پاکستان بھر میں
تقریباً400 مقامات پر 26 دن کے ”مدنی
قاعدہ کورس“ کا سلسلہ جاری

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام یکم فروری 2021 ءسے پاکستان بھر میں 26 دن
کا ”مدنی قاعدہ کورس“ کا سلسلہ
جاری ہے جوکہ 400 مقامات پر کروایا جا رہاہے۔اس میں کم و بیش 3ہزار670 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔
کورس کی خصوصیت میں سے یہ ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کورس میں قراٰنِ پاک کی درستی کے ساتھ ساتھ تجوید کے
اہم قواعد نیز فرض علوم کے مسائل اور باطنی
امراض سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں تمام زون مشاورت اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور 8 دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز دیگر شعبہ جات میں مجلس شارٹ کورسز کے ذریعے کام کرنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصيات اور شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام حیدرآباد
ریجن نواب شاہ زون ایک شخصیت خاتون کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مخیر اسلامی
بہنوں اور اسکول ٹیچرز نے شرکت کی۔
مجلس رابطہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے فرض علوم
کے متعلق بیان اورماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی نیز اپنے گھر ماہانہ اجتماع رکھنے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندیِ وقت کے ساتھ شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
میانوالی زون
کی قائد آباد کابینہ میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد
ریجن میانوالی زون کی قائد آباد کابینہ میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
مدنی
مشورے کے دوران ڈونیشن کے حوالے سے نکات سمجھائے گئے نیز ہفتہ وار رسالہ کو ہر
اجتماع میں پہنچانے اور رسالہ کا مطالعہ
کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی گئی، ماہانہ کارکردگی اور سابقہ سال کی ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیزاس سال ڈونیشن کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی۔
میانوالی زون
کی ڈویژن خانقاہ سراجیہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد
ریجن میانوالی زون کی ڈویژن خانقاہ سراجیہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے رمضان کے نکات پر کلام کیا اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو
بہتر بنانے کے حوالے سے بھی کلام کیا، ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی نیز اس سال ڈونیشن کارکردگی کو مزیدبڑھانے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی
کینٹ کابینہ کے علاقے رینج روڈ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے”علمِ
دین کے فضائل “ موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
راولپنڈی میں
پاکستان نگران اسلامی بہن کا شعبہ فیضان مرشد کے ہمراہ مدنی
مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
راولپنڈی میں قائم پاک دفتر للبنات میں
شعبہ فیضان ِ مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک سطح فیضان ِ مرشد ذمہ دار
، پاک سطح فیضانِ مرشد دفتر ذمہ دار
اور راولپنڈی و اسلام آباد زون سطح فیضان
ِ مرشد ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ دیگر ریجن و زون سطح شعبہ فیضان ِ مرشد ذمہ
داراسلامی بہنیں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے میں شریک ہوئیں۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی
کاموں میں درپیش مسائل کا حل ، آٹھ دینی
کام اور رسالہ کارکردگی سافٹ ویئر کی ورکنگ کی سمری پیش کی ۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کے ساتھ اہداف دیئے ۔
عالمی مجلس
اور بین الاقومی امور کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عالمی
مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک کی مقیم اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ابتداء میں اپنے اپنے شعبے میں دینی کام کو بڑھا نے کے بارے میں نکات دیئے۔ اس مشورے میں شامل ایج آر ڈپارٹمنٹ کی عالمی سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے اجیر رکھنے کے بارے میں تمام اراکین کی تربیت فرمائی، دیگر اراکین نے بھی اپنے اپنے
شعبے کے حوالے سے مسائل پیش کئے اور باہمی مشاورت سے ان کا حل تلاش کیا گیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ ماہ کراچی ریجن میں اسلامی بہنوں کے ہونے
والے آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہیں:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1ہزار6
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
: 14ہزار719
روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا بیان /مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد :19ہزار760
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات : 1ہزار432
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد : 17ہزار286
تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات : 2ہزار68
ہفتہ
وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 67ہزار431
ہفتہ وار علاقائی دورہ
(شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) : 7ہزار58
ماہانہ
مدنی حلقوں کی تعداد : 141
ماہانہ مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 6ہزار242
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 14ہزار771

دعوتِ اسلامی کے تحت چند دن پہلے حیدرآباد کےعلاقہ مصطفیٰ ٹاؤن میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی
بہن نے پاکستان کے ریجن حیدرآباد ،ڈویژن قاسم آباد،لطیف آباد
،نسیم آباد،مصطفٰی ٹاؤن میں بذریعہ فون نیکی
کی دعوت دیتے ہوئےاسلامی بہنوں کوسالانہ ڈونیشن کرنےاورہفتہ وار اجتماع پاک میں
شرکت کرنے نیزدینی کاموں کی ذمہ داری لینے
کا ذہن دیا ۔

مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے تحت 23 فروری بروز منگل کو جامعات المدینہ گرلز میں
اسلامی بہنوں کے لئے فیضانِ علم کورس کا
انعقاد ہوگا جس میں تجوید و قرات ، اسلامی عقائد و مسائل کے بارے میں معلومات
فراہم کی جائیں گی۔
کورس کادورانیہ 3 گھنٹے ہوگا۔داخلےکی خواہش مند
اسلامی بہنیں قریبی جامعۃ المدینہ گرلزمیں
رابطہ کرے یااس آئی ڈی پر بھی رابطہ کیا
جاسکتا ہے۔
Islamibahan.jamia@dawateislami.net
Jamialilbanatpak@dawateislami.net
جامعۃ
المدینہ امِ عطار لاڑکانہ میں قرآن و
سنت کورس کے سلسلے میں تعارفی اجتماع کا
انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ امِ عطار
لاڑکانہ میں قرآن و سنت کورس کے سلسلے میں
تعارفی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کم و
بیش 100اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں جامعۃالمدینہ
کی ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے بھی شرکت کی۔
گورنمنٹ
گرلز اسکول لاڑکانہ کی پرنسپل، سینئر ایڈووکیٹ اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
گورنمنٹ اسکول کی پرنسپل نے نیکی کی دعوت قبول کرتے ہوئے قرآن و سنت کورس میں
داخلہ بھی لیا اور دعوتِ اسلامی کے کام کو سراہانیزکورس کے مضامین تجوید، تفسیر، حدیث
، فقہ،عقائد وغیرہ کا تعارف بذریعہ سلائیڈ کروایاگیاجبکہ تربیتی بیان کے ذریعے
کورس کی اہمیت اور ترغیب دلائی گئی۔
اجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں نے داخلہ کی نیتیں پیش کیں جبکہ لاڑکانہ شہر میں
باقاعدہ فیضانِ قرآن و سنت کے درجہ کا
آغاز بھی کردیا گیا۔