہدف دیا نیز نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحایف بھی دئیے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن کشمور زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا علاقہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت شارٹ کورسز کروانے والی مدرسات نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی  لاہور کی سبز ز ار ڈویژن میں قائم سید گیلانی گرلزہاسٹل میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ” میری منزل میرا راستہ“ کے عنوان پربیان کیا اور تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اس پر فتن دور میں نیک اعمال  ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہےجس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔نیک اعمال کے ذریعے اپنے شب و روز کا جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا گناہوں میں؟۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام مسلمانوں کو گویا ایک ایسا آسان و بہترین انعام و نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذیعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت ، ،تقوی و توبہ و اخلاص، قفل مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:

کراچی ریجن میں ماہ جنوری 2021ءمیں تقریباً90 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 2ہزار190 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 17ہزار852 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں۔

حیدرآباد ریجن میں ماہ جنوری 2021ءمیں تقریباً45 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1ہزار68 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 9ہزار466 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں۔

ملتان ریجن میں ماہ جنوری 2021ءمیں تقریباً22 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 591 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ6ہزار574 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں۔

فیصل آباد ریجن میں ماہ جنوری 2021ءمیں تقریباً67 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش1ہزار193 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ8ہزار388 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں۔

لاہور ریجن میں ماہ جنوری 2021ءمیں تقریباً44 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش1ہزار525 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ7ہزار471 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں۔

اسلام آباد ریجن میں ماہ جنوری 2021ءمیں تقریباً55مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش1ہزار550 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ4ہزار868اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں۔


شیخِ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام ماہِ فروری 2021ء کی پہلی پیر شریف کو شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منایا گیاجس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 15 ہزار 446 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور12ہزار 971 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جبکہ5ہزار557 اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے زیر اہتمام ماہِ فروری 2021ء کی پہلی پیر شریف کو شعبہ دارالمدینہ میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منایا گیاجس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!642 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور526 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جبکہ310اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔