دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور متفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلائی نیز 2021ءمیں مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، رمضان میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنےاورہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کے اہداف دئیے۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھے شرکت کی اور مختلف نکات پر کلام کیا۔