
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی میں آن لائن ڈویژن مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو فروری 2021ءکا
شیڈول دیا نیز اپنے اپنے شعبہ کا کام کس طرح بہتر کیا جا سکتا ہے اور شعبے کو بہتر
بنانے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
کراچی لانڈھی
کابینہ میں شعبہ کفن دفن للبنات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ
میں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کام کو آسان
انداز میں کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز کفن دفن کا ٹیسٹ دینے کے لیے نام بھی وصول کئے ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات
کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی 3 میں ڈونیشن
بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کمزوریوں پر توجہ
دلاتے ہوئے کارکردگی و شیڈول بہتر بنانے
کا ذہن دیا۔
کورنگی 3 میں مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کورنگی 3 میں
مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقسیمِ رسائل پر
کلام کیا نیز مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت جو بستہ لگتا ہے اسکا طریقہ معلوم کیااور
نئے بستے لگانے کی ترغیب دلائی۔

اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک
میں بےشمار مدارس بنام مدرستہ المدینہ قائم ہیں جن میں صحیح مخارج سے حروف کی درست
ادائیگی کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنا سکھایا جاتا ہے اور اس شعبہ کی ایک خاصیت یہ ہے
کہ اساتذہ کی زیر نگرانی مختصرعرصہ میں حفظ و ناظرہ کی تکمیل کی کارکردگی بھی دیکھنے
میں آتی رہتی ہے۔
مدرستہ المدینہ للبنات فیصل آباد ریجن میں سال
2020 میں کم و بیش 230 طالبات نے 6 ماہ سے کم عرصہ میں ناظرہ اور 16 طالبات نے 12
ماہ سے کم عرصہ میں حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
لاہور اور
ملتان کی ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

گزشتہ دنوں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن اور مالیات کی اسلامی بہن نے لاہور اور ملتان کی ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورہ لیا۔2021ء میں مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ذمہ داراسلامی
بہنوں کو اہداف دئیے اور رمضان عطیات کے مدنی پھول
سمجھائے۔ ای رسیدکے حوالے سےتربیت کی۔رمضان
عطیات کے حوالے سے بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیا۔ہر طالبہ کے گھر ڈونیشن
بکس رکھوانے کاہدف دیا۔

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے چاندی چوک میں ساؤتھ زون کا
ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے اپنی مشاورتوں اور نگران کابینہ اسلامی بہنوں کا مد نی مشورہ
لیا ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اولاد کی تر بیت
موضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں بہتری لانےاور اجتماع کی تعداد بڑھانے کے اہداف
دیئےنیز دینی کاموں کوبڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔

دعوتِ اسلامی کی اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃالمدینہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کوئٹہ زون کے علاقے اے ون سٹی میں مکتبۃالمدینہ کا افتتاح ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں بابری چوک کے جامعۃالمدینہ میں تربیتی سیشن کا
انعقادہواجس میں ریجن نگران و مشاورت نے
بابری چوک کے جامعۃالمدینہ کی معلمات و
ناظمات کو تعلیمی و تنظیمی معاملات کی تربيت کی۔
جبکہ دورةالحدیث کی طالبات کے درميان عبادت کی
اہمیت بیان کیاور فرائض کے ساتھ نوافل ادا کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیک اعمال پر
عمل کرنےاور دعوت ِاسلامی کے دینی کام میں عملی طور پر شمولیت کا ذہن دیا۔
شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت فیصل آباد ریجن کی اوکاڑہ زون میں ٹیلیفونک مدنی مشورہ

دعوت ِاسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام گزشتہ
دنوں فیصل آباد ریجن کی اوکاڑہ زون
میں ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا شعبہ ڈونیشن
بکس کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی
مشورہ لیا ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نےسابقہ کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی نیز کارکردگی
کو بڑھانے اور گھریلو صدقہ بکس کےلئے بھی اہداف دیئے اور آخر میں ذمہ داراسلامی
بہنوں نے اپنی کابینہ میں پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل پر بھی کلام کیا۔

دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کےشعبہ ڈونیشن بکس
کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی اوکاڑہ زون میں ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا۔شعبہ ڈونیشن بکس کی
زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ
بصیر پور کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ لیا۔
رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داراسلامی
بہنوں کو گھریلو صدقہ بکس میں اضافے کا
ذہن دیا اور اہداف بھی دئیے نیز جدول اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب
دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔