دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  شمالی زون لاہورمیں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں لاہور شمالی زون نگران اسلامی بہن نے شمالی زون لاہور کی کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔

زون نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےدینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیااوردینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز اچھی کارکردگی پراسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں فیضان ِزکوة کورس کیلئے تربیتی سیشن کاسلسلہ ہواجس میں حافظ آباد زون کی 6 کابینہ اور شارٹ کورسز کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح مفتشہ معلمہ نے ذمہ داراسلامی بہنوں کوکورس کروانے کے حوالےسےاہم نکات بتائےاوراسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالے زکوٰة و عطیات کے بارے میں سوالوں کے جوابات بتائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے فیضان زکوة کورس ٹیسٹ دینے اور کورس کروانے کی نیت کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ محفلِ نعت کے تحت  گوجرنوالہ زون کامونکی کابینہ کی ڈویژن موڑایمن کے علاقے فیضان مدینہ میں محفل نعت کاانعقادہوا جس میں موڑایمن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے خوف خدا کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی نیزہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں خانیوال کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا ملتان زون نگران اسلامی بہن نے خانیوال کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں ڈویژن نگران اور مشاورتوں و دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے رمضان عطیات کے بارے میں نکات بتائےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دیئےنیزان کی طرف سے کئےگئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کےشعبہ مکتبۃ المدینہ کےتحت گزشتہ دنوں بذریعہ لنک مدنی مشورےکا انعقادہوا عالمی شعبہ مشاورت نگران اسلامی بہن نے مکتبۃ المدینہ ذمہ دار مجلس بین الاقوامی امور، پاکستان نگران اسلامی بہن ،پاک سطح پر مکتبۃ المدینہ ذمہ دار کے ساتھ کال سینٹر کے نظام پر بذریعہ لنک مشورہ ہوا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کا نظام کراچی میں شروع ہوچکا ہے ، بیرونِ ملک میں اس کا کام کس طرح شروع کیا جائے اس کے طریقۂ کار سے متعلق تفصیلی مشورہ ہوا۔


 دعوت اسلامی کے زیراہتمام ہند ممبئی ریجن، تھانے زون بھیونڈی کابينہ کوٹرگیٹ ڈویژن میں مجلس شعبہ تعليم و رابطہ کے تحت سلائی اینڈ آرٹ کلاس میں شخصيات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کابينہ و ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے عبادت میں لذت کیسے حاصل ہوں کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ مکتبۃالمدینہ و تقسیم رسائل کے تحت گزشتہ دنوں مظفر گڑھ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔شعبہ ذمہ دار ملتان ریجن نگران اسلامی بہن نے زون مظفرگڑھ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون وکابینہ ،ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے شعبہ کی تقرروری اور بستوں کی تعداد بڑھانےکے حوالے سےذمہ داراسلامی بہنوں کو نکات دیتے ہوئے آئندہ کےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا ظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں رحیم یارخان کابینہ ڈویژن عباسیہ ٹاؤن میں مدنی مشورےکا انعقاد ہواجس میں ڈویژن مشاورت و ذیلی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے احساسِ ذمہ داری کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز مدنی حلقے کاانعقادکرنےاور نیو اسلامی بہنوں کو گھردرس اصلاحِ اعمال کی ترغیب دی جبکہ اجتماع پاک کے آخر میں ذیلی مشاورت و دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارم فل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت صادق آبادکابینہ میں مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں زون ذمہ دار ڈونیشن بکس ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورتوں اور ذیلی حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو رمضان عطیات کے اہداف دیئے اور کارکردگی بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا اوردینی کام احسن اندازمیں کرنےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیت کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ٹوبہ زون کی سمندری اطراف کابینہ کا ٹیلیفونک مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے کابینہ نگران اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ماہ رمضان کے نکات بتائےنیز ڈونیشن کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت کراچی کے علاقے نیا آبادمیں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن کم و بیش 8 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال ومدنی مذاکرہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کارکردگی کاجدول سمجھایا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی دار السنہ میں اصلاح اعمال کورس کا انعقاد ہوا جس میں شہر و بیرون شہر سے آنے والی 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تجوید فقہ اور پریکٹیکل نماز سکھانے کے ساتھ ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے اور قفل ِمدینہ کی مشق کروائی نیز فرض نماز کے ساتھ نفل نماز کی پابندی کرنے کا ذہن بھی دیا جس پرکورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔