شعبہ رابطہ
برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام کراچی لیاری
میں ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد
کورس“ کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لیاری میں قائم ایک بیوٹی پارلر میں ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں پالر
کی اونر سمیت دوسری شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت شعبہ رابطہ برائے شخصيات اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کی عظیم
سنت کو خوب عام کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ رابطہ
برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام کراچی کورنگی کابینہ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ

دعوت اسلامی کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی کابینہ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ریجن و کابینہ مشاورت اور دیگر
ذمہ داراسلامی بہنوں نے مقامی بیوٹیشن خواتین سمیت دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی
کی دعوت پیش کی۔
مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعد ازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ایک اولڈ ہاؤس
کا دورہ کیا اور وہاں کی لیڈی انچارج
سے ملاقات کی نیز انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئےاولڈ ہاؤس میں ماہانہ درس کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے یقین دہانی کرواتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام فیصل آباد ریجن کی جنوری 2021ء کی ماہانہ کارکردگی

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام فیصل آباد ریجن میں اسلامی بہنوں کے ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی
جنوری 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی
تعداد: 929
اکثر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار9
ماہ میں ایک یا دو بار نیکی کی دعوت میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 491
انفرادی کوشش سے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر
کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 95
کراچی ایسٹ کورنگی میں علاقائی دورہ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ کورنگی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کی زون مشاورت ،کابینہ و ڈویژن
مشاورتوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز مدنی
حلقے کو مضبوط بنانے اور تقرر کے حوالے سے کلام کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام کراچی لانڈھی کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی
مشاورتوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے میٹھادر میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مشاورت و ڈویژن
مشاورت اور دیگر ذمہ دار و عوام اسلامی
بہنوں سمیت تقریبًا 55اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
علاقائی
دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش
کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ،ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کرا چی ساؤتھ
زون 2 میں شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام کرا چی ساؤتھ زون 2 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں 4 کابینہ مشاورت
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی
کو مضبوط بنانے اور علاقائی دورہ کارکردگی
تمام ذیلی حلقوں سے لینے کی ترغیب دلائی ۔کارکردگی و شیڈول وقت پر جمع کروانے اور اس پر عمل
کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے
تحت رکن عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے گزشتہ دنوں پاک مدرسۃ
المدینہ للبنات ذمہ دار و ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
لیا جس میں کورسزکے معیار، ٹیچرزتربیت و ٹریننگ، فائنل امتحان مشوروں میں شرکت و
شعبہ سے متعلق نکات پرکلام کیاجس پر شرکااسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں واہداف پیش کیے۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان، پنجاب، کابینہ
شکرگڑھ کی ڈویژن ظفروال میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں تقریبا 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح
کی نگران اسلامی بہن نے اصلاح اعمال کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے گناہوں سے بچنےاور نیکیوں پر استقامت پانےکا ذہن دیا ۔اسلامی
بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور رسالہ پُر کر کے اپنی ذمہ داران کو جمع کروانے کی نیت کی اور
دیگر اسلامی بہنوں کو ترغیب دلانے کی بھی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت حیدرآبادریجن کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ روز قبل پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن اور مالیات کی اسلامی بہن نے حیدرآباد
ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے متفرق کاموں کی تکمیل پر
توجہ دلاتے ہوئے مدارس کے نظام کو مزید
مضبوط بنانے کے لئے شرکاکو نکات دیئے اوررمضان
عطیات کے مدنی پھول سمجھائے اور رمضان عطیات کے حوالے سے بھرپور کوششیں کرنے کا ذہن
دیااورہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا ہدف بھی دیا جبکہ ای رسید پر کام کرنے اوراسے عام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں
نے اپنی نیتوں کا اظہار پیش کیا ۔
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت کراچی ریجن کا
بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ دنوں بالغات کی پاک مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن اور مالیات کی اسلامی بہن نے کراچی ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذیعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیاجس
میں متفرق دینی کاموں کی تکمیل پر توجہ
دلائی۔
2021میں مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے
لئے ذمہ داران کو اہداف دیئے۔ رمضان عطیات
کے مدنی پھول سمجھائے۔ ای رسید پر کام
کرنے اور اسے عام کرنے کا ذہن دیا اوررمضان
عطیات کے حوالے سے بھرپور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس
رکھوانے کا بھی ہدف دیا جس پراسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار پیش کیا ۔
دعوتِ اسلامی
کے تحت گلگت بلتستان زون میں ماہانہ
زون مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت گلگت بلتستان زون میں نگران اسلامی بہن نے دارالسنّہ راولپنڈی میں
رہائشی کورسز کے لئے آئی ہوئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ ماہانہ زون مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ کیا اورتقرریوں
کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی
مشورہ کرتے ہوئے تقرریوں کے اہداف دئیے نیزرمضان کے نکات فارم اور ذیلی تا کابینہ ڈونیشن فارم پیش کئے جس
پرذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں
کااظہار کیا ۔