اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ برائےنیکی کی دعوت کےتحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن J3 بلاک میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نےگھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پراسلامی بہنوں نے اجتماع میں شرکت کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی بلدیہ کابینہ میں شخصیات خواتین سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے چند شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز علم دین کے فضائل بتاتے ہوئے شخصیات اجتماع میں شرکت کر نے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ کی ڈویژن بی_ ایم_ سی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 

زون سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوغسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ دار السنّہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی میں قائم دارالسنّہ للبنات میں 12 دن کے رہائشی” فیضان نماز کورس“ کا اختتام ہوا۔اس کور میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے مختلف اوقات میں سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ اور جملہ مسائل سکھائے نیز رسالہ نیک اعمال کا پابند بننے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ دار السنّہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد میں قائم دارالسنّہ للبنات میں 12 دن کے رہائشی” فیضان نماز کورس“ کا اختتام ہوا۔ اس کورس کو 26 اسلامی بہنوں نے مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔

کورس کے آخری دن پاکستان نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے گھر والوں کی نمازیں درست کروانے، دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے اور دعوت اسلامی کو اپنے ماہانہ اور سالانہ ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون ٹنڈو محمد خان کابینہ ڈویژن ماتلی میں مدرسۃالمدینہ للبنات و بالغات میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 15 مدرسات و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بلدیہ کابینہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 35 شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کی زون مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات دیئے نیز ذیلیوں تک تقرری مکمل کرنے ،مدنی مذاکرہ کارکردگی اور جائزہ کار کردگی مزید بہتر بنانے پر کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بلدیہ کابینہ میں مختلف مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں  مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کی اہمیت بتاتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے، نفلی روزے رکھنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی کوئٹہ کابینہ میں”عشرۂ مبشّرہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے کورس میں صحابی کی تعریف اور عشرۂ مبشّرہ صحابۂ کرام کا تعارف پیش کیا نیز عشرۂ مبشّرہ کے متعلق احادیث مبارکہ بیان کیں۔آخر میں کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاقت آباد اور موسمیات میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات کے درمیان تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں متعلقہ علاقے کی مدرسات نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کی شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی نیزسالانہ ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے اورشخصیات خواتین سے رابطے کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے محمود آباد میں مدرسات کےدرمیان تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔

مفتشہ اسلامی بہن نے مدرسات کی تجوید کے حوالے سے تربیت کی اور کتاب رہنمائے مدرّسین “ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتےپاکستان بھر میں تقریباً 131 مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات کے درمیان تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کابینہ وائز مدرسات اور کابینہ تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی اجتماعات میں تجوید ، شعبے کےکام، مینول رسید اور ای رسیدسمیت دیگر امور پر تربیت کی گئی جبکہ پاکستان مشاورت ، ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تدریسی امور و شعبہ کے نکات پر کلام کیا۔