کراچی کوئٹہ کے علاقے گلشن ٹاؤن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات کا تربیتی اجتماع

Wed, 10 Mar , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ  مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کوئٹہ کے علاقے گلشن ٹاؤن مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات کا تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں زون نگران اصلاح اعمال ، ڈونیشن بکس ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنو ں اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی تمام مدرسات نے شرکت کی۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے فون کے ذریعے مدرسات کی تربیت کی اور مدنی قاعدے کے تمام اسباق مختصر اور جامع انداز میں سمجھائے اسکے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو رسید درست طریقے سے فِل کرنے اور چندہ کرنے کی شرعی احتیاطیں رسالے سے ٹیسٹ دینے کا طریقہ سمجھایا آخر میں مدرسات کے سوالات کے جوابات دیئے اور ای رسید کے لئے مدرسات کے کوائف بھی لئے ۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ المدینہ کےتحت  گزشتہ دنوں بڑا بورڈ کابینہ درجہ دورۃالحدیث کی طالبات کےمدنی مشورےکاانعقادہواجس میں بڑا بورڈ کابینہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے درجہ دورۃالحدیث کی طالبات کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے دوران ان کو درس نظامی مکمل کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی دینی خدمات انجام دینے کا ذہن دیا اورتنظیمی کاموں میں خود کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیانیزہاتھوں ہاتھ طالبات کے کوائف فارم پُر کرتے ہوئے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


شعبہ  تعلیم کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے حیدرآباد زون بدین گرلز اسکول میں ملاقات کاسلسلہ ہواجس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات کرکےانہیں دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کیااور اسلامی بہنوں کی نماز کی کتاب کا انٹروڈکشن کروایا اور فرض علوم کی اہمیت بتائی جس پرانہوں نےاپنی نیت کااظہارکیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بین الاقوامی امور میں ہونے والے دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

رسالہ نیک اعمال کے ذریرے روزانہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ16ہزار737

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 33ہزار483

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:40ہزار502

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 75ہزار619

1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 64ہزار486

313 مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ17ہزار522

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 97ہزار834

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 31ہزار337

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21ہزار363

تہجدپڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14ہزار429

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”ہر صحابی نبی جنّتی جنّتی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان اور بین الاقوامی امور کی کم و بیش 7 لاکھ90ہزار447 اسلامی بہنوں نے رسالہ”ہر صحابی نبی جنّتی جنّتی“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ سندھلیانوالی ڈویژن میں نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ اصلاح اعمال کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پنجاب ساہیوال ڈویژن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  سائٹ ایریا میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کفن دفن کی زون مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ میں ایک شخصیت کے گھرون ڈے سیشن بنام A Night Journey کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ٹیچرز نے شرکت کی۔

اس سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی کابینہ بلدیہ میں شخصیات خواتین سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ مشاورت اسلامی بہن نے 3 اسکولوں میں جا کر وہاں کی پرنسپل سے اور ایک پارلر میں جا کر وہاں کی بیوٹیشن سے ملاقات کی نیز انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کروانے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بلدیہ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 35 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی کے حوالے سے اہم نکات بتائے نیز ذیلی تک تقرریاں مکمل کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ  دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ کارکردگی ڈالنے کا طریقہ سیکھایااور کابینہ ذمہ دار سے فیضان زکوٰة کی فالو اپ کی اورفیضان رمضان ٹیسٹ کیلئے مدرسات تیار کرنے کا ذہن دیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کوٹیسٹ کے حوالےسےاہداف دئیے۔