دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن جامعۃالمدینہ للبنات پاکپورہ سیالکوٹ کی دورۃالحدیث کی طالبات میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ للبنات پاکپورہ سیالکوٹ کی دورۃالحدیث کی طالبات کو دینی کام کرنے کاذہن دیاجس میں دعوتِ اسلامی کے ہم پر احسانات کا ذکر کرتے ہوئے فارغ التحصیل ہونے کے بعد طالبات کو ادارتی شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے اور دینی کاموں کی ذمہ داری لینے کا ذہن دیا۔

تین طالبات نے دارالمدینہ سیالکوٹ کیمپس کےلئے اور باقی نے فیضان آن لائن اکیڈمی اور جامعۃالمدینہ میں تدریسی خدمات سرانجام دینے کی نیت کی نیز شعبہ شارٹ کورسز کے تحت علاقہ سطح پر کورسز کروانے کی نیت پیش کی۔