دعوتِ اسلامی  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون کے علاقے کلفٹن میں مدنی مشورےکا انعقاد ہوا۔ زون مشاورت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذیلی تا کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں کامشورہ لیا جس میں 15 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات دیتے ہوئےمدنی مذاکرہ سننے اور دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔


کورنگی ساڑھے 3 میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت تربیت کا سلسلہ 

Mon, 1 Mar , 2021
4 years ago

دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈویژن کورنگی ساڑھے 3 میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت تربیت کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدارس کی کارکردگئی کاجائزہ لیااور مدرسات اسلامی بہنوں کو طالبات کے تکمیل قراٰن فارم فل کرنے، طالبات کو اپنا معاون بنانے اور مدرسات کو اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں اسلامی بہنوں کومدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنےنفل روزہ رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں لانڈھی کابينہ کے مختلف ڈویژن میں ٹیسٹ کا سلسلہ ہواجس میں چندے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں رسالہ سے کم و بیش 150 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دیا۔ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تربيت کے مدنی پھول سمجھاتے ہوئے رسید فل کرنے کا طریقہ بتایا ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابينہ میں مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو شعبہ کے اہم نکات کے بارے میں معلومات فراہم کی اور کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول فراہم کئے نیز چندہ کے حوالے سے ٹیسٹ دیکر غلطیوں کودرست کرنے اور مزید اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کی ترغيب دینے کا ذہن دیا جبکہ آخر میں رسیدیں بھی تقسیم کیں گئی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت لانڈھی کابینہ کے ڈویژن کو رنگی ساڑھے پانچ  میں اصلاح ِاعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے توبہ کے موضوع پر بیان کیااور رسالہ نیک اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیتے ہوئےاسلامی بہنوں کی نیک اعما ل رسالہ سے متعلق الجھنیں دور کی اور ہر ماہ نیک اعمال رسالہ جمع کرانے کی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئےبستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کےمشورے رکھنے کا ذہن دیا اور مکتبۃ المدینہ کارکردگی کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابينہ زمان ٹاؤن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہواجس میں زمان ٹاؤن علاقہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےنزع کے موضوع پر بیان کیااور کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو میت کوغسل دینے کا سنت طریقہ سکھاتے ہوئے اہم مدنی پھولوں سے آگاہ کیا اور عملی طور پر کفن دفن کے کام میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ سینٹرل کے علاقے شو مارکیٹ میں غسل میت کی تر بیت کا انعقاد ہواجس میں تجہیزو تکفین ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے تربیت کروائی جس میں 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نےاسرا ف سے بچنے اور مستعمل پانی کے مسائل سمجھائے اور کفن پہنانے کا شرعی طریقہ بھی بتایا جس پراسلامی بہنوں نے انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو لانے کی نیت کی اور 7 اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز و تکفین کا طریقہ مطالعہ کرنے کی نیت کی ۔اس موقع پر 2اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ محفل نعت کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ سینٹرل زون کے علاقہ منظور کالونی میں شعبہ محفلِ نعت کے مدنی مشورے کا انعقادہوا۔شعبہ محفلِ نعت کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ تا ذیلی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے نکات دیتے ہوئے علاقائی دورہ اور دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کا اظہار کیا۔

 


اسلامی بہنوں کےشعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ٹھٹھہ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ٹھٹھہ اور ساکرو کابینہ کی ڈونیشن بکس ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن بکس وقت پر کھولنےاور کھلوانے کی ترغیب دی اورکارکردگی فارم پُر کرنے کا طریقہ سمجھایا اورہر ماہ ڈونیشن بکس کے آرڈر کروانے کے اہداف دئیے اورآخر میں ڈونیشن بکس کا بستہ لگایا گیا جہاں سے ہاتھوں ہاتھ ذمہ داراسلامی بہنوں نے 30 بکس لئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ محفل نعت و علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے منظور کالونی ساؤتھ سینٹرل زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں محفل نعت اور کابینہ تا ذیلی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون محفلِ نعت و دینی حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے محفل ِنعت اور دینی حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے کارکردگی کو بہتر بنانے کے نکات بتائے اورعلاقائی دورہ کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت کراچی ساؤتھ زون کے علاقے طارق روڑ میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 35اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے نیک اعمال رسالہ کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے اور روزانہ اپنا جائزه لینے کی نیت کی۔