جنوبی لاہور زون کی تمام بستہ ذمہ دار اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کےمدنی مشورے کا انعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون ،شمالی لاہور زون، شیخوپورہ
زون اور جنوبی لاہور زون کی تمام بستہ ذمہ
دار اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج بستوں اور نیو تقری تربیت کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نکات
بتاتے ہوئے 4 بستوں کے مدنی انتخاب کاہدف دیا
نیز بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کوتحائف
پیش کئے۔
شعبہ روحانی علاج کے تحت بستوں کی تفتیش اور تربیت کے حوالےسے مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ
روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں بستوں کی تفتیش اور تربیت کے حوالےسے مدنی مشورے کا انعقادہواجس میں
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شمالی لاہور زون والٹن روڈ بستے کی تفتیش
اور نیو تربیت کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھول سمجھاتے ہوئے اہداف
دئیے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔
قصور زون اور شمالی
لاہور زون میں روحانی علاج کے بستوں پر تربیت کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون اور شمالی لاہور زون میں روحانی علاج کے بستوں پر تربیت کا سلسلہ ہوا۔ریجن ذمہ داراسلامی
بہن نے قصور زون اور شمالی لاہور زون کے تین
بستوں پر جاکربستوں کی کارکردگئی کا جائزہ لیتے ہوئے بستے کی کمزوریوں
کو دور کرنے اور شعبے کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
شعبہ تعلیم
کےزیر اہتمام پاکستان حیدرآباد ریجن کے نوابشاہ زون میں ملاقات کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ
تعلیم کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن
کے نوابشاہ زون میں ملاقات کا سلسلہ ہوا شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن
اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بینظیر آباد لیڈی اسٹاف سے انکےآفس جاکر ان سے ملاقات کی۔ اور ان
پرانفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیزشعبہ
تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے انھیں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ کتاب فیضانِ رمضان پیش
کی جس پرڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن نے اجتماع
میں شرکت کی نیت کا اظہار کیا۔
حیدرآباد ریجن کے حیدرآباد زون ٹنڈو محمد خان
اسکول میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے حیدرآباد زون ٹنڈو محمد خان اسکول میں نیکی کی دعوت
کا سلسلہ رہا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نےایک گرلز اسکول
میں جاکروہاں کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں نیکی
کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کی معلومات فراہم
کرتے ہوئے انہیں دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں سے وابسہ رہنےکاذہن دیا جس پر وہاں
کی پرنسپل نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت کا اظہار کیا۔
راولپنڈی کینٹ
کابینہ کی ڈویژن ٹنچ بھاٹہ کے علاقے عزیز آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹنچ بھاٹہ کے
علاقے عزیز آباد میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے ” عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو برزگان دین کی عبادتوں اور ان کی دنیا سے بےرغبتی کے واقعات بتائے
نیزفکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کی بھی ترغیب
دلائی۔
پاکستان کی
تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اولاد کی تربیت کب اور کیسے کی جائے ؟
کے عنوان پر مختصراً کلام کیا ، ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی انفرادی کارکردگیاں بیان
کرکے ان کی حوصلہ افزائی اور کمزور کارکردگی کو دور کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی
، نئی ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے دینی
کام آغاز کرنے، تقرریاں مکمل کرنے، کوائف فارم کو مکمل پُر کرنے ، ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی سافٹ ویئر میں کابینہ نگران
کی آئی ڈی سے انٹری کو 100٪ یقینی بنایا جائے، پاکستان سے بیرون
ملک شفٹ ہونے والی فیملی کی معلومات اور سالانہ ڈونیشن میں دیگر دینی کام کرنے کی ذہن دیا۔
پاکستان کی تمام ریجن سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کی تمام ریجن
سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کی شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی تقرری اور کارکردگی شیڈول
اور ماہانہ کارکردگی کے فالو اپ کا جائزہ
لیا، مزید کلام کرتے ہوئے مختلف کارکردگی
کے جائزہ فارمزاور مکتوب کے رپلائی کے
حوالے سے سمجھایا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے۔
شعبہ شارٹ
کورسز کے تحت جنوری2021ء میں ہونے والے
کورسز کی مجموعی کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام جنوری 2021ء میں ملک و بیرون ملک کے مختلف ریجنز میں 21 مختلف کورسز ( اپنی
نماز درست کیجئے ، حسن کردار ،
کورس کفن دفن ، العلم النور ، تفسیر سورہ نور ، تفسیر سورہ رحمان
،اسلامک ہیروز ، بیٹی کا کردار ، مفتاح الجنہ ، زندگی پرسکون بنائیے ، تفسیر
القرآن ، Knowledge
is Light , Path to Knowledge ,
Journey to Light ، فیضان علم ِ دین اور حب العربیہ کورس )
کا انعقاد کروایا گیا جن میں ہند (دہلی ،ممبئی ، اجمیر ، کولکتہ ریجن ) امریکہ ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، ہالینڈ، ڈنمارک ، یوکے (برمنگھم) ، آسٹریلیا
ملبرن ، بنگلہ دیشں (چٹاگانگ ، کومیلا ریجن) ،
چائنہ ، ملائشیا ، عرب شریف ،کویت ،قطر ،موزمبیق ، موریش ، یوگنڈااور پاکستان کے ریجنز( اسلام آباد ، لاہور ، کراچی) شامل ہیں۔
مجموعی طور پر کم و بیش 99 درجات(کلاسز) کا انعقاد کیا گیا
جن میں کم و بیش 1ہزار982 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
نے بہت اچھے تاثرات کا اظہارکیااور اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے ،کتاب "پردے کے بارے میں سوال جواب"کا مطالعہ کرنے ، مدنی مذاکرہ سننے ،2 گھنٹے دینی کاموں میں صرف کرنے، علاقائی
دورہ میں شرکت کرنے مدرسۃ المدینہ
بالغات میں پڑھنے ، نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے ، کتاب "فیضان
نماز "سے گھر درس دینے اور دیگر شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کی مختلف
کابینہ (ڈویژن حالی روڈ، پکا قلعہ،پریٹ
آباد اور عثمان آباد )میں شخصیات کےدرمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے شخصیات اور بیوٹیشنز اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پرایک بیوٹیشن خاتون نے مدرستہ المدینہ بالغات میں ہاتھوں ہاتھ ایڈمشن لیا آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن نےشخصیات میں رسائل بھی تقسیم کئے

اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن میں حیدرآباد
کابینہ کے علاقے آفندی ٹاؤن میں مختلف اسکولز (The
Arcadia school،E'Fragrance
school،Angles school،Al'Sufa
school ) میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا۔
شعبہ
تعلیم ڈویژن ذمہ داراسلامی
بہن نے مختلف اسکولز میں نیکی کی دعوت پیش کی اور اسکول کی پرنسپلز
سے ملاقات کی اور اسکول میں One
night journey کورس کروانے کی ترغیب دلائی ٹیچرز کو مدنی چینل دیکھنے
اور اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی گئی
۔آخر میں ٹیچرز کے درمیان ماہنامہ فیضان
مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئی گئی۔
پاکستان حیدرآباد ریجن کے کابینہ جیکب آباد میں
لیڈی ڈاکٹرز سے ملاقات کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ
تعلیم کےزیر اہتمام پاکستان حیدرآباد ریجن کے کابینہ
جیکب آباد میں لیڈی ڈاکٹر زسے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ہاسپیٹل میں جاکر لیڈی ڈاکٹر ز سے ملاقات کرکے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں
معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے سننے
کی دعوت پیش کی۔
لیڈی ڈاکٹرز نے مدنی مذاکرہ دیکھنے،ہفتہ وار رسالہ سننے کی نیتوں کا اظہار کیااور آخر میں لیڈی
ڈاکٹرز میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔