
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں لاہور ریجن کی قصور زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون نگران ،کابینہ نگران اور ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول، ماہانہ مدنی
مشورے اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سےمدنی پھول دئیےاورڈونیشن کے لئے
کوششیں کرنے کی ترغیب دی جس پراسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔
شمالی لاہور کی تلونڈی کابینہ کی ڈویژن گلزار
مرشد میں اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کےتحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور کی تلونڈی کابینہ کی
ڈویژن گلزار مرشد میں اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقادہواجس میں22 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
ڈويژن ذمہ داراسلامی بہن نے روزے كے فضائل پر بیان کیااور شرکاکو نیک اعمال سے متعلق نکات بتاتےہوئےاصلاحِ اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس
پراسلامی بہنوں نےاپنی نیت کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
علاقائی دورہ کےتحت ڈیرہ اسماعیل خان زون پروآ کابینہ کی اطراف میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےساتھ مل کر وہاں ہونے والے ماہانہ اجتماع ِپاک کی دعوت دی۔
نگران
اسلامی بہن نے اجتماع ِپاک میں بیان کیا جس میں تقریباً 92 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی اوردعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کر کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے
کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اپنی نیت کااظہارکیا نیز 4ذیلی پر رکنی مجلس کی تقرری ہوئی۔
پروآ کابینہ میں مدنی مشوره ہوا جس میں اسلامی
بہنوں کو اسلاف اور امیر اہل سنت کی دین کی قربانیاں بتا کر دینی کام کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ذمہ داری لینے کےلئے اپنے کو پیش
کیا۔
قصور زون کی الہ آباد آباد کابینہ کی ڈویژن میں
اصلاح ِاعمال اجتماع کاانعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ
اصلاحِ اعمال کےتحت قصور
زون کی الہ آباد کابینہ کی ڈویژن میں اصلاح ِاعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے نیت کی اہمیت کے متعلق
بیان کرتےہوئے نیک اعمال پر عمل کی ترغیب دی اورہرماہ نیک اعمال کے رسائل جمع
کروانے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اپنی نیت کااظہارکیا۔
جنوبی لاہورزون کی ڈویژن ٹاؤن شپ میں ماہانہ اصلاحِ اعمال
اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت جنوبی لاہورزون
کی ڈویژن ٹاؤن شپ میں ماہانہ اصلاح ِاعمال
اجتماع کاانعقادہواجس میں ٹاؤن شپ کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاحِ اعمال کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن
نےاسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی اہمیت پر نکات بتاتےہوئےنیک اعمال
رسالےکاجائزہ لینے کی ترغیب دلائی اورشرکااجتماع کے نیک اعمال رسالے سے متعلق
کئےجانےوالے سوالات کےجوابات بتائے ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃ المدینہ کےتحت بحریہ ٹاؤن جامعۃ المدینہ بھوبھتیاں میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہن اورمقامی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کیااور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
سالانہ بکنگ کروانے کا بھی ذہن دیا نیزدعوت ِاسلامی کے دینی کام کو بڑھانے کے لیےعطیات جمع کرنے کا ذہن
دیاجس پر اسلامی بہنوں اور جامعہ کی طالبات نے اپنی نیتوں کا اظہارکیا۔
پھول نگر اطراف کابینہ میں مدرستہ المدینہ
للبنات کی افتتاحی تقریب کاانعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں پھول نگر اطراف کابینہ میں مدرستہ المدینہ للبنات کی افتتاحی تقریب کاانعقادہواجس میں
نگران کابینہ اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو درست قراٰن پاک
پڑھنے دینی کام کرنے اور اپنی بچیوں کو
اسلامی معاشرے کا با کردار فرد بنانے کے لیے مدرسۃ المدینہ للبنات میں داخلے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ
بالغات کے تحت گزشتہ
دنوں میاں میر میراں حسین کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ریجن و زون ذمہ داران، معاون مفتشہ، کابینہ، ڈویژن، علاقہ
ذمہ دارا سلامی بہنوں اور مدرستہ المدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ داراسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےدینی
کاموں کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئےقراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے کے لئے مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد
بڑھانےکےحوالےسےذمہ دار اسلامی بہنوں کوہدف دیا جس پراسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں قراٰن پاک پڑھنے اور پڑھانے کے حوالے سے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ برائےنیکی کی دعوت کےتحت جنوبی زون لاہور میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں
سےملاقات کرکے اجتماع ِپاک میں شرکت کی
دعوت دی جس پراسلامی بہنوں نے اجتماع ِپاک
میں شرکت کی نیتوں کا اظہار کیا ۔جبکہ ایک
اسلامی بہن کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جاکران سےتعزیت کی اوروالدہ کے ایصالِ
ثواب کے لیے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت حیدرآباد ریجن کی 13 کابینہ میں شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس
میں 466 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون اور کابینہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے جنت کی نعمتوں
اور راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوت ِاسلامی کےدینی کاموں کی معلومات دیتے ہوئے اپنےڈونیشن
دعوتِ اسلامی کوجمع کروانے اور دینی کاموں میں تعاون کی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں
کا اظہار کیا آخر میں شرکا کےدرمیان مکتبۃ المدینہ کے کتب ورسائل بھی تقسیم کئے
گئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
دنوں حیدرآباد ریجن میں
مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن زون و کابینہ نگران مع مشاورت اور
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
لیا۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے مسائل کو تنظیمی طریقہ کار کے
مطابق حل کرنےسےمتعلق نکات بتائے نیز ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف دیئے جبکہ نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے، ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا آغاز کرنے اور رسید بک کےنظام کو مضبوط بنانے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانےکے حوالے سے ترغیب دلائی جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا
اظہارکیا۔
شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام کراچی کی کابینہ فیضان مدینہ میں
مدنی مشورےکاانعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ
کفن دفن کے زیر اہتمام کراچی کی کابینہ فیضان مدینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس
میں کفن دفن زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن سمیت18 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کوکفن دفن اجتماع
کےحوالےسےنکات بتائے ۔ آخر میں اسلامی بہنوں کوڈویژن و علاقہ سطح پر تقرری کاہدف دیاجس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیت
کااظہارکیا۔