
دعوت ِاسلامی کے شعبہ محفل نعت کےتحت گزشتہ دنوں لاہور جنوبی زون میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں لاہور جنوبی زون کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
محفل
نعت ذمہ داراسلامی بہن نے اپنی ماتحت کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے اور دینی کاموں کو بڑھانے کا
ذہن دیا اور رسالہ کارکردگی انٹر کرنے کےحوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر اسلامی
بہنوں نے رسالہ کارکردگی سافٹ ویئر پر انٹر کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوت ِاسلامی کے شعبہ
روحانی علاج کےتحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون اور حافظ آباد زون میں شعبہ
روحانی علاج کے نیو بستہ اوپن کرنے کے لئے مدنی انتخاب کاانعقادہوا۔
ریجن نگران اسلامی نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور
اسلامی بہنوں کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھیاری امت کی غم خواری اور خیر خواہی کے لیے مدنی پھول دیئے ۔جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہارکیا ۔

دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں فاروق آباد کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں شیخوپورہ زون نگران
اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈویژن تا علاقہ ہاتھوں ہاتھ تقرریاں کمپلیٹ کی
گئی کارکردگی شیڈول کارکردگی وقت پر دینے اور سوفٹ وئیر میں کارکردگی اینٹر کرنے
کا طریقہ سمجھایا گیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں فاروق آبادکابینہ
میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں فاروق آبادکابینہ کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
اصلاحِ اعمال زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن تا علاقہ سطح
پر ہاتھوں ہاتھ تقرریاں کیں ا ور اصلاحِ اعمال مدنی مذاکرہ اور نیک اعمال کی کارکردگی وقت پر جمع کروانے کاذہن دیاجس
پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں لکی مروت
کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں زون ذمہ دار اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو مکتب نیک اعمال لگانے کی ترغیب دلائی ا ور اسلامی
بہنوں کوذیلی تک اصلاحِ اعمال ذمہ داری تک تقرری کرنےکا ہدف دیانیزمدنی مذاکرہ دیکھنے اور
نیک اعمال کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی
بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان پہاڑ پور کابینہ کی چشمہ ڈویژن میں مدنی دورےکاسلسلہ
ہوا دعوتِ اسلامی کی مبلغہ ٔنے علاقائی دورہ کیا اوراسلامی بہنوں کو ہر ہفتے
پابندی سے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا اور اسلامی بہنوں میں رسالے بھی تقسیم
کئےجس پراسلامی بہنوں نے ہفتہ واراجتماع میں شرکت کی نیت کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ للبنات کے تحت پچھلے دنوں مدرسۃ المدینہ للبنات طارق روڈ میں تکمیل محفل قراٰن کاانعقاد ہواجس میں 8 سال
چار ماہ کی عمر کی ایک طلبہ نے 4 ماہ میں قرآن کریم ناظرہ مکمل کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں کراچی
تھانہ بولا خان و حب کابينہ میں کفن دفن تربيتی سیشن کاانعقادہوا جس میں ریجن مشاورت و دیگر ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ذمہ داراسلامی بہن نے غسل میت اور کفن
پہنانے کا عملی طریقہ بتاتےہوئے اسراف اورمستعمل پانی کے حوالےسےاسلامی بہنوں کو
مدنی پھول بتائے۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ میں 3 مقامات پر کفن دفن تربیتی
سیشن کاانعقادہواجس میں 72 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت
دینے کا عملی طریقہ، کفن پہنانے اور بچھانے کاطریقہ اور متفرق مدنی پھول سیکھائے جس
پر 20 اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیزوتکفین کا طریقہ کا مطالعہ کرنے کی نیت کی ا ور
12 اسلامی بہنوں نے غسل میت ٹیسٹ دینے کی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں کراچی کےعلاقےرنچھوڑلائن میں ایک شخصیت کے گھر غسل میت
کی تربیت کاسلسلہ ہوا ۔ شعبہ کفن دفن کی ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کی جس میں 16 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے غسل میت کا طریقہ بتایا اور اسراف اور مستعمل پانی کے اہم
مسائل سمجھائے نیز کفن بچھانے اور پہنانے کا عملی طریقہ بھی بتایا ۔ آخر میں
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز و تکفین کا مطالعہ کرنے اور اجتماع
میں شرکت کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں کراچی لیاری کے ڈویژن بہار کالونی میں نیک اعمال اجتماع منعقد ہوا جہاں 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت برائے اصلاح ِاعمال ذمہ داراسلامی
بہن نے نفلی روزوں کے متعلق بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نفلی روزوں کا ذہن دیا
اور ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی نیک اعمال الجھنیں سن کر ان کا حل دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا ۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن
دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر میں
غسل ِمیت تربیت کا انعقاد ہوا جس میں
36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دوران
تربیت کفن دفن کی ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں
کو غسل ِمیت اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ
سکھایا اور اسلامی بہنوں کو دل میں خوف خدا و عشق رسول بڑھانے اور موت کو ہمیشہ
یاد رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہارکیا
اور 18 اسلامی بہنوں نے تجہیز و تکفین کا طریقہ کتاب کا مطالعہ کرنے کی نیتیں کیں۔