دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون میں نگران  اسلامی بہن نے ماہانہ زون سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشوره لیاجس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ماہِ رمضان کے نکات سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ادارتی شعبہ جات میں سے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی ناظمات نے بھی اپنے شعبے پر کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، جڑانوالہ زون کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کی رکن ریجن، زون تا علاقہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن ریجن اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاکی تربیت فرمائی، اپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھائے، مبلغۂ محفل نعت کا فارم سمجھایا اور ہر ماہ فل کرنے کی نیتیں کروائی نیزماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور شعبہ کے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس اصلاح اعمال کے تحت  ڈویژن مغل پورہ میں مجلس اصلاحِ اعمال کا ماہانہ مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں تقریبا40 داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کثرتِ عبادت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں خوفِ خدااور درست طریقہ سےنماز پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نماز کی شرائط بھی سکھائی نیز گناہوں سے بچنے کا ذہن دیاجبکہ نیک اعمال کی اہمیت بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال پر عمل کر کے ہرماہ جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن نگران، اراکین ریجن اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے’’اولاد کی تربیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاکی تربیت فرماتے ہوئےسالانہ ڈونیشن کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور اس سال ڈونیشن کو بڑھانے کے لیے نکات فراہم کئے جبکہ زون نگران اسلامی بہن کو مدرسہ المدینہ بالغات کے تحت ہونے والے مدنی قاعدہ کورس اور شارٹ کورسز کے تحت فیضان زکوٰة کورس میں شریک اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ اور رجب المرجب میں جامعۃ المدینہ للبنات کا جدول بنا کر طالبات کو ڈونیشنز بڑھانے کا ذہن دینے کاہدف دیا نیز شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کو بڑھانے کا ہدف اور ہفتہ وار رسالہ کی کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر شرکا کی حوصلہ افزائی بھی کی اورزون نگران اسلامی بہن کو کابینہ سطح کی تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گوجرنوالہ فیضان مدینہ میں گوجرانوالہ زون کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون مشاورت اور کابینہ نگران  اسلامی بہنوں نے شرکا کی کارکردگیوں کا جائز ہ لیا اور آئند ہ ماہ کارکردگی بہتر بنانے کاذہن دیا ۔ تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف طے کرتے ہوئے نگران اسلامی بہن نےکارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا ذہن بھی دیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن کے 1473 ذیلی حلقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا منعقد ہوئے جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور ساتھ نئی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

اجتماع میں ”صدیق اکبر کا حسن اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا۔ بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی گئی۔ اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں وقت دینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی نیتیں بھی کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں جنوری  2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے۔

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1597

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 11868

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 11360

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات : 594

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5716

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1470

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30623

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2009

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کے تعداد: 89

ماہانہ ڈویژن دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 2372

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 6639


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشنز  بکس کے زیراہتمام چند روز قبل فیصل آباد ریجن کی میانوالی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

میانوالی زون نگران اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشنز کے نکات پر کلام کیا نیزماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ کارکردگی کو بہتر بنانے اور سالانہ ڈونیشنز کو بڑھانے کا ذہن دیا اور ذیلی سطح تک ڈونیشن کے فارم پہنچانے اور فالو اپ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں    ملتان ریجن کی شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ دارالسنہ میں منعقد کیا۔

مدنی مشورے میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کے اہم نکات دیتے ہوئے ظاہر و باطن کی اصلاح کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز روحانی علاج کے بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی بہترین انداز میں غم خواری کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان نگران اسلامی بہن  نے گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ بینکر کالونی کے علاقائی دورے میں شرکت کی ،نیز نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر مقامی اسلامی بہنوں سے ملاقات کرکے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان نگران اسلامی بہن    نےچند روزقبل مظفر گڑھ زون کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ملتان ریجن نگران، مظفر گڑھ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران اسلامی بہن کا تقرر جبکہ نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دینی کاموں کے نئے اہداف متعین کئے ۔


دعوت اسلامی کے  تحت گزشتہ روز راولپنڈی میں پاکستان نگران اسلامی بہن کا ملتان ریجن نگران ، ڈی جی خان زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔

مدنی مشورے میں ملتان ریجن نگران ، ڈی جی خان زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی تقرری نیز نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے نکات بتائے۔