ناراڈاڈا کے علاقے زم زم رضا میں گورنمنٹ ا سکول
کی ٹیچرز کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ

رکن زون شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے
گورنمنٹ ا سکول کی ٹیچرز کے ساتھ ملاقات کی جس میں ٹیچرز کو دعوت ِاسلامی کے تحت شعبہ تعلیم میں ہونے والے دینی کاموں
سے آگاہ کیا اورساتھ ہی دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر ٹیچرز
نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا
اور خود کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کےساتھ
منسلک رہنے کی نیتیں بھی کیں اور آخر
میں ٹیچرز کےدرمیان رسائل بھی تقسیم کئے۔
حیدرآباد ریجن کے دارالسنہ للبنات میں 12 دن کااصلاح ِاعمال رہائشی کورس کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے دارالسنہ
للبنات میں 12 دن کااصلاح اعمال رہائشی کورس کا انعقاد ہواجس میں 58 اسلامی بہنوں نےشرکت
کی ۔
اس کورس
میں تیمم ،وضو ،غسل اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیزسنتیں آداب اور مسنون
دعائیں بھی یاد کروائی گئی جبکہ زون اور ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی وقتاً
فوقتاً بیانات کے ذریعے اسلامی بہنوں کو شرعی پردے کی ترغیب دلائی جس پر کورس کے
اختتام پراسلامی بہونوں نے شرعی پردے کی
نیت کرنےکےساتھ ساتھ آئندہ بھی دارالسنہ میں کورس کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار
کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل
آباد ریجن کی سرگودھا زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورےکا انعقادہواجس
میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے رمضان کے نکات پر کلام کیا اورہفتہ وار رسالہ و جائزہ کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اور
ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی۔ نیز اس سال ڈونیشن کو
بڑھانے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کو اہداف اہداف دئیے۔آخر میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے دینی کاموں کی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے اپنی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد
ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹوبہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
منعقد کیا جس میں سمندری کابینہ کی علاقہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے رجب کی بہاریں موضوع پر بیان کرتے ہوئے ماہِ رجب کی فضیلت بتائی اورماہ
رمضان کے نکات پر کلام کیا اوررجب کے تیسرے ہفتے ہونے والےاجتماعات کے لیے مقامات
طے کئے نیز سمندری کابینہ میں تقرریاں کی گئی۔ اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو
بڑھانے کے لیے نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی کے علاقے گلشن معمار کے مدرسۃالمدینہ
بالغات میں کورسز پاک سطح اور مدرسۃالمدینہ بالغات ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں
نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں مدارس اور
کورسز کے نظام ، تعلیمی معیار اور مدرسات کے انداز تدریس کا جائزہ لیا۔
بعدازاں مدرسات کا مدنی مشورہ ہو اجس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کے جدول اور تعلیمی کیفیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیر
اہتمام 17 فروری2021ء سے دار
السنہ گلشن اقبال میں 12 دن کا رہائشی ”فیضان نماز کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ،نماز ،تجوید، شجرہ شریف اور اس کے علاوہ دیگر
علوم سکھائے جارہے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں
تقریباً 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے
ہوئے روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ لینے اور
عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ
اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن نیو کراچی کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے
”زندگی کا مقصد“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریف کرتے
ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کراچی اورنگی
ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
،ڈویژن ،علاقہ اور ذیلی ذمہ دار شعبہ علاقائی دورہ نے شرکت کی جن کی تعداد تقریباً 26 تھی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ و محفل نعت کے اہم نکات
پہ کلام کیا گیا نیزہفتہ وار اجتماع کی دعوت دینے کا انداز اور وقت پر کار کردگی
جمع کروانے کی توجہ دلائی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
جڑانوالہ زون شاہکوٹ کابینہ میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جڑانوالہ کی نگران زون نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کی ترقی کےلئے مدنی پھول سکھائے۔
بعدازاں شعبہ روحانی علاج فیصل آباد کی ریجن ذمہ دار
اسلامی بہن نے بستوں پہ مشاورتیں بڑھانے
کے لئے جڑانوالہ زون کی کم و بیش 40 اسلامی بہنوں کا دینی انتخاب کیا اور اسلامی بہنوں سے اچھی اچھی
نیتیں کروائیں۔
کراچی کے علاقے جمشید روڈ میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے جمشید روڈ میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضان میں کئے جانے والے
دینی کاموں کے حوالے سےمدنی پھول دئیے نیز
سالانہ ڈونیشن جمع کرنے لئے زیادہ سے
زیادہ رابطے کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کے علاقے سرجانی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن جمع کرنے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ماہانہ کار کردگی شیڈول جمع کروانے پر حوصلہ افزائی
کرتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔