اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، فیصل آباد زون کی پینسرہ کابینہ میں اصلاح ِاعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ اصلاح ِاعمال ریجن، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اپ ڈیٹ مدنی پھول اور زون تا ذیلی سطح کے اپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھائے شعبہ کے دینی کاموں کو بہتر انداز سے کرنے کےنکات بتائے نیز ہر ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم و شعبہ رابطہ کے تحت کوئٹہ زون وحدت کالونی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا ۔ شعبہ تعلیم کی زون ذمہ داراسلامی بہن نے کابینہ سطح کی مشاورت کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبوں کی کارکردگی سمجھائی نیز شخصیات سے بات چیت کرنے کے نکات سمجھائے جبکہ ڈاکٹرزاور ٹیچرز کو نیکی کی دعوت دینے سے متعلق نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 میں شعبہ نیک اعمال کے ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت اصلاح ِاعمال ذمہ دار نے کارکردگی کو مضبوط بنانے پر توجہ دلائی اور نیک اعمال رسالہ کارکردگی تمام ذیلی حلقوں سے لینے اور اس کا فولو اپ رکھنے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیانیز مدرستہ المدینہ بالغات سے نیک اعمال کے رسائل وصول کرنے پر بھی کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 کی کابینہ نیو کراچی میں شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت مدنی مشورہ ہوا۔ کابینہ مشاورت سمیت 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت اصلاح ِاعمال ذمہ داراسلامی بہن نے مطالعہ کرنے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو ذہن دیا نیز مدرستہ المدینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کرنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی شعبہ کی تقریری کو مکمل کرنے، یومِ قفل مدینہ منانےاور اس کی کارکردگی فالو اپ کرنے کی ترغیب دی۔


دعوتِ اسلامی   کی اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کی کوئٹہ وحدت کابینہ میں کفن دفن تربیتی سیکشن کا انعقادہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے کفن دفن کا شرعی طریقہ،اسراف اور مستعمل پانی کے بارئے میں معلومات دیتےہوئیں کتاب تجہز و تکفین پڑھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی   کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے چاندی چوک میں شعبہ شب و روز کے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں زون مشاورتیں ،کابینہ نگران ،مجلس رابطہ برائے شخصیات اور شارٹ کورسز کی زون اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنیں نےشرکت کی۔

زون سطح شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبہ شب روز کی اہمیت بتاتے ہوئے کابینہ سطح پرذمہ دار ی کےلئے تقرری کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے 26 فروری تک تقرر ی کرنے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے چاندنی چوک میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کابینہ نگران اسلا می بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال زون ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار کارکردگی جمع کروانے اور سنتوں بھرے اجتماع میں 12 منٹ نیک اعمال کا بستہ لگانے اور عاملات نیک اعمال میں اضافے کا ذہن دینے پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی مشاورتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور انفرادی کوشش و ڈونیشن بکس کے نکات سمجھائے ۔ خاص طور پر دار المدینہ، جامعۃ المدینہ اور روحانی علاج کے شعبوں پر کلام کیا نیز ان شعبوں کی کمزوریاں دور کرنے پر توجہ دلائی، روحانی علاج کے بستوں اور جامعۃ المدینہ کے شیڈول کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا صحرائے مدینہ زون کا شیڈول رہا، ذکریا گوٹھ میں ذمہ داراسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور شعبہ کے کاموں پر بریفنگ دی  اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کی مختلف زون  شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کاآن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرریاں مکمل کرنے، شیڈول، کارکردگی وقت پر اور درست دینے کی ترغیب دلائی نیز رجب اور شعبان میں شخصیات اجتماع منعقد کرنے اور تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں سفر معراج کے حوالے سے ون ڈے سیشن A night journey کا انعقاد کرنےکے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ زون 1کے علاقے لیاری میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بن قاسم زون کے علاقے ٹھٹھہ اور گھارو میں شعبہ روحانی علاج ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اوراد عطاریہ کے بستے پر شرکت کی جس میں ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بستے کی تفتیش کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ دوران تربیت تحریری کام کرنے اور تجوید درست کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔