
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بلدیہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 30
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور دوران تربیت رمضان المبارک میں لئے جانے والے عطیات اور ذیلی
سطح پر ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
اورنگی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ تنظیمی طریقہ کار کے
مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا، ساتھ ہی تقرریوں کو مکمل
کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے، نیک اعمال کار کردگی اور ہفتہ وار رسالہ کار کردگی میں اضافہ کرنے کے اہداف دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر
اہتمام07 فروری2021ء بروز اتوار کراچی کے
علاقےلیاری میں شخصیات اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے حسن اخلاق“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کوئٹہ خضدار کابینہ میں شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ خضدار کابینہ میں شعبہ ڈونیشن بکس کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ ڈونیشن بکس کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی وقت پر
جمع کروانے، شعبے پر اسلامی بہنوں کی تقرریوں کو مکمل کرنےاور ہر ماہ کے تیسری بدھ کو گھریلو صدقہ بکس
کھلوانے کا ذہن دیا۔ آخر میں شعبہ ڈونیشن بکس کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی ذمہ داراسلامی بہنوں کو مختلف اہداف دئیے۔
شعبہ
اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی
صدیق آباد کابینہ میں زون سطح کا مدنی
مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صدیق آباد
کابینہ میں زون سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں
کو مزید بڑھانے، ہر ماہ اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور
پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز کراچی
کے علاقے محمود آباد کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا کابینہ سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں اور ڈویژن
نگران و مشاورتوں نےشرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے کے
اہداف دیئے اور اپنے اپنے شعبوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا، سالانہ ڈونیشن کے نکات
سمجھائے اورڈونیشن کے لئےاہداف دیئے۔
کراچی ،حیدر
آباد، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور اور اسلام آباد میں اسلامک ہیروز کورس کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
گزشتہ ماہ کراچی ،حیدر آباد، ملتان
، فیصل آباد ، لاہور اور اسلام آباد میں اسلامک ہیروز کورس منعقد ہوئے جن میں درجوں کی تعداد 1788 رہی جس میں شرکاء کی تعداد 31400 تھی ۔8868 نئی اسلامی بہنوں نے کورس میں شرکت کی
۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو حضرت علی ، حضرت عمر
فاروق اعطم رضی
اللہ عنھم اجمعین کے دور مبارک کا کچھ تذکرہ کیا گیا ۔ اسلام
کے شیر کہلانے والے نورالدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ کی شاندار فتوحات اور قیامت کی نشانیوں کی کچھ معلومات دی گئیں ۔
کراچی ،حیدر
آباد، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر بیٹی کا کردار
کورس کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ ماہ کراچی ،حیدر آباد، ملتان ، فیصل
آباد ، لاہور ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر بیٹی کا کردار کورس کا انعقاد کیا
گیا جن میں درجوں کی تعداد 2074 رہی اور بذریعہ کال درجوں کی تعداد 106 رہی
۔1822 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔11421 نئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس پر تینتیس ہزار 354 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی اور کتاب پردے کے بارے میں سوال و جواب اٹھائیس ہزار 680 اسلامی بہنوں نے پڑھنے کی نیت کی۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں پاک سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورلیا جس میں ملتان ریجن ، وہاڑی زون و شجاع
آباد زون کی علاقہ تا زون سطح ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت 120 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کئی
اہم مدنی پھولوں سے نوازا۔ مزید انہوں نے مدنی مشورے میں تقرری ، کارکردگی شیڈول اور کارکردگی کے فالو اپ کا جائزہ لیا۔
کفن دفن کی ماہانہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ۔ اسلامی
بہنوں کو خوب خوب مدنی کاموں کی ترغیب دلائی ۔ اختتام پر شرکااسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ
دنوں اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی
مشورہ لیا جس میں ریجن سطح اصلاح
اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ اصلاح
اعمال پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے نیو
تقرر کرنے پر ذمہ داران کی تربیت کی۔ مدرسۃ
المدینہ بالغات سے جائزہ تحریک کی مکمل
کارکردگی وصول کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہر ہرہفتہ وار اجتماع میں اصلاح اعمال مکتب لگانے پر خصوصی
توجہ دلائی۔
پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرری کے حوالے سے کلام کیا اور ذیلی
سطح تک تقرریاں مکمل کرنے اور شعبے کے کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔کارکردگی شیڈول
وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں سے وصول کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان نگران
اسلامی بہن نے وہاڑی زون کابذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں ملتان ریجن نگران ، وہاڑی زون و کابینہ نگران نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران کا تقرر کرنے، نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے
اہداف دیئے۔